مسجد میں گھناؤنا کام کرنیوالا سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار

اللّٰه کے گھر(مسجد کے غلے) سے رقم چوری کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا

ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر محمد عابد خان کی ہدایت پر شیراکوٹ پولیس نے کارروائی کی، پولیس کو 15 پر کال موصول ہوئی جس پر کارروائی کی گئی محلے داروں نے ملزم کو شناخت کیا اور پولیس کو اطلاع دی ،ملزم تہذیب کو سی سی ٹی وی ویڈیو کی مدد سے گرفتار کیا گیا ایس پی اقبال ٹاؤن رضا تنویر نے تفتیش کی ہدایت کی ابتدائی تحقیقات میں ملزم تہذیب ریاض نے چوری کا اعتراف کیا ،ملزم تہذیب کے اعتراف کے بعد اب تک کی چوری کی گئی 24 ہزار 230روپے کی رقم برآمد کر لی گئی ہے، ملزم تہذیب کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ایس پی اقبال ٹاؤن رضا تنویر نے عوام اور پولیس کے درمیان باہمی روابط کو سراہا.

قبل ازیں اقبال ٹاؤن کی حدود میں چوری کی واردات کا معاملہ ،ایس پی اقبال ٹاؤن رضا تنویر نے ایس ایچ او اقبال ٹاؤن کو ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت کر دی، مقدمہ نمبر 3410/21 درج ملزمان کی تلاش جاری ہے، سیف سٹی کیمروں سی سی ٹی وی کیمروں سمیت تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ،ایس پی اقبال ٹاؤن کا کہنا ہے کہ ملزمان جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے.

قبل ازیں سٹی ڈویژن شفیق آباد پولیس نے بھتہ خوری کے خلاف بڑی کاروائی کی ہے ،تاجر برادری سمیت شہریوں سے بھتہ طلب کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ملزمان سے آٹو میٹک رائفلیں برآمد ملزمان بھتہ نہ دینے پر قتل کی دھمکیاں بھی دیتے ،پولسی نے 3 ملزمان گرفتار کر لئے، ملزمان نے شہری عمیر سے 50 لاکھ بھتہ مانگا ،ملزمان کا سرغنہ عمران نذیر ترکی سے لیڈ کر رہا تھا ملزمان مختلف نمبروں سے بھتہ مانگتے،ملزمان میں تاجر اعجاز کا بھائی بھی ملوث نکلا

ملزمان نے شہری عمیر سے 50 لاکھ بھتہ کی ڈیمانڈ کی اور اسکے دروازے پر فائرنگ کی ،ملزمان نے تاجر اعجاز کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں اور بازار میں کھڑے اعجاز پر فارنگ کروائی ،ملزمان نے علاقہ تھانہ نواب ٹاؤن میں مقیم شہری بلال انجم سے 20 لاکھ بھتہ کی بھی ڈیمانڈ کی اور دھمکیاں دی،ایس پی سٹی حفیظ الرحمان بگٹی نے کہا کہ گرفتار ملزمان میں شاہد پرنس, فیاض اور عبدالرحمان شامل ہیں،ملزمان کو شفیق آباد پولیس کی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے گرفتار کیا تاجر کمیونٹی اور مدعی مقدمات نے پولیس کی کاروائی کو سراہا اور پھولوں کے ہار پہنائے,

لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا

عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

نوجوان جوڑے پر تشدد کیس، پانچویں ملزم کو کس بنیاد پر گرفتار کیا؟ عدالت کا تفتیشی سے سوال

ویڈیو کس نے وائرل کی تھی؟ عدالت کے استفسار پر سرکاری وکیل نے کیا دیا جواب

نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ملزم عثمان مرزا کو عدالت نے کہاں بھجوا دیا؟

نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،عدالت نے لڑکے اور لڑکی کو کیا طلب

خواتین کو ویڈیو بنا کر ہراساں کرنے کا کیس، درخواست ضمانت پر آیا فیصلہ

شادی کا جھانسہ دے کر زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

چینی شہریوں کے ساتھ ڈکیتی، ڈاکو سیکورٹی گارڈ کا اسلحہ بھی لے گئے

ڈولفن اہلکار بپھر گئے، شہریوں پر کیا تشدد

اسلحہ کے ساتھ ٹک ٹاک بنانا مہنگا پڑ گیا

رنگ روڈ پر دو بہنوں کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالے ملزمان گرفتار

13 سالہ لڑکی کی دس روز بعد بوری بند لاش برآمد،پولیس نے کیا ملزم گرفتار

گول گپے بیچنے والے نے کی بھیک مانگنے والی خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی

Shares: