میٹرک میں پوزیشن حاصل کریں اور ہیلی کاپٹر کی سیر کریں، وزیراعلیٰ کا اعلان

0
32

میٹرک میں پوزیشن حاصل کریں اور ہیلی کاپٹر کی سیر کریں، وزیراعلیٰ کا اعلان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میٹرک میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا کو وزیراعلیٰ نے ہیلی کاپٹر پر سیر کروانے کا اعلان کر دیا

یہ اعلان بھارت کی ریاست چھتیس گڑھ کے وزیراعلیٰ نے کیا ،چھتیس گڑھ کے وزیراعلیٰ بھوپیش بگھیل نے راجپور میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران طلبا کو خوشخبری سنائی اور اعلان کیا کہ میٹرک کے امتحان میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا کو حکومت ہیلی کاپٹر کی سیر کروائے گی،بارہویں جماعت کے طلبا بھی جو ٹاپ پر آئیں گے انکو بھی سیر کروائی جائے گی،

چھتیس گڑھ کے وزیراعلیٰ بھوپیش بگھیل کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں طلبا محنت کریں اور آگے نکلیں ، محتنی طلبا کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے، ہم نے سوچا ہے اور فیصلہ کر لیا ہے کہ طلبا کو ہیلی کاپٹر کی سیر کروائیں گے،جس نے سیر کرنی ہے وہ پوزیشن حاصل کرے،

چھتیس گڑھ کے وزیراعلیٰ بھوپیش بگھیل کا کہنا تھا کہ گائے کے پیشاب کی خریداری کا آغاز بھی کیا جائے گا، گوبر کے بعد پیشاب بھی خریدا جائے گا، پیشاب سے دوائیاں بنتی ہیں، اس سے گھروں میں رہنے والی خواتین کی آمدن میں اضافہ ہو گا،

چھتیس گڑھ کے وزیراعلیٰ بھوپیش بگھیل کا کہنا تھا کہ میں نے جب ہیلی کاپٹر لینڈکیا تو دیکھا کہ بہت سے بچے اور پختہ عمر کے لوگ بھی ہیلی کاپٹر کو دیکھ کر بہت پرجوش ہوئے اور خوش بھی تھے ان کی آنکھوں کی چمک بتا رہی تھی کہ وہ بھی ہیلی کاپٹر پر سوار ہونا چاہتے ہیں اس لیے میں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ دسویں اور بارہویں میں ریاست میں ٹاپ 10 طلبا کو ہیلی کاپٹر کی سیر کروائی جائے گی،

بادلوں کی وجہ سے طیارے راڈار میں نہیں آتے، بھارتی آرمی چیف کی مودی کے بیان کی تصدیق

اپنا ہیلی کاپٹر گرانے والے بھارتی آفیسر کے ساتھ بھارت نے کیا سلوک کیا؟

پاکستان کو دھمکیاں دینے والے بھارت کا ہیلی کاپٹر کیسے تباہ ہوا؟ جان کر ہوں حیران

بریکنگ.بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ تباہ، کیپٹن ہلاک

Leave a reply