مڈٹرم انتخابات….وفاقی وزیر دفاع نے کیا کہہ دیا

0
40

وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک بھی مولانا کے آزادی مارچ کو دیکھ کر میدان میں آ گئے، کیا کہا؟

پشاور۔13 اکتوبر(اے پی پی)وفاقی وزیربرائے دفاع پرویزخٹک نے کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے مولانا فضل الرحمان کے ساتھ مذاکرات کےلئے وزراءکی کوئی کمیٹی تشکیل نہیں دی اور نہ ہی کسی کو یہ ٹاسک سونپا ہے،

وہ اتوار کے روز ویلج ناظم نواز خان کے اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت‘ عراق آباد میں استقبالیے سے خطاب اور ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل محمد ریاض خان ایڈوکیٹ کے صاحبزادوں حسن ریاض اور حسین ریاض کی دعوت ولیمہ کے موقع پرمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر لیاقت خان خٹک،چیئرمین مجلس قائمہ برائے توانائی و قدرتی وسائل ڈاکٹر عمران خٹک، ڈیڈک کے چیئرمین ادریس خٹک، ایم پی اے میاں جمشید الدین کا کاخیل اور دیگر بھی موجود تھے۔

آزادی مارچ کا قصہ ہوا تمام، مولانا فضل الرحمان 27 اکتوبرکو ہوں گے پاکستان سے فرار

مولانا وزیراعظم کی خواہش پر اسلام آباد آ رہے ہیں، خبر نے کھلبلی مچا دی

مولانا کے آزادی مارچ کو فنڈنگ کون کر رہا ہے؟ ایسا انکشاف ہوا کہ سب حیران رہ گئے

مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ بعض اپوزیشن جماعتیں اس حوالے میڈیا پربے پرکیاں اڑارہے ہیں ،مولانا 31 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گے تو پھر دیکھیں گے، جمہوریت کے دعویداروں کا اصل چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے،

وفاقی وزیر دفاع نے مزید کہا کہ سب سن لیں پی ٹی آئی کی حکومت پانچ سال کی آئینی مدت پوری کرے گی اور 2023 کے انتخابات میں ایک بار پھر عوام کے ووٹوں سے پی ٹی آئی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گی، ملک میں مڈٹرم انتخابات بالکل نظر نہیں آتے‘ ملک پہلے سے معاشی بحران کا شکار ہے‘ عمران خان معیشت کو سنھبالا دینے اور بحران کے خاتمے کےلئے کوشاں ہے‘ بھارت کچھ بھی کرلے کشمیر بنے گا پاکستان۔

آزادی مارچ، خواجہ سراؤں نے یکجہتی کشمیر پروگرام میں ایسا اعلان کیا کہ مولانا …………

Leave a reply