باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چئیرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے سانحہ موٹروے پر جامع رپورٹ طلب کر لی

سینیٹر رحمان ملک نے ہدایات دیں کہ کمیٹی کے سوالات کے جوابات پر مبنی رپورٹ وزارت داخلہ، آئی جی پولیس اور سیکرٹری داخلہ پنجاب تین روز کے اندر جمع کرے، رپورٹ کی حصول اور جانچ پڑتال کے بعد وفاقی سیکرٹری داخلہ، آئی جی پولیس اور سیکرٹری داخلہ پنجاب کمیٹی کو پر بریفنگ دینگے،

سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ نے دس ستمبر کے اجلاس میں سانحہ موٹروے لاہور کا سوموٹو نوٹس لیا تھا،سانحہ موٹروے لاہور کا معاملہ سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ کے اجلاس میں سینیٹر کلثوم پروین نے اٹھایا تھا،متعلقہ اہلکاروں کی بیانات کمیٹی کے اگلے ہفتے ہونے والے اجلاس میں سنے جائینگے،

نوٹس کے تسلسل میں چئیرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے مندرجہ ذیل اہم سوالات کے جوابات طلب کئے ہیں ،بدقسمت سانحہ کاصحیح وقت، تاریخ و مقام اور خاتون کے کار ٹول پلازہ میں داخلے کے اوقات کیا تھے،کیا جائے وقوع کے اردگرد کے علاقے کا گوگل میپنگ ہو چکی ہے؟ پہلا پولیس اہلکار کون تھا جو جائے وقوع پر پہنچا ، کیا وہ پولیس ، اسپیشل برانچ یا کوئی خفیہ ایجنسی کا اہلکار تھا؟

واقعے کے 3 گھنٹوں سے پہلے اور اس کے بعد کتنے ٹیلیفون کالوں کا سراغ لگایا گیا ہے؟ متاثرہ خاتون کا ٹول پلازہ گزرنے کے بعد 10 منٹ کے اندر اندر کتنے گاڑیاں وہاں سے داخل ہوئیں؟ تحقیقات میں شامل خصوصی برانچ ، پولیس ، موٹر وے پولیس اور کسی دوسرے محکمے اہلکاروں کی فہرست پیش کیجائے، ایف آئی اے تفتیش کرے کہ کونسے اہلکار غفلت کے مرتک ہوئے ہیں، متاثرہ خاتون کو فوری مدد کیوں مہیا نہیں کی گئی، کال کو جواب فوری کیوں نہیں دیا گیا، معاملے میں قریبی و جوارخ میں موجود افراد کی شمولیت کا امکان کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے،

سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ نے زینب کیس کا معاملہ اٹھایا تھا اور آخری انجام تک پہنچایا، ہماری پولیس کو سوشل انصاف کے لئے اصلاحات کی ضرورت ہے، کمیٹی سی سی پی او لاہور کے بیان کو انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور غیر پیشہ ورانہ قرار دیتی ہے، کن واقعات اور وجوہات کے تحت سی پی او لاہور نے اس واقعہ پر ایسا غیر ذمہ دارانہ بیان دیا تھا، کیا سی پی او لاہور نے بیان جاری کرنے سے پہلے اپنے اعلی افسران سے اجازت طلب کی؟ ایف آئی اے کو اس ٹویٹ کی شناخت کے لئے ہدایات جاری کی گئی ہیں جو اس واقعے کے بعد متاثرہ خاتون کے خلاف دی گئیں، عوام کی جان، مال اور عزت کی حفاظت کی ذمہ داری ریاست کی ہے،

کمیٹی مجرموں کی فوری گرفتاری اور متاثرہ خاتون کو انصاف دلانے کی احکامات جاری کرتی ہے، آئی جی موٹروے کمیٹی کو مسافروں کی حفاظت کے لئے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کریں گے، سکریٹری مواصلات / چیئرمین این ایچ اے عوام کی سہولت کے لئے عملہ کی تعیناتی میں ناکامی کی وجوہات سے کمیٹی کو آگاہ کریں،کمیٹی کے عملہ اور متعلقہ محکمے تفتیش کے رازداری کو یقینی بنائیں تاکہ تفتیش میں کوئی رکاوٹ پیش نہ آئے، کمیٹی اس بات کو بھی یقینی بنائے گی کہ خاتون کا نام ، خاندان کی تفصیلات اور دیگر معلومات کہیں ظاہر نہ ہونے دے، جامع رپورٹ کے بعد آئی جی پنجاب پولیس اور سیکرٹری داخلہ پنجاب کمیٹی کو واقع پر بریفنگ دینگے،

طلبا کے ساتھ زیادتی کرنے، ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے سابق پولیس اہلکار کو عدالت نے سنائی سزا

لاہور میں 2 بچیوں کے اغوا کی کوشش ناکام،ملزم گرفتار

پولیس ناکے پر 100روپے کے تنازعے پر دو پولیس اہلکار آپس میں لڑ پڑے

خاتون کی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل کرنیوالا ملزم لاڑکانہ سے گرفتار

موٹروے کے قریب خاتون سے مبینہ زیادتی ،پولیس کی 20 ٹیمیں تحقیقات میں مصروف

‏موٹروے پر اجتماعی زیادتی کا سن کر دل دہل گیا ، ملوث تمام افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ، مریم نواز

موٹر وے کے قریب خاتون سے اجتماعی زیادتی،سراج الحق کا ملزمان کی گرفتاری کیلئے 48 گھنٹوں کا الٹی میٹم

درندہ صفت مجرمان کو پھانسی کی سزا دی جائے۔ دردانہ صدیقی

زیادتی کے مجرموں کو خصوصی عدالت کے ذریعے فی الفور سزا دی جائے،کل مسالک علماء بورڈ

آبروریزی کے بڑھتے واقعات کسی بڑی تباہی کی نشاندہی کر رہے ہیں، علامہ عبدالخالق اسدی

پنجاب پولیس کی اعلیٰ کارکردگی،موٹروے زیادتی کیس کے ملزم تیسرے روز بھی گرفتار نہ ہو سکے

موٹروے پر خاتون سے اجتماعی زیادتی، واحد عینی شاہد نے کیا منظر دیکھا؟ بتا دیا

قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کا سی سی پی او لاہور کی برطرفی کا مطالبہ

سی سی پی او لاہور کو نشان عبرت بنایا جائے،اسکے ہوتے ہوئے عورت محفوظ نہیں رہ سکتی، مریم اورنگزیب

خاتون سے زیادتی کے بعد پولیس کو ہوش آ گیا،لاہور سیالکوٹ موٹروے پر پولیس تعینات

زیادتی کے مجرموں کیلئے سرعام پھانسی کی سزا کیلئے آواز اٹھائی ہے،فیصل واوڈا

موٹروے پر خاتون زیادتی کیس میں اہم پیشرفت، دو مشتبہہ ملزمان گرفتار

سی سی پی اوکے ہاتھوں عوام کا جان و مال محفوظ نہیں،اسکو کیوں لگایا گیا؟ رانا ثناء اللہ کا انکشاف

سائیں بزدار کی نااہلی،موٹروے زیادتی کیس،3 روز گئے، ملزمان گرفتار نہ ہو سکے

موٹروے زیادتی کیس،تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، عدالت میں درخواست دائر

موٹروے زیادتی کیس، ملزم کی گرفتاری کی خبر پر آئی جی پنجاب میدان میں آ گئے

موٹروے زیادتی کیس، متاثرہ خاتون سے بیان ریکارڈ کرنے کیلئے پولیس کا رابطہ،خاتون نے کیا دیا جواب؟

موٹروے زیادتی کیس،سی سی پی او کے بیان پر کابینہ کو معافی مانگنی چاہئے تھی،عدالت،ریکارڈ طلب

واضح رہے کہ  لاہور کے علاقے گجر پورہ میں موٹر وے پر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا۔ دو افراد نے موٹر وے پہ ایک گاڑی کا شیشہ توڑ کر خاتون اور ان کے بچوں کو باہر نکالا جس کے بعد انہیں قریبی جھاڑیوں میں لے جا کر خاتون کو بچوں کے سامنے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والی خاتون لاہور سے گوجرانوالا جارہی تھی، کار کا پٹرول ختم ہونے کے باعث موٹروے پر گاڑی روک کر شوہر کا انتظار کر رہی تھی، پہلے خاتون نے اپنے ایک رشتے دار کو فون کیا، رشتے دار نے موٹر وے پولیس کو فون کرنے کا کہا۔

موٹروے ہیلپ لائن پر خاتون کو جواب ملا کہ گجر پورہ کی بِیٹ ابھی کسی کو الاٹ نہیں ہوئی اور موٹر وے پولیس بھی نہیں آئی۔ رشتے داروں کے پہنچنے سے پہلے ہی دو افراد نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزمان خاتون سے ایک لاکھ روپے نقد، سونے کے زیورات اور اے ٹی ایم کارڈز بھی لے گئے۔

ایسا لگتا ہے سی سی پی وزراء کا افسر ،سب بچانے میں لگ گئے، عدالت نے سی سی پی او کو کیا طلب

Shares: