ماڈل نایاب قتل کیس، اہم پیشرفت،پولیس کو ویڈیو بھی مل گئی
لاہور کے علاقے ڈیفنس میں ماڈل قتل کیس میں نایاب سے رابطے میں رہنے والے 10 افراد شامل تفتیش کر لئے گئے
پولیس نے شامل تفتیش کیے گئے افراد کے بیانات قلمبند کیے، مقتولہ سے ملاقات سے متعلق تمام سوالات پوچھے گئے، فارم ہاؤس میں ہونیوالی لڑائی سے متعلق پوچھ گچھ بھی کی گئی،نایاب کی ذاتی زندگی اور رہن سہن سے متعلق بھی سوالات کیے، شامل تفتیش افرادکا تعین نایاب کے موبائل ڈیٹا سےکیا گیا،پولیس نے مقتولہ کےموبائل فون کی تفصیلات حاصل کر لی تھیں،مقتولہ کے گھرکی عقبی کھڑکی کی جالی ٹوٹی ہوئی ملی
پولیس کے مطابق کھڑکی کے قریب لگےانسانی ہاتھوں کےنمونےفرانزک کیلئےبھجوا دئیے ہیں، شبہ ہےکہ قاتل نے فرار ہونے کےلیے کھڑکی کا راستہ استعمال کیا، مقتولہ کے گھر کی الماریوں میں اسکی چیزیں بکھری ہوئی تھیں،مقتولہ کے سوتیلے بھائی کو پہلے ہی شامل تفتیش کیا جا چکا ہے،
مقتولہ ماڈل نایاب کے گھر کے قریب سے مشکوک شخص کی ویڈیو بھی پولیس نے حاصل کرلی ہے مشکوک شخص کی ویڈیو کو نادرا اور فرانزک کیلئے بھجوا دیا گیا ہے مشتبہ شخص کی عمر 30 سے 35 برس بتائی جارہی ہے مشکوک شخص کو صبح پانچ بج کر 26 منٹ پرگھر کے قریب دیکھا گیا ہے پولیس نے مشکوک شخص کی ویڈیو ماڈل نایاب کے ہمسایوں سے حاصل کی گئی ہے
واضح رہے کہ لاہور کے علاقے ڈیفنس بی میں گھر سے ماڈل کی برہنہ حالت میں لاش برآمد ہوئی تھی، پولیس کے مطابق فیز فائیو میں 29 سالہ ماڈل خاتون کے گلا دبا کر قتل کردیا گیا انتیس سالہ ماڈل کی شناخت نایاب کے نام سے ہوئی، مقتولہ نایاب کے دو سوتیلے بھائی ہیں، مقتولہ غیر شادی شدہ تھی،رنامعلوم ملزمان نے تشدد کر کے گلا دبا کر موت کے گھاٹ اتارا،
پولیس نے مقتولہ ماڈل کے سوتیلے بھائی کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کر لیا محمد علی کے مطابق وہ بہن کے گھر گیا تو بہن کی لاش زمین پر پڑی ہوئی تھی نایاب گھر میں اکیلی رہتی تھی جبکہ اس کے باتھ روم کی جالی ٹوٹی ہوئی تھی
شادی شدہ خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے بعد ملزمان نے ویڈیو وائرل کر دی
مالی نے خاتون کے ساتھ زیادتی کے بعد دوستوں کو بلا لیا،اجتماعی درندگی کا ایک اور واقعہ
بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات
نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات
لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا
کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے
لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا