میرے پاس قومی سلامتی کے بے شمار راز،معافی نہیں مانگوں گا،ایاز صادق
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ن لیگی رہنما ایاز صادق نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کوحق نہیں کہ وہ کسی کو غدار کہے
ایاز صادق کا کہنا تھا کہ ہمیشہ کی طرح ہندوستان کو منہ توڑ جواب دیا جائیگا،میری بات سے اختلاف کیا جاسکتا ہے ،ہمیں اس حکومت سے شدید اختلافات ہیں،ہمارے اختلافات سیاسی ہیں،میرے بیان کو قومی سلامتی کے اداروں سے نتھی کرنا دانشمندی نہیں،
ایاز صادق کا مزید کہنا تھا کہ میرے پاس قومی سلامتی کے بے شمار راز ہیں، کبھی غیر ذمہ دارانہ بات نہیں کی،سیاسی اختلافات کے باوجود ہم تمام پاکستانی ایک ہیں، لاہور میں میرے خلاف بینر اور پوسٹر آویزاں کیے گئے،
ایاز صادق کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے بیان میں وضاحت دے دی ہے،صحافی نے ایاز صادق سے سوال کیا کہ کیا آپ اپنے بیان پر معافی مانگیں گے ،جس پر ایاز صادق کا کہنا تھا کہ میں نے ایسی کوئی بات ہی نہیں کی جس پر معافی مانگوں.
ایاز صادق کا مزید کہنا تھا کہ معاشرے میں ہر طرح کی بات کرنے والے ہیں، سیاسی بات کو رنگ دینے کی کوشش کی گئی، ہم سب محب وطن پاکستانی ہیں، میری بات سے اختلاف کیا جاسکتا ہے، بھارت کو ہمیشہ کی طرح منہ توڑجواب دیا جائےگا،حکومتی لوگوں نے میرے خلاف سازش کی مہربانی کر کے افواج پاکستان کو اس لڑائی سے باہر رکھیں میں پاکستان کے حوالے سے اپنے موقف پر قائم ہوں ،بھارت کے نام پاکستان کا پیغام واضح ہے کہ ہم ایک ہیں ،
کشمیر تکمیل پاکستان کا نامکمل ایجنڈہ، آخری حد تک جائیں گے، آرمی چیف کا دبنگ اعلان
مادر وطن کی سمندری سرحدوں اور ساحلوں کے دفاع کے لیے تیار ہیں، سربراہ پاک بحریہ
نواز شریف ایٹمی دھماکے کے مخالف تھے،میں ایٹمی دھماکوں کیلئے کس کو ملا تھا، شیخ رشید نے بتا دیا
رات گئے ن لیگی اہم شخصیت کی گرفتاری کی اطلاعات
ایاز صادق پر غداری کے مقدمے کیلئے ایک اور درخواست دائر
ایاز صادق اکیلا نہیں، ہم ساتھ ہیں، اہم شخصیت ایاز صادق کے گھر پہنچ گئی
مودی کا جو یار ہے،ایاز صادق غدار ہے،لاہور کی سڑکوں پر بینرز لگ گئے
واضح رہے کہ ایاز صادق نے قومی اسمبلی میں ابھینندن کی رہائی کے حوالہ سے بیان دیا تھا جس پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھی پریس کانفرنس کی تھی، بعد ازاں سوشل میڈیا پر بھی ایاز صادق کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا گیا تھا،
اسلام آباد میں ایک شہری نے ایازصادق کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کردی ہے ، اس درخواست میں کہا گیا ہےکہ سردارایازصادق ملک وقوم کونقصان پہنچانے والے بیانات نے بھارت کوبہت زیادہ فائدہ پہنچایا ہے
غداری کا مقدمہ، کیپٹن ر صفدر کی درخواست ضمانت پر لاہور ہائیکورٹ نے سنایا فیصلہ
ن لیگی قیادت پر غداری کا مقدمہ درج کروانے والے بدر رشید کی گورنر پنجاب کے ساتھ تصاویر وائرل
ن لیگی قیادت پر بغاوت کے مقدمے کا مدعی خود ریکارڈ یافتہ ملزم نکلا
ریاستی اداروں کے خلاف بولنے والوں کو نشان عبرت بنائیں گے،شہر یار آفریدی
درخواست میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد کے شہری صہیب شبیرنے سہالہ پولیس اسٹیشن میں درخواست دائر کی ہے جس میں کہا گیا ہےکہ ایازصادق غداری کے مرتکب ہوئے اورایسے بیانات دیئے ہیں جس سے قومی اداروں کے وقار کونقصان پہنچا ہے
درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایازصادق نےابھی نندن کے معاملے پردروغ گوئی سے کام لیا ہےایسا بندہ جوملک وقوم کی سلامتی کےلیے خطرہ بنے اس کے خلاف کارروائی کرنا ضروری ہے لہذا مقدمہ درج کرکے سخت سزا دی جائے
مولانا فضل الرحمان نے بھی ایاز صادق کے بیان کی حمایت کر دی،کہا ایاز صادق نے سنجیدہ بات کی