مزید دیکھیں

مقبول

گلوکارہ ایریکا بادو کا متنازعہ لباس،فیشن یا پوشیدہ پیغام

ہفتہ کے روز، معروف گلوکارہ ایریکا بادو نے...

عید کا دوسرا روز، ملک میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا

لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک موسم کا...

کراچی میں گیس اخراج سے لگنے والی آگ 5 دن بعد بھی نہ بجھی

کراچی کے علاقے کورنگی میں چند روز قبل گیس...

بیرسٹر سیف نےاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خبروں کی تردید کر دی

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر محمد...

ماریہ قتل،وحشیانہ ویڈیو نے معاشرے کا سر شرم سے جھکا دیا ،شیری رحمان

پیپلز پارٹی کی رہنما،سابق وفاقی وزیر شیری رحما ن نے کہا ہے کہ ہم ٹوبہ ٹیک سنگھ میں معصوم ماریہ کے وحشیانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ بے گناہ عورت کے ساتھ گھناؤنے عمل اور اس کے غیر انسانی قتل کا سن کر دل شدید رنجیدہ ہے۔ اپنے بھائی اور والد کے ہاتھوں ماریہ کا وحشیانہ قتل بنیادی انسانی حقوق، ہماری روایات اور عورتوں کے وقار کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی وحشیانہ ویڈیو نے مجموعی طور پر ہمارے معاشرے کا سر شرم سے جھکا دیا ہے۔ واقعے کی خوفناک نوعیت کو عام واقعہ سمجھ کر نظرانداز نہ کیا جائے۔ اس قتل کی شفاف تحقیقات کرکے تمام ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ غیر انسانی سلوک اور تشدد کی ایسی کارروائیوں کی کسی بھی مہذب معاشرے میں کوئی جگہ نہیں ہے، لہذا ذمہ داروں کو جلد از جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ ہمارے دل ماریہ اور اس طرح کے ظلم کا شکار ہونے والی تمام متاثر خواتین کے لیے دکھتے ہیں۔ 22 سالہ نہتی اور بیگناہ ماریہ تو قتل ہو گئی لیکن اب اس کے ساتھ انصاف کیا جائے، اس کے قاتلوں کو سخت سزا دی جائے۔

واضح رہے کہ قبل ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی گاؤں 477 ج ب میں 22 سال کی غیر شادی شدہ لڑکی ماریہ کے لرزہ خیز قتل کی ویڈیو کی تحقیقات جاری ہیں،باپ بیٹوں نے ملی بھگت سے لڑکی کو قتل کیا اور اس کی موت کو طبعی قرار دے کر تدفین کرکے جرم چھپانے کی کوشش کی،17 اور 18 مارچ کی درمیانی شب باپ بیٹوں نے مل کر ماریہ کو گلا دبا کر قتل کیا تھا،

ماریہ بی بی کو سگے بھائی فیصل نے گلہ دبا کر قتل کیا،مقتولہ کا والد عبد الستار اور بھائی شہباز شریک ملزم ہیں، ماریہ کے قتل کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا،ٹوبہ ٹیک سنگھ،22 سالہ لڑکی قتل کیس میں انکشاف ہوا ہے کہ بھائی اور والد مقتولہ کے ساتھ مبینہ طور پر زیادتی کرتے رہے ہیں،

ایف نائن پارک زیادتی کیس؛ مشتبہ پولیس مقابلے کی تحقیقات شروع

 لڑکی کو نیم مردہ حالت میں ساحل پر پھینکا گیا، لڑکی کی موت ساحل پر پڑے پڑے ہوئی

ایاز امیر کی بہو کا پوسٹمارٹم مکمل،سارہ کے قتل کی وجہ کا تعین نہ ہوسکا

پہلے مارا، گھسیٹ کر واش روم لے گیا،ایاز امیر کے بیٹے نے سفاکیت کی انتہا کر دی

خاتون کے ساتھ زیادتی ،عدالت کا چھ ماہ تک گاؤں کی خواتین کے کپڑے مفت دھونے کا حکم

نرسری وارڈ میں 4 بچوں کے جاں بحق ہونے پر وزیراعلیٰ کا نوٹس

پسند کی شادی جرم بن گئی، سفاک ملزمان نے بچوں،خواتین سمیت سات افراد کو زندہ جلا ڈالا

طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی

حاملہ خواتین کو سموگ سیزن میں خصوصی احتیاط کی ضرورت

بھائی اور والد کی زیادتی کا شکار ماریہ حاملہ ہو گئی تھی، وکیل کا انکشاف
دوسری جانب ماریہ قتل کیس بارے نئی پیشرفت سامنے آئی ہے،مقتولہ ماریہ کے بھائی شہباز کے وکیل ایڈووکیٹ کامران ظفر نے کیس کی پیروی کرنے سے انکار کردیا،مقتولہ ماریہ کے بھائی شہباز اور بھابھی سمیرا کے وکیل کامران ظفر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز اور اس کی اہلیہ سمیرا کے کیس کی پیروی نہ کرنے کا اعلان کیا ،وکیل کامران ظفر کا کہنا تھا کہ دوران تفتیش ثابت ہوا ہے کہ یہ ملزمان برابر کے شریک ہیں،دونوں بھائی اور والد مقتولہ ماریہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناتے تھے جسکی وجہ سے درندوں کی زیادتی کا نشانہ بننے والی مقتولہ حاملہ بھی ہوگئی تھی، ایسے درندوں کی کسی صورت بھی وکالت نہیں کرسکتا، وکالت کا پیشہ مظلوم کی حمایت جبکہ ظالم کو کٹہرے میں لانے کا پیشہ ہے،اس کیس میں یہ چاروں ملزمان برابر کے قصور وار ہیں.

ماریہ قتل کیس، باپ اور بھائی کا مزید جسمانی ریمانڈ منظور
دوسری جانب گرفتار ملزمان باپ اور بیٹے کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش کر دیا ،اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، پولیس نے عدالت سےمزید جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا کی ،عدالت نے ملزمان کا مزید چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا

باپ اور بھائی کے ہاتھوں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی ماریہ کے کیس میں وفاقی ادارہ قومی کمیشن برائے انسانی حقوق نے خود پارٹی بن کر مقدمے کی پیروی کرنے کا اعلان کیا ہے،انسانی حقوق کمیشن کے وفد نے مقتولہ لڑکی کے گھر کا دورہ کیا، رشتہ داروں اور اہل محلہ سے تفصیلات حاصل کیں،کمیشن نے ڈی پی او سے ملاقات میں کیس میں پیشرفت پر معلومات حاصل کیں اور مقدمے کی پیروی کا اعلان کیا

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan