مسئلہ صرف آپ کی گورننس کا ہے،عدالت نے چینی کیلیے لائنیں لگنے پر کیا برہمی کا اظہار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں رمضان بازاروں میں چینی کے خرایدروں کی لمبی لائن کے حوالہ سے کیس کی سماعت ہوئی

چینی کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے اور دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے سیکریٹریز کو مہلت دے دی گئی،عدالت نے کہا کہ آپ کو اپنی مرضی کے مطابق ریٹ اور چینی دینے کا حکم بھی دیا گیا،رمضان بازاروں کیساتھ عام مارکیٹ میں قیمت اور چینی کی دستیابی کو یقینی بنایا ؟ سرکاری وکیل  نے عدالت میں جواب دیا کہ ایک لاکھ 55 ہزار ٹن چینی دی جائے گی،وکیل کی جانب سے یورپ میں لگنے والی سیل اور رمضان بازاروں میں لائنز کا موازنہ کرنے پر عدالت برہم ہو گئی ،عدالت نے سرکاری وکیل سے سوال کیا کہ یورپ میں جو سیل لگتی ہے کیا وہ بنیادی ضرورت ہے؟ یورپ میں لگنے والی سیل کے ساتھ رمضان بازار میں لائنز کا موازنہ نہ کریں،چینی کے مسئلے کو یورپ کی سیلوں کے کیساتھ نہ جوڑا جائے،چینی بنیادی ضرورت ہے اسکے لیے لوگوں کو کیوں بھکاری بنایا جارہا ہے؟

یوسف رضا گیلانی سے جہانگیر ترین کے رابطے کی خبریں، جہانگیر ترین نے سب کو سرپرائیز دے دیا

سینیٹ انتخابات،ہو گیا وہی جس کا سب کو تھا انتظار، جہانگیر ترین کی دبنگ انٹری ،مگر کس کے لئے؟

علی سدپارہ کی موت، جہانگیر ترین نے کیا کن جذبات کا اظہار؟

پی ڈی ایم فیل، بی آر ٹی پر چیلنج، وفاقی وزیر دفاع نے جہانگیر ترین بارے اہم دعویٰ کر دیا

جہانگیر ترین چینی بحران کے ذمہ دار، شہری عدالت پہنچا، عدالت نے کیا حکم دے دیا

جہانگیر ترین 100 فیصد ڈیل کر کے آئے، اب جوڑ توڑ ہو گی، اہم شخصیت کا بڑا دعویٰ

عدالت نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ صرف آپ کی گورننس کا ہے،آپ کو ضروت کے مطابق چینی دینے کا حکم دے دیا،اسکے باوجود شناختی کارڈز مانگے جارہے ہیں،پرائس کنٹرول کرنا حکومت کا کام ہے ، کیا حکمت عملی کیا تیار کی گئی ؟لاہو رہائیکورٹ نے کیس کی سماعت 28 اپریل تک ملتوی کردی

قبل ازیں مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگ زیب نے بھی رمضان بازار میں چینی کی خریداری کے لئے لائنوں کی وجہ سے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزراکی کوئی کارکردگی نہیں صرف مخالفین پرالزامات لگاتے ہیں،رمضان میں مائیں،بہنیں اوربزرگ ایک کلوچینی کیلئے قطارمیں کھڑے ہیں،جوچینی ن لیگ دورمیں 52روپےکلوتھی اس وقت رعایتی قیمت83روپے ہے.عام بازارمیں چینی کی قیمت105سے110روپےکلوہے،.ماوَں ،بہنوں اور بزرگوں کی ایک کلو چینی کےحصول کیلئےقطاریں لگی ہیں،

چینی کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹ میں بھی تحقیقات کا مطالبہ

جہانگیر ترین کے حق میں تحریک انصاف کی کونسی شخصیت کھل کر سامنے آ گئی، بڑا مطالبہ کر دیا

چینی بحران رپورٹ، وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد آ سکتی ہے یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

چینی بحران رپورٹ ، جہانگیر ترین پھر میدان میں آ گئے ،بڑا دعویٰ کر دیا

چینی بحران رپورٹ، جہانگیر ترین کے خلاف بڑا ایکشن،سب حیران، ترین نے کی تصدیق

جہانگیر ترین کو عدالت سے بڑی خوشخبری مل گئی

لاہور ہائیکورٹ نے جہانگیر ترین اور شریف فیملی کو دیا ایک ساتھ بڑا جھٹکا

دوسری جانب تمام رمضان بازاروں میں شہریوں کو عزت و احترام کے ساتھ سروس کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی کے اسٹالز کے باہر بھی کرسیاں لگا دی گئی ہیں.ڈی سی لاہور مدثر ریاض کا کہنا ہے کہ مردو خواتین پر سکون انداز میں آکر کرسیوں پر بیٹھتے ہیں اور اپنی باری کا انتظار کر رہے ہیںرمضان بازاروں میں بزرگ شہریوں کے بیٹھنے کے لئے مناسب انتظامات کئے گئے ہیں.چینی کے تمام اسٹالز پر بھی بیٹھنے کے انتظامات کئے گئے ہیں.رمضان بازاروں میں پنکھے لگائے گئے ہیں.ضلعی انتظامیہ لاہور نے شہریوں کی سہولیات کے لئے زبردست انتظامات کئے ہیں.تا کہ شہریوں کو رمضان بازاروں میں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے

Shares: