لاک ڈاؤن میں نرمی، وزیراعظم فیصلے پر کریں نظر ثانی،بڑا مطالبہ آ گیا

0
40

لاک ڈاؤن میں نرمی، وزیراعظم فیصلے پر کریں نظر ثانی،بڑا مطالبہ آ گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین ینگ کنسلٹنٹ ایسوسی ایشن پاکستان ڈاکٹراسفند یار نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ملک میں 700 سے زائد ہیلتھ پروفیشنلز کورونا سے متاثرہوچکے ہیں

ڈاکٹر اسفند یار کا کہنا تھا کہ متاثر بیشتر ہیلتھ پروفیشنلز کو حفاظتی سامان فراہم نہیں کیا گیا ،حکومت سے اپیل ہے کہ فرنٹ لائن سولجرز کے لئے حفاظتی اقدامات کرے اور این 95 ماسک، فیس شیٹ ، گلوز، اور کٹس فراہم کی جائیں۔

انہوں نے وزیر اعظم سے اپیل کی کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے فیصلے پر نظر ثانی کی جائے ، سرکاری اسپتالوں میں سب سے اہم فیصلہ او پی ڈیز کھولنے کا ہے، ایک دم او پی ڈیز کھولنے سے رش اور کیسوں میں اضافے کاامکان ہے۔

اس سے قبل بھی چیئرمین ینگ کنسلٹنٹس ایسوسی ایشن پاکستان ڈاکٹراسفندیار کا کہنا تھا لاک ڈاؤن میں نرمی خطرناک ہوگی، پالیسی پرعمل نہ ہواتوپوری قوم متاثر ہوسکتی ہے ،حکومت اپنی لاک ڈاؤن کی پالیسی کو مزید سخت کرے۔

دہلی میں سی آر پی ایف میں کرونا پھیلنے لگا، ایک ہلاک، 47 مریض

سبزی و فروٹ منڈی میں بھی کرونا پھیل گیا، 12 تاجروں میں تشخیص

کرونا وائرس سے خاتون سکول ٹیچر کی ہوئی موت

ترک صدر نے کیا کشمیر ، ایف اے ٹی ایف بارے اہم اعلان، کہا وفا کے پیکر پاکستانیوں کو کبھی نہیں بھول سکتے

اقوام متحدہ مداخلت کرے، تقریر سے کچھ نہ ہوا تو دنیا کو پتہ چل جائے گا کشمیر میں کیا ہو رہا ہے، وزیراعظم

اسلامی ممالک کو کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی دکھانی ہوگی، وزیراعظم

کپتان ہو تو ایسا،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو ملی اہم ترین کامیابیاں

کرونا کے طبی عملے پر وار جاری، مزید 10 افراد بنے کرونا کا نشانہ

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے لاک ڈاؤن میں مرحلہ وار نرمی کرنے کا اعلان کیا تھا،آج سے ملک بھر میں مارکیٹیں کھل گئی ہیں ،ضروری ایس او پیز کے ساتھ کاروبار کھولنے کی اجازت دی گئی ہے.

ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر میں کرونا کی تشخیص

Leave a reply