اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے ملک بھر میں تیز بارشوں کا امکان ظاہر کر دیا۔

باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں 10 روز بعد تیز بارشوں کا امکان ظاہر کیا تو وزیر اعظم نے بھی بارشوں کے پیش نظر فوری اقدامات کی ہدایت جاری کر دی۔

ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزارسے تجاوز

وزیر اعظم نے متعلقہ وزارتوں اور محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش بندی کی جائے اور زیادہ بارشوں کی زد میں آنے والے علاقوں میں ابھی سے انتظامات یقینی بنائے جائیں پیشگی حفاظتی انتظامات اور امدادی سازوسامان کی دستیابی کے لیے بروقت اقدامات کیے جائیں۔

پنجاب کابینہ میں توسیع کا دوسرا مرحلہ، مشاورت مکمل ،20 افراد کا آج حلف اٹھانے کا امکان

وزیر اعظم نے وفاق اور صوبوں کے اشتراک عمل سے جامع حکمت تیار کرنے کی ہدایت کر دی اور زرعی علاقوں میں فصلوں، مویشیوں کی حفاظت کے لیے تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دی۔

شہباز شریف نے کہا کہ خطرے کی زد میں آنے والےعلاقوں کےمکینوں کوبروقت خبردار کیا جائے اور نکاسی آب، نالوں اور آبی گزرگاہوں کی صفائی کو یقینی بنایا جائے۔

آتشزدگی کےشکار آئل ٹینکر سےآبادی کو بچانے والے ڈرائیورکور ہیڈ کوارٹر کوئٹہ میں نقد انعام اور اعزاز…

دوسری جانب ملک میں پری مون سون بارشوں کا آغاز ہو گیا ہے پنجاب، بلوچستان اور سندھ کے کئی مقامات پر بارش ہوئی ہے بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں طوفانی بارش اور ژالہ باری سےندی نالوں میں طغیانی آ گئی۔ ہرنائی میں ہفتہ اتوار کی درمیانی شب شدید طوفانی بارش کا سلسلہ تقریباً ایک گھنٹے جاری رہا۔بارش سےنشیبی علاقے زیر آب آگئے، اونچے درجے کے سیلابی ریلے سے ہرنائی کوئٹہ قومی شاہراہ پر پلوسین پل کے ایک حصےکونقصان پہنچا۔

مختلف حادثات اورقتل کے واقعات میں 18 افراد زخمی جبکہ 6 جاں بحق

پانی کےریلے زرعی زمینوں کو سیراب کرنے والی پانی کے پل کو بھی بہا کرلے گئے۔ اونچے درجے کے سیلابی ریلوں اور شدید ژالہ باری کے باعث زرعی زمینوں اور کھڑی فصلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا جبکہ دوسری جانب بے خیموں میں مکین زلزلہ زدگان کے مکانات بارش اور سیلابی ریلوں کے باعث گرگئے۔

فیصل آباد، جھنگ سمیت مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ چنیوٹ میں ژالہ باری نے گرمی دور بھگا دی۔ لاہور ، رائے ونڈ اور قصور میں بھی تیز ہوائیں چلیں کوہلو اورسبی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات نے مختلف علاقوں میں بادل برسنے کی پیشگوئی کی ہے۔

موسمیاتی تبدیلیوں کےاثرات:پاکستان میں تین دہائیوں میں3لاکھ افرادجان سےہاتھ…

Shares: