مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی ،بختاور زرداری بھی پھٹ پڑیں
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی کے واقعہ پربختاور زرداری بھی خاموش نہ رہ سکیں
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما سابق صدر آصف علی زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے مینارِ پاکستان میں خاتون ٹک ٹاکر سے دست درازی کے خوفناک واقعے پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے لیا، بختاور بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ مینارِ پاکستان میں خوفناک گھات لگا کر خاتون پر حملہ کیا گیا، مرد عورت کے ساتھ کیا کیا کرتے رہے، اس حکومت میں کوئی قانون کسی کو تحفظ نہیں دے سکتا، بختاور کا کہنا تھا کہ حکومت اس واقعہ کو بھی مٹی پاؤ کے تحت دبا دے گی
Horrific ambush of braindead zombies at #MinareEPakistan. Fed up of this gov trying to brush every horrific incident under the rug whilst also justifying a man being released after stabbing a woman multiple times. No new law will change or protect anyone under this government.
— Bakhtawar B-Zardari (@BakhtawarBZ) August 18, 2021
بختاور کی ٹویٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے سینیٹر سحر کامران کا کہنا تھا کہ مینار پاکستان کی آنیوالے ویڈیو دیکھی نہیں جا سکتی، خواتین پر آئے روز ایک ایک کر کے حملے ہو رہے ہیں، مینار پاکستان پر بھی ایک لڑکی محفوظ نہیں، وہ قبر میں محفوظ نہیں ، سڑکوں پر ، دفاتر میں ، عوامی مقامات پر اور گھروں میں محفوظ نہیں۔
It is disgusting to see people sharing videos of the assault & stripping of the victim.
One after another a story of crime against women, a girl in not safe at #MinarEPakistan
She is not safe in a grave, not safe on streets, in offices, in public places and not safe at homes.
— Senator Sehar Kamran T.I. (@SeharKamran) August 18, 2021
ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ مسلسل خواتین کے ساتھ ہونے والے واقعات پاکستان کے لئے باعث شرمندگی ہیں۔ موجودہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، آج پاکستان بد انتظامی کی مثال بن چکا ہے
مسلسل خواتین کے ساتھ ہونے والے واقعات پاکستان کے لئے باعث شرمندگی ہیں۔ موجودہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، آج پاکستان بد انتظامی کی مثال بن چکا ہے
— Sajjad Marri Baloch (@SajjadMarriB) August 18, 2021
قبل ازیں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں سینکڑوں لوگوں کی جانب سے ایک نوجوان خاتون اور اس کے ساتھیوں کو ہراساں کیے جانے پر بہت پریشان ہوں۔ اس سے زیادہ تشویشناک بات یہ ہے کہ ہمارا معاشرہ کس سمت جارہا ہے۔ حالیہ خواتین مخالف واقعات اس بات کی یاد دہانی کراتے ہیں کہ بدحالی گہری ہے۔ بہت شرمناک!
قبل ازیں ترجما ن پنجاب حکومت جات فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ اقبال پارک میں خاتون کو ہراساں کرنے کا واقعہ انتہائی شرمناک ہے جس کے باعث چند سو افراد کے قبیح فعل نے پورے معاشرے کا سر شرم سے جھکا دیا ہے۔ خاتون کو ہراساں کرنے کے واقعے کی ایف آئی آر کاٹی جا چکی ہے اور ویڈیو کی مدد سے ملوث ملزمان کی نشاندہی کی جا رہی ہے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر ملزمان کو سخت سزا دی جائے گی اور پنجاب حکومت ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچائے گی اطلاعات کے مطابق ویڈیو فوٹیج سے نادرا کی مدد سے 7 افراد کی نشاندہی ہوگئی ہے جس کی گرفتاری کے لئے پولیس کی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں ،
دس برس تک سگی بیٹی سے مسلسل جنسی زیادتی کرنیوالے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا
شادی شدہ خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے بعد ملزمان نے ویڈیو وائرل کر دی
نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات
لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا
کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے
لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا
نوجوان جوڑے پر تشدد کیس، پانچویں ملزم کو کس بنیاد پر گرفتار کیا؟ عدالت کا تفتیشی سے سوال
ویڈیو کس نے وائرل کی تھی؟ عدالت کے استفسار پر سرکاری وکیل نے کیا دیا جواب
نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ملزم عثمان مرزا کو عدالت نے کہاں بھجوا دیا؟
نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ملزم عثمان مرزا کے والدین بھی عدالت پہنچ گئے
مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی کا واقعہ،بلاول بھی خاموش نہ رہ سکے
مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی کا واقعہ، حکومتی شخصیت کا متاثرہ لڑکی سے رابطہ
پر تشدد رویہ تبدیل کرنے کی ضرورت ہے،شیریں مزاری
واضح رہے کہ سینکڑوں افراد کی خاتون ٹک ٹاکر سے بدتمیزی، کپڑے پھاڑ کرہوا میں اچھالتے رہے لاہور میں 14 اگست کو گریٹر اقبال پارک میں منچلوں نے ایک خاتون سے بدتمیزی کی، کپڑے پھاڑ ڈالے اور اسے ہوا میں اچھالتے رہے۔ ذرائع کے مطابق یہ واقعہ 14 اگست کو رونما مگراس کی ویڈیو ایک دن بعد وائرل ہوئی جس پر فوٹیج وائرل ہو نے پر پولیس نے 400 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔ لاہور پولیس کے مطابق 14 اگست جشن آزادی کا دن، لوگوں کی بڑی تعداد گریٹر اقبال پارک میں جمع، ٹک ٹاکر خاتون عائشہ اکرام اپنے دو ساتھیوں عامر سہیل اور صدام حسین کے ساتھ وہاں پہنچیں اور ویڈیوز بنانا شروع کر دیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اچانک منچلوں کے ایک گروہ نے خاتون پر ہلہ بول دیا، کپڑے پھاڑے اور انہیں ہوا میں اچھالتے رہے، خاتون دہائی دیتی رہی جو کسی نے نہ سنی۔ خاتون نے بڑی مشکل سے جان چھڑائی، اس ہنگامہ آرائی کی ویڈیو وائرل ہوئی تو پولیس نے 400 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔مقدمے میں سرعام خاتون کو برہنہ کرنے اور ہنگامہ آرائی کی دفعات شامل ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ویڈیو آئی جی کو بھیجی اور ملزمان کی گرفتار ی سے متعلق رپورٹ طلب کر لی۔دوسری طرف متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ میں اور میرے کیمرا مین 14 اگست کو مینار پاکستان میں کورج کر رہے تھے کہ 300 سے 400 نامعلوم افراد نے ہم پر حملہ کر دیا سیکیورٹی گاڑدز نے مینار پاکستان کا پچھلا دروازہ کھولا تاکہ ہم بچ سکیں تاہم لوگ وہاں بھی اندر آگئے نامعلوم افراد نے تشدد کیا ،کپڑے پھاڑے ہمارا موبائل فون ، طلائی زیورات اور 15ہزار نقدی بھی لے گئے
مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی کے واقعہ پر وزیراعظم عمران خان کا نوٹس