مردان پاکستان کا مہنگا ترین شہر

0
59

پشاور:پاکستان میں مہنگائی کے حوالے سے پہلے بھی شہروں کی درجہ بندی سامنے آتی رہی لیکن پہلی مرتبہ مردان شہر کے مہنگا ترین شہر ہونے کا اس سے پہلے شاید اکثر لوگوں کو پتہ نہیں تھا. اعداد وشمار کے مطابق مردان ملک کا مہنگا ترین شہر بن گیا، جون میں ملک میں مہنگائی کی اوسط شرح نو فیصد رہی لیکن مردان میں میں اوسطا قیمتوں میں ساڑھے بارہ فیصد سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ملک بھر میں کھانے پینےاور روز مرہ کے استعمال کی چیزوں کے بارے میں ایک رپورٹ سامنے آئی ہے جس کے مطابق اسٹیٹ بینک کے مطابق کھانے پینے اور روز مرہ استعمال کی بنیادی اشیا کی قیمتوں میں جون کے دوران سب سے زیادہ اضافہ مردان میں ہوا،جہاں مہنگائی کی اوسط شرح 12.6 فیصد تک پہنچ گئی،، اشیا خوردنی کی قیمتوں میں اضافے کی شرح 9 فیصد اور نان فوڈ آئٹمز کی قیمت میں اضافے کی شرح 14.5 فیصد رہی،، وزیر آباد مہنگائی کی 12.1 فیصد شرح سے دوسرا مہنگا ترین شہر رہا۔

جبکہ پشاور، کوئٹہ اور حیدرآباد بھی مہنگے شہروں کی لسٹ میں شامل جہاں مہنگائی کی شرح ملک کی اوسط شرح سے زیادہ رہی، رپورٹ کے مطابق جون میں نواب شاہ ملک کا سستا ترین شہر رہا، جہاں مہنگائی کی شرح صرف 4.6 فیصد رہی،، لاہور بھی دس سستے ترین شہروں میں شامل،، مہنگائی کی شرح 6 فیصد رہی،، کراچی، فیصل آباد اور اسلام آباد میں بھی مہنگائی کی شرح ملک کی اوسط شرح سے رہی۔

Leave a reply