مہنگائی کے خلاف پیپلزپارٹی کا احتجاج، قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ بھی کر دیا

0
57

مہنگائی کے خلاف پیپلزپارٹی کا احتجاج، قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ بھی کر دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاڑکانہ سمیت ملک بھر میں مہنگائی کے خلاف پیپلزپارٹی کا احتجاج جاری ہے

لاڑکانہ میں نثار کھوڑو اور جمیل سومرو کی قیادت میں جناغ باغ چوک لاڑکانہ پر دھرنا دیا گیا ،پیپلز پارٹی کے احتجاجی دھرنے میں کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی، کارکنان نے پارٹی پرچم اٹھا رکھے تھے جبکہ حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کر رہے تھے ،پیپلز پارٹی نے مطالبہ کیا کہ ملک میں قبل از وقت شفاف انتخابات کرائے جائیں،

پیپلز پارٹی کے رہنما، سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملک کو بحرانوں سے نکالا ہے پیپلز پارٹی موجودہ صورتحال میں مثبت کردار ادا کر سکتی ہے پی ڈی ایم کی بنیاد رکھنے والے بلاول بھٹو تھے پی ڈی ایم کے ساتھ مل کر بہت سی فتوحات حاصل کیں ، پی ڈی ایم کے ساتھ مل کر ضمنی الیکشن اور سینیٹ الیکشن جیتا ،آج پورے ملک میں پیپلز پارٹی مہنگائی کے خلاف احتجاج کررہی ہے ،شاکر شجاع آبادی کی ویڈیو پرپہلا ریکشن بلاول بھٹو کا آیا شاکر شجاع آبادی اس خطے کے بڑے شاعر ہیں

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر سابق وزیراعظم و سینیٹر سیدیوسف رضا گیلانی کی نشتر اسپتال ملتان آمد ہوئی شاکرشجاع آبادی کی جلد صحت یابی دعا اور بہتر علاج کو یقینی بنانے کیلئے حکومت سندھ کی جانب سے 10 لاکھ روپے کا چیک فراہم کیا۔

پیپلز پارٹی کی رہنما، سینیٹر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ آج اس حکومت کے خلاف ملک کے کونے کونے میں احتجاج ہو رہا،آج ملک کا ہر شہری وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ کررہا ہے پارلیمان کے اندر اور باہر پیپلز پارٹی ہی عوام کی حقیقی آواز ہے، آج پیپلز پارٹی ملک بھر میں مہنگائی، بھوک، بدحالی اور نااہل حکومت کے خلاف احتجاج کر رہی ہے، اس نااہل سرکار کے خلاف اب باہر آنے کا وقت ہے،وزیراعظم آج ملک بھر احتجاج دیکھ کر مستعفی ہو جائیں عوام اس حکومت کو مزید برداشت نہیں کر سکتی،اس حکومت کے خلاف تحریک پیپلز پارٹی اور عوام چلائے گی،

سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری کا کہنا تھا کہ قوم عمران خان سے پرانے پاکستان کی واپسی چاہتی ہے تباہی سرکار نے ہر سمت تباہی مچائی ہے ،ملک کی معیشت غیروں کے پاس گروی رکھ دی گئی ہے نالائق اور احمق حکومت قوم کو مقروض بناکر جشن منا رہی ہے ،صدر آصف علی زرداری نے ایڈ نہیں ٹریڈ کی پالیسی دیکر ملک کو باوقار بنایا تھا،
قوم بلاول بھٹو زرداری کا ساتھ دے بلاول بھٹو زرداری قوم کو مایوس نہیں کرینگے

دوسری جانب بلاول بھٹو زرداری کی کال پر ملک بھر کی طرح آزادکشمیر کے تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز میں کمر توڑ مہنگائی، حکومتی ظلم و زیادتی کیخلاف عوامی احتجاج کیا گیا اس سلسلے میں قائم مقام صدر پی پی آزادکشمیر و ممبر سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی چوہدری پرویز اشرف، ضلعی صدر چوہدری ولید اشرف ، بھمبر سٹی سے سابق امیدوار اسمبلی انیس کشمیری ،سماہنی سے سابق امیدوار اسمبلی قمر ادریس، ملک بابو خان ضلعی سیکرٹری اطلاعات، خان رئوف، چوہدری عبدالرحمن پھانبڑا، کیپٹن مسعود ضلعی سوشل میڈیا کوارآرڈینیٹر کی قیادت میں بھمبر میں زبردست مہنگائی کے خلاف احتجاج۔ فضا فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی۔ چوہدری پرویز اشرف کی قیادت میں ”گو نیازی گو” کے کارکنان نعرے لگاتے ہوئے میرپور چوک بھمبر پہنچے۔ وہاں پر بڑے جلسے کی شکل اختیار ہوگئی

۔ جلسے اور احتجاجی ریلی سے چوہدری پرویز اشرف ممبر سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیازی حکومت نے مہنگائی کر کے لوگوں کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔ اس مہنگائی نے لوگوں کی کمر کو توڑ کر رکھ دیا ہے۔ لوگ فاقوں پر مجبور ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیازی حکومت سے نجاصل حاصل کرنا ضروری ہو چکا ہے۔ نیازی حکومت نالائق لوگوں کا ٹولہ ہے۔ مقررین نے بھی مہنگائی کے خلاف سخت احتجاج کیا اور کہا کہ پاکستان میں آئندہ پی پی کی حکومت ہو گی۔ جو لوگوں کی مشکلات کا ازالہ کرے گی۔ مقررین میں خالد رئوف، انیس کشمیری، قمر ادریس، چوہدری ولید اشرف، ملک بابو خاں، عبدالرحمن پھانبڑہ، کیپٹن مسعود، حافظ عابد نعیمی، شکیل فیروز، حافظ عمران اعوان، راجہ نصیر، چوہدری طارق ایووالہ و دیگر نے خطاب کیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی بنوں کے زیر اہتمام بھی مہنگائی، بے روزگاری اور بدامنی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی پی پی پی کے تحت ضلع خضدار میں مہنگائی، بے روزگاری اور لاقانونیت کے خلاف ضلعی صدر سجاد زیب کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ژوب میں بھی مہنگائی، بے روزگاری اور لاقانونیت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا

واش روم استعمال کیا،آرڈر کیوں نہیں دیا؟گلوریا جینز مری کے ملازمین کا حاملہ خاتون پر تشدد،ملزمان گرفتار

کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

یہ ہے لاہور، ایک ہفتے میں 51 فحاشی کے اڈوں پر چھاپہ،273 ملزمان گرفتار

طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی

راہ چلتی طالبات کو ہراساں اور آوازیں کسنے والا اوباش گرفتار

Leave a reply