برطانیہ سے آنیوالی پرواز میں کرونا کے کتنے مشتبہ مریض؟ کہاں منتقل کر دیا
برطانیہ سے آنیوالی پرواز میں کرونا کے کتنے مشتبہ مریض؟ کہاں منتقل کر دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر برطانیہ سے آنے والی پرواز میں 3افراد مشتبہ نکلے
پرواز پی کے 792 کے زریعے برمنگھم سے 132 مسافر اسلام آباد پہنچے.دوران اسکریننگ 3مسافروں کے جسم کا درجہ حرارت زیادہ نکلا،129مسافروں کو مختص ہوٹلوں کے قرنطینہ میں منتقل کردیا گیا،جہاں مسافروں کے کرونا کے ٹیسٹ کئے جائیں گے، جن مسافروں کے ٹیسٹ منفی آئیں گے انکو گھر منتقل کر دیا جائے گا اور جن کے مثبت آئیں گے انکو ہسپتال بھجوا دیا جائے گا.
قبل ازیں حکومت پاکستان نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ائیرپورٹس پر مزید سخت اقدامات کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔ بیرون ممالک سے آنیوالے جہاز کے عملے اور تمام مسافروں کو 24 گھنٹے کیلئے قرنطینہ میں رکھا جائیگا۔
بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ
کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی
چین میں کرونا وائرس کا پہلا مریض اب کس حال میں ہے ؟
کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص
سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ
ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق آئندہ بین الاقوامی ائیرلائن سے ائیر پورٹ اترنے والے تمام افراد کی پہلے کی طرح سکریننگ کی جائے گی، جس کے بعد جہاز کے عملے سمیت تمام مسافروں کو 24 گھنٹوں کیلئے قرنطینہ میں رکھا جائیگا۔ سب مسافروں کے کورونا ٹیسٹ کیلئے نمونے لئے جائیں گے۔ ٹیسٹ مثبت آنے پر متعلقہ شخص کو قرنطینہ بھیج دیا جائیگا لیکن جن لوگوں کے ٹیسٹ منفی آئیں گے ان کو گھر جانے دیا جائیگا اور انہیں احتیاط کرنے کی ہدایت کی جائیگی