میرپور خاص :سٹیلائٹ ٹاؤن گراؤنڈ میں کھیلوں کی سرگرمیاں بحال

میرپورخاص،باغی ٹی وی( نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ ) میرپور خاص سٹیلائٹ ٹاؤن 2 نمبر گراؤنڈ میں میئر عپدالرؤف غوری یوسی چیئرمین حاجی فاروق ملک جنرل کونسلر لیاقت شاہ کی خصوصی دلچسپی سے گراؤنڈ میں کھیلوں کی سرگرمیاں بحال کئے جانے کے بعد گراؤنڈ میں مسلسل کھیلوں کے مقابلے ہورہے ہیں

اسی سلسلے میں جاری میرپورخاص چیمپیئن لیگ ٹیپ بال ٹورنامنٹ جو 10 , 10 اوور کا ٹورنامنٹ تھا اسکا فائنل میچ فقیر الیون سندھڑی اور جہاں باز الیون میرپورخاص کے مابین کھیلا گی،جس میں فقیر الیون سندھڑی نے پہلے کھیلتے ہوئے 157 رنز اسکور کئے جبکہ مقررہ 10 اوورز میں جہاں باز الیون میرپورخاص 121 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور میرپورخاص چیمپیئنز لیگ کا فائنل ہار گئی

فائنل میچ کے مہمان خصوصی سٹیلائٹ ٹاؤن کی ہر دلعزیز شخصیت معروف سوشل ورکر یونین کونسل 4 کے چیئرمین حاجی فاروق ملک تھے مہمان خاص کے گراؤنڈ پہنچنے پر ٹورنامنٹ کمیٹی اور معززین کی جانب سےحاجی فاروق ملک کو سندھ کی ثقافت اجرک کا تحفہ پیش کیا

یوسی چیئرمین حاجی فاروق ملک نے اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ نوجوان طبقہ کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لے رہا ہے انہوں نے میئر میرپورخاص عبدالرؤف غوری کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میئر صاحب کی بدولت آج مسلسل کھیلوں کا انعقاد کیا جارہا ہے ، اس موقع پر حاجی فاروق ملک نے اچھی کارکردگی دکھانے پر کھلاڑیوں کو نقد انعامات بھی دئیے

فائنل میچ کے مین آف دی میچ سجاد گجو جبکہ ٹورنامنٹ کے مین آف دی سیریز عمیر پٹھان رہے ، جیتنے والی ٹیم فقیر الیون کو حاجی فاروق ملک نے ونر ٹرافی اور ہارنے والی ٹیم کو رنر ٹرافی ڈی دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے تعارف کے بعد گروپ فوٹو بھی بنوائے

اس موقع پر چیئرمین حاجی فاروق ملک کے ساتھ وائس چیئرمین جاوید احمد خان پاپا ڈپٹی ڈائریکٹر نادرا علی راؤ جنرل کونسلر لیاقت شاہ میرپورخاص میں اسپورٹس کے حوالے سے جانے پہچانے سینئر صحافی واحد پہلوانی فہیم نور احمد وسان کونسلر فرخ میئو راجپوت کونسلر فیصل میئو راجپوت محمد اکمل اور رمیز راجہ بھی موجود تھے

Leave a reply