ملک ریاض نے عظمیٰ‌خان کو چپ کرانے کے لیے کروڑوں روپے دیئے مگر”آپ نیوز” کے ورکروں کی بقایاجات پرچپ کیوں‌ ؟

0
44

لاہور:ملک ریاض نے عظمیٰ‌خان کو چپ کرانے کے لیے کروڑوں روپے دیئے مگر”آپ نیوز” کے ورکروں کی بقایاجات پرچپ کیوں‌ ؟ ،اطلاعات کے مطابق لاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی نے آپ نیوز کے سابق ملازمین کو واجبات کی عدم ادائیگی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک ریاض کارکنوں کو وعدے کے باوجود بقایاجات ادانہیں کررہے جس سے ان کے گھروں میں چولہے ٹھنڈے پڑگئے ہیں اور وہ کسمپرسی کی حالت میں زندگی گزارنے پر مجبورہیں،

یہ صورتحال ناقابل برداشت ہے اور یہ بات حیران کن ہے کہ ملک ریاض پاکستان کے امیرترین افراد میں شامل ہیں لیکن کارکنوں کے واجبات اداکرنے سے گریزاں ہیںاور کھلم کھلابدمعاشی کے مرتکب ہورہے ہیں۔

لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری، سینئر نائب صدر رائے حسنین طاہر، نائب صدر قدافی بٹ، سیکرٹری بابرڈوگر، جوائنٹ سیکرٹری حافظ فیض احمد، خزانچی زاہد شیروانی، ممبر گورننگ باڈی شاہد چوہدری، دیبا مرزا، عمران شیخ، فرقان الہی، حسنین چوہدری، محمد محی الدین، حسن تیمور، طارق محموداور امجد فاروق کلو نے ایک بیان میں کہاہے کہ ملک ریاض نے عہدشکنی کی ہے اور کارکنوںکوان کے بقایاجات ادانہیں کئے اور اب ہم اپناحق وصول کرنے کے لئے احتجاجی تحریک چلائیں گے ، اگر ملک ریاض نے چوبیس گھنٹے کے اندرکارکنوں کے واجبات ادا نہ کئے تو ہرطرح کے اقدامات اٹھائیں گے

صحافی رہنماوں کا کہنا تھا کہ جس کے تحت ان کے خلاف شہر بھرمیں بھرپور مظاہرے کئے جائیں گے، شہر کے تمام مین چوکوں میں ان کے خلاف بینرزآویزاں کئے جائیں گے اور اگر وہ پھربھی ہٹ دھرمی پر قائم رہے تو آپ نیوز کے تمام موجود ذرائع پر قبضہ کرکے اپناحق وصول کیا جائے گا۔

صدر ارشد انصاری نے کہاکہ ملک ریاض ہوش کے ناخن لیں وہ کارکنوں کو اتنا مجبور نہ کریں کہ وہ انتہائی اقدامات اٹھانے پر مجبور ہوجائیں، ہم ملک ریاض کو تنبیہ کرتے ہیںکہ کارکنوں کے بقایاجات اداکرنے کے وعدے پر عمل کرتے ہوئے آئندہ چوبیس گھنٹے کے اندر کارکنوں کو ان کے بقایاجات ادا کردیں بصورت دیگر حالات کی تمام تر ذمہ داری ان پر عائد ہوگی۔

Leave a reply