عورت مارچ کو روکا جائے،وزیر مذہبی امور کے خط کے بعد بحث جاری
عورت مارچ کو روکا جائے،وزیر مذہبی امور کے خط کے بعد بحث جاری
وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے عورت مارچ کے انعقاد کی اجازت نہ دینے کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ورت مارچ سے یہ تاثر ملتا ہے کہ مسئلہ حقوق نسواں سے زیادہ اسلامی نظام معاشرت سے ہے
وفاقی وزیر مذہبی امورپیر نورالحق قادری نے وزیر اعظم عمران خان کو لکھے گئے خط میں کہا کہ ہر سال عورتوں کے حقوق اور ن کے احترام کے عہد کو دہرانے کے لیے 8 مارچ کا دنیوم خواتین کے طور پر منایا جاتا ہے جس میں حقوق نسواں کے علمبردار افراد اور ادارے خواتین کے حقوق کو بیان کرتے ہیں اور ان کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کو ختم کرنے کا عزم دوہراتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں گزشتہ کچھ سالوں سے ‘عورت مارچ’ کے نام سے خواتین کے حقوق سے متعلق آگاہی اور شعور بیدار کرنے کی مہم شروع کی گئی ہے، بظاہر عورت مارچ کو حقوق نسواں کے تحفظ کا عنوان دیا گیا ہے لیکن اس مارچ میں جس طرح کے بینرز، پلے کارڈز اور نعروں کا اظہار کیا جاتا ہے اس سے یہ تاثر ملتا ہے کہ مسئلہ حقوق نسواں سے زیادہ اسلامی نظام معاشرت سے ہے
وفاقی وزیر مذہبی امورپیر نورالحق قادری نے عورت مارچ کے حوالے سے تجاویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ 8 مارچ کو منائے جانے والے ‘یوم خواتین’ پر کسی بھی طبقے کو ‘عورت مارچ’ یا کسی بھی دوسرے عنوان سے اسلامی شعائر، معاشرتی اقدار، حیا و پاکدامنی، پردہ و حجاب وغیرہ پر کیچڑ اچھالنے یا تمسخر اڑانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی کیونکہ ایسا کرنا مسلمانان پاکستان کے لیے اذیت ناک، تکلیف دہ اور باعث تشویش ہے۔ وفاقی وزیر مذہبی امورپیر نورالحق قادری نے مزید تجویز دی کہ عورت مارچ، حیا مارچ اور خواتین مارچ یا کسی بھی دوسرے عنوان سے ریلیاں اور پروگرام منعقد کرنے والوں کو خواتین کے حقیقی مسائل جیسے عورت کی میراث کا حق، گھریلو تشدد، ہراساں کرنے، وسائل کی عدم دستیابی، عورتوں کی تعلیم، جبری نکاح، جنسی استحصال پر روشنی ڈالنے کی ترغیب دینی چاہیے ،وفاقی وزیر مذہبی امورپیر نورالحق قادری نے تجویز دی کہ 8 مارچ 2022 کو ‘بین الاقوامی یوم حجاب’ کے طور پر منایا جائے اور دنیا بھر میں بسنے والی ان مسلمان خواتین سے یکجہتی کا اظہار کیا جائے جنہیں مذہبی آزادی اور بنیادی انسانی حقوق کے حصول کے لیے سخت جدوجہد اور امتیازی حقوق کا سامنا ہے
وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عورت مارچ کے منشور کی نہیں بلکہ اسکی بات کریں جو سڑکوں پر ہوتا ہے اور تین چار سال سے ہم دیکھ رہے ہیں، دینی شعائر، پاکستان کی قومی اقدار کا تمسخر اڑایا جاتا ہے، اس پر اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے، وزیر مذہبی امور ہوں وزیراعظم کو مشورہ دیا کہ اسکو روکا جائے،
دوسری جانب سینئر صحافی و اینکر انصار عباسی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں وزیر مذہبی امور نور الحق قادری کے اس مطالبہ کی مکمل سپورٹ کرتا ہوں۔
میں وزیر مذہبی امور نور الحق قادری کے اس مطالبہ کی مکمل سپورٹ کرتا ہوں۔ https://t.co/oO6Ru2go03
— Ansar Abbasi (@AnsarAAbbasi) February 18, 2022
اوریا مقبول جان کا کہنا تھا کہ شاھزیب خانزادہ جیسے کہنہ مشق اور باخبر اینکر کو بھی اگر عورت مارچ میں اٹھائے جانے والے فحش پلے کارڈز کا علم نہیں ہے اور وہ حیرت سے نور الحق قادری سے پوچھتا ہے کہ ایسے کون سے بینر تھے تو میں سورۂ النور کی اس آیت کے ساتھ اسے فقط روز محشریاد دلاتا ہوں جب اعضا خود گواہی دیں گے
شاھزیب خانزادہ جیسے کہنہ مشق اور باخبر اینکر کو بھی اگر عورت مارچ میں اٹھائے جانے والے فحش پلے کارڈز کا علم نہیں ہے اور وہ حیرت سے نور الحق قادری سے پوچھتا ہے کہ ایسے کون سے بینر تھے تو میں سورۂ النور کی اس آیت کے ساتھ اسے فقط روز محشریاد دلاتا ہوں جب اعضا خود گواہی دیں گے pic.twitter.com/kTQXXFGOD4
— Orya Maqbool Jan (@OryaMaqboolJan) February 17, 2022
ایک صارف وکیل احمد خان نے رائے دیتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ کی طرح اس برس بھی “میرا جسم میری مرضی “والی خواتین 8 مارچ کو عورت مارچ کی تیاریوں میں مصروف ہیں جس کا سوائے بیہودگی مچانے کے کوئی اور سر پیر نظرنہیں آتا ۔
اس دن کو اگر” یومِ حجاب” کے طور پر منایا جائے تو زیادہ بہتر ہوگا۔
ہمیشہ کی طرح اس برس بھی “میرا جسم میری مرضی “والی خواتین 8 مارچ کو عورت مارچ کی تیاریوں میں مصروف ہیں جس کا سوائے بیہودگی مچانے کے کوئی اور سر پیر نظرنہیں آتا ۔
اس دن کو اگر” یومِ حجاب” کے طور پر منایا جائے تو زیادہ بہتر ہوگا۔
@ImranKhanPTI pic.twitter.com/T87HvJTvdB— WAKEEL AHMED KHAN🇵🇰🇨🇦 (@ReadinWakil) February 18, 2022
ایک صارف کا کہنا تھا کہ عورت مارچ ضرور بین ہونا چاہیے البتہ درباروں، مزاروں، خانقہوں پر نوسر بازی کا، منشیات کا، ناچ گانے کا، جسم فروشی کا اور مسجدوں اور مدرسوں میں بچوں کے ریپ اور قتل کا دھندہ سرکاری سرپرستی میں چلتا رہنا چاہییے۔
عورت مارچ ضرور بین ہونا چاہیے البتہ درباروں، مزاروں، خانقہوں پر نوسر بازی کا، منشیات کا، ناچ گانے کا، جسم فروشی کا اور مسجدوں اور مدرسوں میں بچوں کے ریپ اور قتل کا دھندہ سرکاری سرپرستی میں چلتا رہنا چاہییے۔ https://t.co/mkWdBl1IEY
— Avid Agnostic (@lifeisonceonly) February 18, 2022
واضح رہے کہ ہر سال عالمی یوم خواتین کے موقع پر پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت کئی شہروں میں عورت مارچ کے زیر اہتمام تقریبات ہوتی ہیں ,چیئرمین تحریک حرمت رسول ﷺ وچیئرمین قرآن وسنۃ موومنٹ واسلامک سینٹرز علامہ ہشام الٰہی ظہیر نے حکام بالا کو ایک خط لکھا ہے جس میں انہوں نے ایک بہت ہی سنگین مسئلے کی توجہ مبذول کروائی ہے
اپنے خط میں علامہ ہشام الہیٰ ظہیر نے حکومت اور چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ عورت مارچ کو روکا جائے اس ضمن میں انہوں نے چیف سیکرٹری پنجاب ، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اور آئی جی پنجاب سمیت سنئیر پولیس افسران کو خط بھی لکھا ہے جس میں انہوں نے پچھلے سال عورت مارچ میں پیش آنے والا حضور اکرمﷺ کی توہین کا مدعا بھی اٹھایا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ ایسے غیر اخلاقی اور غیر شرعی احتجاج کو کسی صورت بھی منعقد ہونے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ۔انہوں نے مزید کہا کہ ایسے مارچ مغربی ایجنڈے کے تحت کئے جاتے ہیں تاکہ پاکستانی معاشرے کو بھی یورپ کے معاشرے کی طرح مادر پدر آزاد کیا جاسکے اور یہاں بھی بغیر نکاح بچے پیدا کرنے کو لیگل کروایا جا سکے انہوں نے کہا کہ ہم ان کے ایجنڈے کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے
ایک طرف عورت مارچ تو دوسری جانب حیا ڈے ،تحریر:عفیفہ راؤ
عورت مارچ اور چند حقائق تحریر : راجہ حشام صادق
اسلام، حجاب اور عورت مارچ .تحریر:حسن ساجد
حرامانی کی "عورت مارچ” کے نعرے”اپنا کھانا خود گرم کرو” کی حامی خواتین پر طنز
سب سے زیادہ عورتوں کا ریپ دنیا کے چودہ ممالک میں لیکن عورت مارچ پھر بھی پاکستان میں
عظمیٰ خان کی پریس کانفرس چینلز نے کیوں نہ دکھائی، طاقتور لوگ اثر انداز ہوگئے.
عظمیٰ سسٹرز تشدد کیس میں ملک ریاض کی بیٹی ملوث، ثبوت سامنے آ گئے
ملک ریاض کی فیملی کے تشدد و دھمکیوں کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر
عظمیٰ تشدد کیس، پولیس مجرموں کو گرفتار کرے، سزا ملے تا کہ عبرت کا نشان بنیں، اعجاز چودھری
شادی شدہ کامیاب مرد سے پیسے کی خاطر جسمانی تعلق رکھنا عورت کی تذلیل ہے۔ فرح سعدیہ
خواتین کو جب اعتکاف کی مبارکباد دینے جائیں تو صرف مٹھائی لے کر جائیں. شفاعت علی
تا لگایا جائے کہ‘عورت مارچ میں لگنے والے نعروں اور مطالبات کےپیچھے کون ہے؟اہم فیصلہ ہوگیا،ا
عورت مارچ والی آنٹیاں ایسے نعرے کہیں اور لگا کر دکھائیں …تو کیا ہوگا ؟
میرے ساتھ ایک عورت کی موجودگی میں اس کے خاوند نے جنسی زیادتی کی:وہی عورت اب عورت مارچ کی روح رواں
عورت مارچ کے لیے فنڈریزنگ شروع:حکومت مخالف قوتیں دل کھول کرفنڈدینے لگیں
ن لیگ عورت مارچ کی حمایت کرے گی یا مخالفت،شاہد خاقان عباسی نے اعلان کر دیا
خلیل الرحمان قمر لاکھوں مولویوں سے آگے نکل گیا،خادم رضوی بھی بول پڑے، مزید کیا کہا؟
میرا جسم میری مرضی، طاہر اشرفی بھی میدان میں آ گئے، عورت مارچ منتظمین کو دی "دعوت”
عورت مارچ کا توڑ،مذہبی جماعتوں نے 8 مارچ کو پیغام شرم و حیا ریلی نکالنے کا اعلان کر دیا
عورت مارچ کے خلاف برقع پوش خواتین سڑکوں پر آ گئیں، بے حیائی مارچ نا منظور کے نعرے
عورت مارچ پر پتھراوَ کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج
بلاول عورت مارچ کی قیادت کرے گا،وہ عورتوں کا بہتر ترجمان ہے، شیخ رشید