معیشت کو تباہ کرنے والوں نے آج وائٹ پیپر جاری کیا،مریم اورنگزیب

0
32

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ن لیگی رہنما ،وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام اور معیشت کو تباہ کرنے والوں نے آج وائٹ پیپر جاری کیا،

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے گزشتہ دور میں پاکستان 6.1فیصد کی شرح سے ترقی کر رہا تھا، ن لیگ کے گزشتہ دور میں مہنگائی3فیصد کی کم ترین سطح پر تھی، ملک میں سی پیک کے منصوبے شروع ہو کر کامیابی سے چل رہے تھے، مسلم لیگ ن کے دور میں دہشتگرد ی کو ختم کیا گیا تھا،پی ٹی آئی حکومت میں 45ہزار ارب روپے کے قرضے لیے گئے،پی ٹی آئی حکومت نے گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا،جنہوں نے ملک کودیوالیہ ہونے کے قریب لایا وہ وائٹ پیپر جاری کررہے ہیں،پی ٹی آئی حکومت نے اپنے دور میں سی پیک کے منصوبے بند کیے،

مریم ارنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے کشمیر کو بیچا،وائٹ پیپر جاری کرتے ہوئے عمران خان کو شرم آنی چاییے ،ن لیگ کے دور میں چینی 52 اور آٹا35روپے کلو ملتا رہا،وائٹ پیپر جاری کرنے والوں کومعاشی طور پر مستحکم پاکستان ملا تھا، ان کی نااہلی کی وجہ سے خیبرپختونخوا میں دہشتگردی نے دوبارہ سراٹھایا،

طالبات کو کالج کے باہر چھیڑنے والا گرفتار،گھر کی چھت پر لڑکی کے سامنے برہنہ ہونیوالا بھی نہ بچ سکا

پولیس کا قحبہ خانے پر چھاپہ،14 مرد، سات خواتین گرفتار

خاتون کے ساتھ زیادتی ،عدالت کا چھ ماہ تک گاؤں کی خواتین کے کپڑے مفت دھونے کا حکم

موٹرسائیکل پر گھر چھوڑنے کے بہانے ملزم کی خاتون سے زیادتی

Leave a reply