مہنگائی زیادہ ہے لہذا کرپشن کی اجازت دی جائے؛ ایف بی آر ملازم کا وزیراعظم کو خط

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) ان لینڈ ریونیو ملازم نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ کر کرپشن کرنےکی اجازت مانگ لی ہے جبکہ ملازم نے خط کے متن میں کہا ہے کہ مہنگائی کے باعث گھریلو اخراجات تنخواہ سے پورے نہیں ہو رہے، گھریلو اخراجات ایک لاکھ 10 ہزار 500 روپے تک اور تنخواہ کم ہے، تنخواہ نہیں بڑھائی توکرپشن کرنےکی اجازت دی جائے۔
1 لاکھ 23 ہزار روپے ماہانہ میں گزر بسر ممکن نہیں، کرپشن کرنے کی اجازت دی جائے، ایف بی ار کے افسر کا وزیراعظم کو خط pic.twitter.com/BtSPGvhKuI
— Aqeel Ahmed (@aqeelehmedd) March 25, 2023
واضح رہے کہ ملازم نے وزیراعظم کو خط لکھا کہ مہنگائی اوراخراجات بڑھنے کے باعث مستقبل کیلئے کوئی جمع پونجی نہیں، نیب، ایف آئی اے، پی ایم آفس اور دیگر اداروں کے ملازمین کی تنخواہ زیادہ ہے۔ ملازم کا کہنا تھاکہ کم تنخواہ اور مہنگائی کے باعث گھریلو اخراجات پورےکرنا ممکن نہیں رہا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
انتخابی تیاریاں،پی ٹی آئی کا پارٹی الیکشن سیل قائم کرنے کا اعلان
بی بی سی نے 82 سال مسلسل نشریات کے بعد فارسی ریڈیو بند کردیا
40 نوری سال کے فاصلے پر15کروڑ سال قبل وجود میں آنیوالا نیا سیارہ دریافت
کوئٹہ کی مقامی عدالت نے حسان نیازی کو پنجاب پولیس کےحوالےکردیا
بریانی اے ٹی ایم مشین، جہاں گرما گرم بریانی آرڈر کرسکتے ہیں
ملازم نے مطالبہ کیا کہ ایف بی آر ان لینڈ ریونیو ملازمین کیلئے ایگزیکٹو الاؤنس فراہم کیا جائے۔ خیال رہے کہ ملک میں مہنگائی کی شرح میں ہوشربا اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 1.80 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 46.65 فیصد ہو گئی۔