مریم نوازکی چھٹی:حمزہ شہبازکوشامل کرنے کا اعلان:پی پی کی نئی حکمت عملی سامنے آگئی

0
33

اسلام آباد :مریم نوازکی چھٹی:حمزہ شہبازکوشامل کرنے کا اعلان:پی پی کی نئی حکمت عملی سامنے آگئی ،اطلاعات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز سے اختلافات کے بعد پیپلز پارٹی نے نئی سیاسی حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ کرلیا۔

میڈیا ذرائع کے مطابق نئی حکمت عملی کے تحت پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز سے روابط بڑھائے گی ، اس سلسلے مین پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کے درمیان جلد رابطہ متعوقع ہے ،

جب کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی طرف سے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی جگہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز کو اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم میں شامل کرنے کی تجویز دیے جانے کا بھی امکان ہے۔

ماضی کودیکھتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے بعض رہنماؤں کا خیال ہے کہ سابق وزیر اعظم نوازشریف کی صاحبزادی کے طرز سیاست کی وجہ سے اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کو بھی نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے ، اس لیے پیپلزپارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ اب مسلم لیگ ن میں ٹھنڈہ مزاج رکھنے والے رہنماؤں سے روابط بڑھائے جائیں گے۔

Leave a reply