باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق موٹروے پر خاتون کے ساتھ بچوں کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے واقعہ کے بعد بھی موٹروے پولیس بے حسی کا شکار ہے
موٹروے پر اس واقعہ کے چند دن بعد ایک خاتون کی گاڑی کا ٹائر پھٹ گیا اور موٹروے پولیس نے ایک گھنٹے تک فون ہی نہیں اٹھایا۔ زینب رضا نامی خاتون نے نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرام نقطہ نظر میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سیالکوٹ سے ہی آہے تھے، اتوار اور پیر کی درمیانی شب سیالکوٹ سے آتے ہوئے موٹروے پر ان کی گاڑی کا ٹائر پھٹ گیا جس کی وجہ سے انہیں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ ابھی 3 روز پہلے اسی موٹروے پر افسوسناک واقعہ ہوا تھا جس کی وجہ سے ہم بہت زیادہ خوفزدہ ہوگئے تھے۔
لاہور سیالکوٹ موٹروے پر زینب رضا پر کیا گزری،سانحہ کے ٹھیک تین روز بعد بھی انتظامیہ خواتین کی مدد کو نہ پہنچی نہ سکیورٹی کا کوئی انتظام کیا
پروگرام نقطہ نظر میں گفتگو@AsadAToor @SaboohSyed @AnsarAAbbasi @ajmaljami @nadia_a_mirza @HamidMirPAK pic.twitter.com/xQ2qitg2CV— Tariq Habib (@tariqhabib1) September 14, 2020
خاتون زینب ضیا کا کہنا تھا کہ کہ انہوں نے موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن پر کال کی لیکن ایک گھنٹے تک انہوں نے جواب ہی نہیں دیا، انہوں نے فون ہی نہیں اٹھایا، پھر گھر فون کیا تو پھر گھر سے والد صاحب نے ہیلپ لائن پر کال کی لیکن پولیس کی جانب سے کوئی مدد نہیں کی گئی
خاتون کا کہنا تھا کہ رات بارہ بجے کا وقت تھا، گاڑیاں روکنے کی کوشش کی لیکن کوئی نہیں رکا،کسی نے مدد نہیں کی،پھر دنیا نیوز کی گاڑی آئی اور طارق حبیب نے ہماری مدد کی۔
اسی موٹروے پر آج ایک فیملی گھپ اندھیرے میں مددمانگ رہی تھی، ان کی گاڑی خراب تھی،کوئی رک نہیں رہا تھا،میں رکا تو لڑکے نےکہا مسلسل کال پر بھی کوئی مدد نہیں آرہی بس میری فیملی کوٹول پلازہ تک پہنچا دیں احسان ہوگا،انھیں ٹول پلازہ چھوڑا تو وہ کافی حد تک سنبھل چکے تھے#motorwaycase pic.twitter.com/x8lc8CeFhB
— Tariq Habib (@tariqhabib1) September 13, 2020
طارق حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اسی موٹروے پر آج ایک فیملی گھپ اندھیرے میں مددمانگ رہی تھی، ان کی گاڑی خراب تھی،کوئی رک نہیں رہا تھا،میں رکا تو لڑکے نےکہا مسلسل کال پر بھی کوئی مدد نہیں آرہی بس میری فیملی کوٹول پلازہ تک پہنچا دیں احسان ہوگا،انھیں ٹول پلازہ چھوڑا تو وہ کافی حد تک سنبھل چکے تھے
طلبا کے ساتھ زیادتی کرنے، ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے سابق پولیس اہلکار کو عدالت نے سنائی سزا
لاہور میں 2 بچیوں کے اغوا کی کوشش ناکام،ملزم گرفتار
پولیس ناکے پر 100روپے کے تنازعے پر دو پولیس اہلکار آپس میں لڑ پڑے
خاتون کی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل کرنیوالا ملزم لاڑکانہ سے گرفتار
موٹروے کے قریب خاتون سے مبینہ زیادتی ،پولیس کی 20 ٹیمیں تحقیقات میں مصروف
موٹر وے کے قریب خاتون سے اجتماعی زیادتی،سراج الحق کا ملزمان کی گرفتاری کیلئے 48 گھنٹوں کا الٹی میٹم
درندہ صفت مجرمان کو پھانسی کی سزا دی جائے۔ دردانہ صدیقی
زیادتی کے مجرموں کو خصوصی عدالت کے ذریعے فی الفور سزا دی جائے،کل مسالک علماء بورڈ
آبروریزی کے بڑھتے واقعات کسی بڑی تباہی کی نشاندہی کر رہے ہیں، علامہ عبدالخالق اسدی
پنجاب پولیس کی اعلیٰ کارکردگی،موٹروے زیادتی کیس کے ملزم تیسرے روز بھی گرفتار نہ ہو سکے
موٹروے پر خاتون سے اجتماعی زیادتی، واحد عینی شاہد نے کیا منظر دیکھا؟ بتا دیا
قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کا سی سی پی او لاہور کی برطرفی کا مطالبہ
سی سی پی او لاہور کو نشان عبرت بنایا جائے،اسکے ہوتے ہوئے عورت محفوظ نہیں رہ سکتی، مریم اورنگزیب
خاتون سے زیادتی کے بعد پولیس کو ہوش آ گیا،لاہور سیالکوٹ موٹروے پر پولیس تعینات
زیادتی کے مجرموں کیلئے سرعام پھانسی کی سزا کیلئے آواز اٹھائی ہے،فیصل واوڈا
موٹروے پر خاتون زیادتی کیس میں اہم پیشرفت، دو مشتبہہ ملزمان گرفتار
سی سی پی اوکے ہاتھوں عوام کا جان و مال محفوظ نہیں،اسکو کیوں لگایا گیا؟ رانا ثناء اللہ کا انکشاف
سائیں بزدار کی نااہلی،موٹروے زیادتی کیس،3 روز گئے، ملزمان گرفتار نہ ہو سکے
موٹروے زیادتی کیس،تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، عدالت میں درخواست دائر
موٹروے زیادتی کیس، ملزم کی گرفتاری کی خبر پر آئی جی پنجاب میدان میں آ گئے
موٹروے زیادتی کیس، متاثرہ خاتون سے بیان ریکارڈ کرنے کیلئے پولیس کا رابطہ،خاتون نے کیا دیا جواب؟
موٹروے زیادتی کیس،سی سی پی او کے بیان پر کابینہ کو معافی مانگنی چاہئے تھی،عدالت،ریکارڈ طلب
واضح رہے کہ لاہور کے علاقے گجر پورہ میں موٹر وے پر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا۔ دو افراد نے موٹر وے پہ ایک گاڑی کا شیشہ توڑ کر خاتون اور ان کے بچوں کو باہر نکالا جس کے بعد انہیں قریبی جھاڑیوں میں لے جا کر خاتون کو بچوں کے سامنے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔
گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والی خاتون لاہور سے گوجرانوالا جارہی تھی، کار کا پٹرول ختم ہونے کے باعث موٹروے پر گاڑی روک کر شوہر کا انتظار کر رہی تھی، پہلے خاتون نے اپنے ایک رشتے دار کو فون کیا، رشتے دار نے موٹر وے پولیس کو فون کرنے کا کہا۔
موٹروے ہیلپ لائن پر خاتون کو جواب ملا کہ گجر پورہ کی بِیٹ ابھی کسی کو الاٹ نہیں ہوئی اور موٹر وے پولیس بھی نہیں آئی۔ رشتے داروں کے پہنچنے سے پہلے ہی دو افراد نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزمان خاتون سے ایک لاکھ روپے نقد، سونے کے زیورات اور اے ٹی ایم کارڈز بھی لے گئے







