کراچی: نظارت خانےمیں آتشزدگی،500 سے زائد موٹر سائیکلیں، بس، رکشے اور گاڑیاں جل گئیں

0
137

کراچی کے علاقے گلشن اقبال کے عزیز بھٹی پارک کے عقب میں خوفناک آتشزدگی میں کیس پراپرٹیز کی 500 سے زائد موٹر سائیکلیں، بس، رکشے اور گاڑیاں جل کر خاک ہو گئیں۔

باغی ٹی وی : فائر بریگیڈ حکام کے مطابق گلشن اقبال عزیز بھٹی پارک کے قریب جھاڑیوں میں لگی آگ دیکھتے ہی دیکھتے پھیل گئی اور اس نے نظارت میں موجود گاڑیوں کو بھی لپٹ میں لے لیا ۔

پاکستانی فوجی وفد کا چین کا دورہ، دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون پر اطمینان کا اظہار

حکام کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ کی 5 گاڑیاں آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا اور آگ کو قریب موجود فلیٹوں تک نہیں پہنچنے دیا نظارت میں آتشزدگی کے باعث 500 سے زائد موٹر سائیکلیں، 6 بسیں ، دو رکشے اور 6 سے7 گاڑیاں مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گئی ہیں۔

ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزارسے تجاوز

فائر برگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے اور کولنگ کا عمل جاری ہے، پہلی کوشش تھی کہ آگ سے قریب موجود فلیٹوں کو محفوظ رکھا جائے جس میں کامیاب رہے گاڑیوں کے ٹائر جلنے کے باعث دھواں زیادہ اٹھا

ایچی سن کالج کے سابق پرنسپل شمیم سیف اللہ خان انتقال کر گئے

واضح رہے کہ نظارت وہ جگہ ہوتی ہے جہاں کیس پراپرٹیز کا سامان مثلاً موٹر سائیکل، بس، ٹرک، گاڑیاں اور رکشے اور دیگر سامان لا کر رکھا جاتا ہے اور بوقت ضرورت اسے عدالت میں پیش کیا جاتا ہے۔

Leave a reply