مدارس و دیگر تعلیمی اداروں میں یکساں نصاب تعلیم کا نفاذ کب سے ہو گا؟ فردوس عاشق اعوان نے بتا دیا

0
44

مدارس و دیگر تعلیمی اداروں میں یکساں نصاب تعلیم کا نفاذ کب سے ہو گا؟ فردوس عاشق اعوان نے بتا دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی کابینہ نے ”پاکستان نیشنل ایجوکیشن پلان 2020“ کی بھی منظوری دی۔ اس پلان کا مقصد ملک میں یکساں نصاب کا نفاذ، دینی تعلیم کو مرکزی دھارے میں لانا، سکولوں سے باہر بچوں کو واپس سکولوں میں لانا اور تعلیم بالغان، اسکل فار آل اور اعلیٰ تعلیم میں اصلاحات شامل ہیں۔

نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کیوں نہیں کی؟ راجہ بشارت نے کیا اہم انکشاف

مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر میں ہونے لگی ہے جلد جدائی،خبر سے کھلبلی مچ گئی

مریم نواز ایک بار پھر "امید” سے، کیپٹن ر صفدرخوشی سے نہال

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ کابینہ کو بتایا گیا کہ نیشنل ایجوکیشن پالیسی فریم ورک 2018 میں وضع کیا گیا تھا۔تعلیم کے شعبے میں درپیش چیلنجز میں ملک میں تین مختلف نظام تعلیم کا رواج پایا جانا، کئی اضلاع کا ملک کے دیگر حصوں سے پیچھے ہونا اور 22ملین بچوں کا سکولوں سے باہرہونا شامل ہے جن میں سے 12ملین بچیاں ہیں،ملک میں شرح خواندگی 62فیصد ہے۔

کشمیر بنے پاکستان، ہندو برادری کے نعروں سے بھارت ہوا پریشان

شیو مندر سے مودی کو پیغام دے رہے ہیں…رمیش کمار کا جلسہ سے خطاب

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ کابینہ کو بتایا گیا کہ پانچویں گریڈ تک کا نصاب تیار کر لیا گیا ہے جسے نیشنل نصاب کونسل کو منظوری کے لئے بھجوا دیا گیا ہے۔ چھٹی سے آٹھویں جماعت کا نصاب مارچ 2021 تک تیار کر لیا جائے گا۔ پڑھانے کے حوالے سے زبان کے بارے میں نیشنل کانفرنس کا انعقاد مارچ 2020 میں کیا جائے گا جس میں اس بات پر غور کیا جائے گا کہ تعلیم کی فراہمی کے لئے مادری زبانوں کو کیسے فروغ دیا جا سکتا ہے۔

ترک صدر نے کیا کشمیر ، ایف اے ٹی ایف بارے اہم اعلان، کہا وفا کے پیکر پاکستانیوں کو کبھی نہیں بھول سکتے

اقوام متحدہ مداخلت کرے، تقریر سے کچھ نہ ہوا تو دنیا کو پتہ چل جائے گا کشمیر میں کیا ہو رہا ہے، وزیراعظم

اسلامی ممالک کو کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی دکھانی ہوگی، وزیراعظم

کپتان ہو تو ایسا،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو ملی اہم ترین کامیابیاں

فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ کابینہ کو بتایا گیا کہ ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ مارچ 2021 تک ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں پرائمری کی سطح تک ایک ہی نصاب ہوگا۔ مدرسوں میں نظام تعلیم کے حوالے سے اصلاحات میں بھی خاطر خواہ پیش رفت ہوئی ہے۔ اتحاد تنظیم المدارس اس ضمن میں حکومت سے مکمل طور پر تعاون کر رہی ہے۔ بہت جلد تمام مدارس میں یکساں نصاب تعلیم رائج ہوگا۔ مدارس کے بچے بورڈ کے تحت امتحانات دیں گے۔ ورلڈ بنک کے تعاون سے نظام تعلیم میں تفریق کو ختم کرنے کے لئے پروگرام تشکیل دیا جا رہا ہے یہ پروگرام چار سالوں پر محیط ہوگا۔ اس میں بچوں کی لرننگ صلاحتیوں میں تفریق ختم کرنے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

آرمی چیف سے یورپی یونین کے وفد کی ملاقات، ہوئی کشمیر پر بات چیت

Leave a reply