ملک پراشرافیہ نے قبضہ کیا ہوا ہے،وزیراعظم

0
43

ملک پراشرافیہ نے قبضہ کیا ہوا ہے،وزیراعظم
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دوسرے سیکیورٹی ڈائیلاگ کی افتتاحی تقریب ہوئی

وزیراعظم عمرا ن خان تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک تھے ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی ڈائیلاگ کے انعقاد پر معید یوسف کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں مدینہ کی ریاست کی بات کرتا ہوں تو سمجھا جاتا ہے اسلام کالفظ استعما ل کررہا ہوں مدینہ کی ریاست بہترین نمونہ ہے ،جو خالص فلاح و بہبود کی بنیاد پر قائم ہوئی،سیکیورٹی عوام فراہم کرتی ہے اوروہ مضبوط طاقت ہوتی ہے،ملک پراشرافیہ نے قبضہ کیا ہوا ہے ہم نےسیکیورٹی سے متعلق کبھی بات نہیں کی، ہمارے دماغ میں ہمیشہ سکیورٹی کا مطلب فوج تھا ،ریاست مدینہ میں قانون کی حکمرانی تھی امیر اور غریب میں فرق لوگوں میں تقسیم پیدا کرتی ہے، ریاست مدینہ کی کامیابی تاریخ کا حصہ ہے، کیوبا نے پابندیوں کے باوجود ترقی کی،

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کرپٹ لوگ پیسہ چوری کرکے امیر ممالک میں رکھتے ہیں،بڑا کرپشن ملک کو تباہ کرتا ہے خودمختار خارجہ پالیسی ملک کے لیے ضروری ہے،منی لانڈر کے خلاف اقدامات نہ کرنے سے منی لانڈرنگ ہوتی ہے ،امیر اور غریب میں فرق سے لوگوں میں بےچینی پیدا ہوتی ہے،مخصوص طبقہ ملک کو بڑھنے نہیں دیتا ،بہترین خارجہ پالیسی ملکی مفادات کو ترجیح دیتی ہے ماضی میں افغان جنگ میں شراکت دار رہے،تعلیم اور صحت کے نظام میں فرق پیدا کر دیا گیا،افغان جنگ میں شراکت داری مالی امداد کے لیے تھی یا افغانوں کی مدد کے لیے؟ امیروں نے اصل حقداروں کو آگے نہیں آنے دیا،ہمارے ملک میں امیر اور غریب کے فاصلے بڑھ گئے،

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ جو ملک آزاد پالیسی کا نہ ہو وہ کبھی عوامی مفاد ات کا تحفظ نہیں کرسکتا روس جانے پر نتائج کی دھمکیاں دی گئیں، کیا کسی خودمختار آزاد ملک کو ایسی دھمکیاں دی جاسکتی ہیں؟ یہ کہتے ہیں امریکہ کو ناراض نہیں کرنا بھارت پابندیوں کے باجود روس سے تیل خرید رہاہے،امریکہ کہتاہے بھارت کی آزاد خارجہ پالیسی اس کو کچھ نہیں کہہ سکتے،امریکہ کو ناراض نہ کرنے کی وجہ ،آزاد خارجہ پالیسی کا نہ ہونے سےنقصان ہواہے بھارت امریکہ کا اتحادی ہے مگر روس سے تعلقات قائم کررہاہے،بقول امریکہ بھارت آزاد ہے تو ہم کیا ہیں؟ امریکہ کو ناراض نہ کرنے اورآزاد خارجہ پالیسی نہ ہونے سے ملک کونقصان ہوا ہے،ہماری غلطی ہے ان کو تاثر دیا کہ ان کے بغیر نہیں رہ سکتے یورپی یونین کے صدر اور یوکرینی صدر نے فون پر کہا کہ چین سے ملکر تنازعہ حل کرائیں،

سندھ ہاؤس کا کمرہ سب جیل قرار،کس کو جیل میں ڈالنے کی ہوئی تیاری؟

عمران خان کو کسی قسم کا این آر او نہیں دیں گے ،بلاول کا اعلان

این آر نہیں دونگا ..بلکہ لوں گا، عمران خان نے "این آر او”مانگ لیا

اپوزیشن اتحاد کا ایک اور وار، اسمبلی میں 172 اراکین موجود،درخواست میں بڑا مطالبہ کر دیا

نکل جاؤ، منحرف اراکین کو کہاں سے نکال دیا گیا؟

دھمکی دینے والے کو بھرپور جوابی ردعمل دینے کا فیصلہ

دھمکی آمیز خط۔ امریکی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی

دھمکی آمیز خط کا معاملہ وائیٹ ہاؤس پہنچ گیا، امریکی رد عمل بھی آ گیا

دھمکی آمیز خط 7 مارچ کوملا،21 مارچ کو گرمجوشی سے استقبال.قوم کو بیوقوف بنانیکی چال

3 سال میں 57 لاکھ لوگوں کو روز گار فراہم کیا،اسد عمر کا دعویٰ

وزیراعظم عمران خان پرقاتلانہ حملے کا منصوبہ، سیکورٹی بڑھا دی گئی

پتہ نہیں پرسوں سیاست میں رہوں گا یا نہیں ؟ شیخ رشید

https://baaghitv.com/imran-khan-ko-kisi-beroni-sazish-0ki-zarorat-nahi-shahid-khaqan-abbasi/

Leave a reply