مریم نوازنےنوازشریف کی رہتی عزت بھی خاک میں ملا دی

0
33

لاہور:مریم نواز نے نوازشریف کی رہتی عزت بھی خاک میں ملا دی ،اطلاعات کے مطابق مریم نواز جو کہ ہمیشہ نوازشریف کی تذلیل کا سبب بنتی رہی ہیں‌ آج پھرایسی حرکت کردی کہ جس نے نوازشریف کی رہتی عزت بھی خاک میں ملا دی ہے ،

اس حوالے سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ جس طرح مریم نواز پہلے جھوٹ اورفریب سے اپنے اورنوازشریف کے سیاسی احیا کے لیے کوشاں‌ رہی ہیں‌ کل بھی ایک ایسا جھوٹ اورفریب قوم کو دیا ہے کہ جس نے ن لیگ کے نظریاتی لوگوں کے سرشرم سے جھکا دیئے

مظفر آباد سے ن لیگی ذرائع نے ہی اپنی قائد کی ان حرکتوں کو بے نقاب کیا ہے ، رپورٹ کے مطابق کشمیر کے بیٹے نواز شریف اور پاکستان کے تمام صوبوں کی مشترکہ بیٹی مریم نواز کی کشمیر پالیسی بھی انکی طرح جھوٹی اور فوٹو شاپڈ ہے.

 

 

گزشتہ روز مریم نے کشمیر میں الیکشن کمپین کے دوران کشمیر میں ایک مقام پہ تصویر لی اور ہمیشہ کی طرح لعنتیں وصول کرنے کے لیے اپنی ہی تصویر کو ایڈٹ کروا کر اپنی جگہ نواز شریف کی تصویر لگوا کر ٹویٹ کر دی، چند ہی لمحے میں جھوٹ بےنقاب ہونے اور لعنتیں ملامتیں وصول کرتے ہوئے مریم نے ٹویٹ ڈیلیٹ کر دی

دوسری طرف مخالف نہیں بلکہ پرانے نظریاتی لیگیوں کا ردعمل سامنے آیا ہے ، اکثر کا کہنا ہے کہ یہ وہ جھوٹے بیشرم اور کشمیر کے سوداگر ہیں جو کشمیری عوام کو بیوقوف بنانے کے لیے تصویریں بھی جعلی لگا رہے ہیں کیونکہ ان جعلی شیروں کے پاس کشمیر کے حوالے سے نہ تو ماضی میں کوئی قابلِ تعریف عمل ہے نہ ہی مستقبل میں ہوگا،

ان لیگیوں کا کہنا ہے کہ یہ کشمیریوں کو پہلے بھی بھارت میں اپنے مفادات کی غرض سے شہید کرواتے رہے ہیں اور اب بھی یہی کریں گے. جن کے پاس کشمیریوں کو دینے کے لیے ایک اصل تصویر نہ ہو وہ اپنے مفادات قربان کرتے ہوئے کشمیریوں کو آزادی دلوائیں گے؟

Leave a reply