مینار پاکستان پر جلسہ نہ کرنے دیا گیا تو کیا کرنا ہے؟ پی ڈی ایم نے لائحہ عمل بنا لیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ڈی ایم جلاس کے بعد ن لیگی رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ لاہور جلسے کے انتظامات سے متعلق اجلاس بلایا گیا تھا.
رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ 13دسمبر کو مینار پاکستان گراؤنڈ میں پی ڈی ایم کا جلسہ ہوگا،ملتان جلسے میں بھی پولیس غائب ہوگئی تھی،حکومت نے کچھ کیاتو ذمہ داری کٹھ پتلی وزیراعظم پرہوگی،ہم شروع دن سے شفاف انتخابات کی بات کررہے ہیں،پی ڈی ایم کا جلسہ حکومت کے خلاف ریفرنڈم ہوگا، لاہور کا جلسہ دیگر جلسوں سے تاریخ ساز ہوگا،
جے یو آئی کے رہنما مولانا عبدالغور حیدری کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اس حکومت کو نااہل اور نالائق سمجھتی ہے ،حکومت روزگار کی فراہمی ، گھروں کی تعمیر اور معیشت کی بہتری میں ناکام ہوئی ،گلگت بلتستان میں انتخابی دھاندلی کی گئی،جتنے بھی جلسے کیے حکومت روکنے میں ناکام ہوئی،یوسف رضا گیلا نی کے بیٹوں کوگرفتار کیا گیا،مولانا فضل الرحمان نے کہا ڈنڈا استعمال ہوا تو ہم بھی استعمال کریں گے،مولانا فضل الرحمان کے بیان پر طوفان برپا کیا گیا،ملتان جلسہ روکنے کے لیے حکومت نے ناکام کوشش کی،
دوسری جانب پی ڈی ایم نے مینار پاکستان پر جلسہ کی اجازت نہ ملنے پر حکمت عملی طے کر لی ،مینار پاکستان کی اجازت نہ ملنے کے بعد ٹیکسالی چوک میں جلسہ کرنے پر غورکیا گیا ہے،اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ اگر روکا گیا ،راستے بند کیے تو جلسہ ٹیکسالی چوک میں کریں گے،ٹیکسالی چوک میں کارکنان ہر طرف سے باآسانی پہنچ سکیں گے،مینار پاکستان جلسے کیلئے پہلی ترجیح ہے، ٹیکسالی چوک دوسری آپشن ہے،
ملتان ،حالات کشیدہ، کینٹینر لگ گئے، اپوزیشن کا ہر حال میں جلسہ کرنیکا اعلان
بطور جانشین مشن کو آگے بڑھانے کا ذمہ دار ہوں،بلاول
مریم نواز ملتان کیلئے روانہ،کہا جلسہ ہونے سے پہلے سے ہی کامیاب ہوگیا
آصفہ بھٹوکراچی سے ملتان روانہ، کون ہے ہمراہ؟
آصفہ بھٹو مریم نواز پر پہلے روز ہی بازی لے گئی
پی ڈی ایم وائرس کا بھی مقابلہ کریں گے،مریم نواز کی سیاست بارے فردوس عاشق کا بڑا دعویٰ
ملتان میں پی ڈی ایم رہنماؤں پر مقدمے، بلاول کے ترجمان برس پڑے
رات گئے اس طرح کی گرفتاری ….بلاول کا صفدر کی گرفتاری کے 11 گھنٹے بعد مریم سے رابطہ،کیا کہا؟
مریم نواز ایک بار پھر نیوز کانفرنس سے اٹھ کر چلی گئیں
مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پی ڈی ایم کا اہم اجلاس جاری،مریم سمیت کون کون شریک؟
کیپٹن ر صفدر کی درخواست ضمانت پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا
مریم نواز کو اندر کون ڈالے گا؟. اہم سوال اٹھ گیا
پی ڈی ایم کا گوجرانوالہ میں جلسے پر مقدمہ درج
پی ڈی ایم جلسہ ،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مقدمہ، عدالت کا بڑا حکم
حکومت کوعوام نظرنہیں آتی، جلسہ کیا نظر آئے گا،مولانا فضل الرحمان
لاہور جلسے سے قبل نیب متحرک، رانا ثناء اللہ کیخلاف بڑا فیصلہ کر لیا
مسلم لیگ (ن) نے کے رہنما رانا مقبول، سابق مئیر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید، رکن صوبائی اسمبلی سمیع اللہ خان، راجہ خرم اور امتیاز الہیٰ نے ڈپٹی کمشنر کو مینار پاکستان پر جلسے کی درخواست دی تھی۔ تاہم ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض ملک نے موجودہ تناظر میں جلسے کی اجازت دینے سے صاف صاف انکار کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جلسہ ہونا ہے یا نہیں اس کا فیصلہ پنجاب حکومت نے کرنا ہے۔ یہ سابق حکومت کا ہی فیصلہ ہے کہ گریٹر اقبال پارک میں جلسے نہیں ہو سکتے۔
پی ڈی ایم کا لاہور کا جلسہ رکوانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی
لاہور ہائیکورٹ میں ایڈوکیٹ ندیم سرور نے درخواست دائر کی ،درخواست میں وفاقی حکومت،این سی او سی ،پی ڈی ایم ،ن لیگ ،پی پی پی فریق ہیں
درخواست گزار نے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اپنایا کہ کرونا کے باعث ملک میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ ہے ۔حکومتی پابندی کے باوجود پی ڈی ایم اجتماعات کر رہی ہے اور کرونا کے پھیلاؤ کا سبب بن رہی ہے ۔پی ڈی ایم کی قیادت جلسے کر کہ لوگوں کی زندگیوں سے کھیل رہی ہے کرونا کی دوسری لہر کے تعلیمی ادارے بند اور دیگر اجتماعات پر پابندی ہے ۔
درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ لاہور ہائیکورٹ پی ڈی ایم کو لاہور میں جلسہ کرنے سے روکے۔عدالت کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھی کاروائی کا حکم دے۔