بابائے قوم کا یوم ولادت،مزار کی تزئین و آرائش شروع

مزار قائد پر 12 برس میں دس ہزارکے لگ بھگ نئے درخت لگائے گئے ہیں
0
158
karachi

کراچی: بابائے قوم کے یوم ولادت 25 دسمبر کی مناسبت سے مزار قائد کی تزئین و آرائش کا آغاز کردیا گیا۔

باغی ٹی و ی: 25 دسمبر کے حوالے پیر کو مزار قائد کی تزئین وآرائش کا آغاز کیا گیا جو اگلے دس روز تک جاری رہے گی پہلے مرحلے میں مزار قائد کے 101 فٹ اونچے اور72 فٹ قطر کے گنبد کو ساتھ اس کی دیواروں کو بھی دھویا گیا اس سے قبل گنبد کی پالش اورمسلسل دھوپ کی وجہ سے چٹخ جانے والے ماربل کے جوڑوں کی مرمت کا کام مکمل کیا گیا تھا۔

مزار پر پودوں اور درختوں کی تراش خراش کاعمل بھی جاری ہے 63 ایکڑرقبے پرپھیلے بانی پاکستان کےمزارپرنیم، پیپل، جیٹروفا، جونیپر سمیت مختلف اقسام کے 16 ہزاردرخت موجود ہیں مزار قائد پر 12 برس میں دس ہزارکے لگ بھگ نئے درخت لگائے گئے ہیں تاکہ مزارقائد کے سفید سنگ مرمر کو کاربن ڈائی آکسائیڈ اورگرمی کی شدت سے بچایا جاسکے، گھاس کی کٹائی اور زینوں کی ماربل گھسائی کا کام بھی کیا گیا۔

خانہ کعبہ کی اصلاح و مرمت کا آغاز ،اطراف میں چار دیواری کھڑی کر …

اگلے مرحلے میں پاک چین دوستی کی علامت 80 فٹ طویل فانوس کی صفائی کے علاوہ بانی پاکستان کی قبر کے گرد موجود چاندی کی منقش جالیوں کی صفائی اور پالش کی جائیگی جبکہ دروازوں کے رنگ وروغن کا کام مکمل کیا جائے گا، چین کے سابق وزیر اعظم جناب چو این لائی نے اپنے عوام کی طرف سے خاص طور پر مزار قائد کے لیے بطور تحفہ حکومت پاکستان کو 20 جنوری 1971ء کو پیش کیا۔ فانوس کی لمبائی تقریباً پندرہ فٹ ہے اور اس کا وزن تین ٹن ہے فانوس کے نچلے حصے میں لگے ہوئے ستاروں کی تعداد سترہ ہے-

مزارقائد کے سبزہ زار اور زینوں کی دونوں جانب متعدد اقسام کے خوشنما نئے پودے بھی لگائے جائیں گے۔ 25 دسمبر کو تبدیلی گارڈز کی تقریب ہوگی جس کے بعدگورنر و وزیراعلیٰ سندھ کے علاوہ دیگر اہم شخصیات بانی پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مزارقائد پرحاضری دیں گی۔

غزہ میں زمینی آپریشن میں مزید 4 افسران سمیت7 اسرائیلی فوجی ہلاک

Leave a reply