منحرف اراکین کو تاحیات نااہل قرار دینے کی درخواست دائر

0
41
supreme court

منحرف اراکین کو تاحیات نااہل قرار دینے کی درخواست دائر

پارٹی سے انحراف کرنے والے اراکین اسمبلی کو تاحیات نااہل قرار دینے کی درخواست داٸر کر دی گئی

درخواست اظہر صدیق کی جانب سے سپریم کورٹ رجسٹری میں داٸر کی گٸی ،درخواست گزار نے کہا کہ آٸین کسی بھی رکن اسمبلی کو پارٹی سے منحرف ہونے کی اجازت نہیں دیتا ،آٸین کے مطابق ووٹ پارٹی کی امانت ہے جس میں خیانت نہیں کی جا سکتی ، ہارس ٹریڈنگ جمہوریت کے لیے کینسر اور زہر قاتل ہے ،آٸین کے مطابق اب کسی بھی سیاسی جماعت کا فارورڈ بلاک نہیں بن سکتا ،پنجاب اسمبلی میں بدترین ہارس ٹریڈنگ کا مظاہرہ کیا گیا ،پنجاب اسمبلی میں ہارس ٹریڈنگ کے ذریعے اکٹریتی پارٹی کو شکست دے کر حمزہ شہباز وزیر اعلی بنے ،آٸین کے تحت منخرف ہونے والے اراکین کے ووٹ گنے ہی نہیں جا سکتے ، منحرف اراکین کی نااہلی تاحیات ہوتی ہے ،

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت آرٹیکل 63A کی تشریح کرے اور پارٹی سے انحراف کو غیر آٸینی قرار دے ، عدالت پارٹی سے انحراف کرنے والے اراکین کو تاحیات نااہل قرار دے ،

قبل ازیں رواں ماہ 14 اپریل کو پی ٹی آئی نے منحرف ارکان کی تاحیات نااہلی کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ جماعت سے منحرف ہونے والے ارکان اسمبلی کو تاحیات نااہل قرار دیا جائے جماعت چھوڑنے اور پیسے لیکر فلور کراسنگ کرنے والے ارکان آئین کی خلاف ورزی کرتے ہیں، جماعت کی پالیسی پر عمل نہ کرنے والوں کیخلاف آرٹیکل 63 اے کے مطابق کارروائی ہوتی ہے،پارٹی ٹکٹ پر الیکشن جیت پر عوام کے ووٹ کو بیچا نہیں جاسکتا، بابر اعوان نے منحرف اراکین کی تاحیات نااہلی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی درخواست میں الیکشن کمیشن،اسپیکر قومی اسمبلی اور وفاق کو فریق بنایا گیا ہے

عمران خان کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف پیش کیا گیا کہ قراردیا جائے کہ منحرف اراکین کی نااہلی تاحیات ہوگی۔درخواست میں یہ بھی مؤقف اختیار کیا گیا کہ جو بھی رکن پارٹی کو چھوڑنا چاہتا ہے وہ پہلے اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دے پارٹی سے منحرف ہونے والے اراکین صادق اورامین نہیں رہتے سپریم کورٹ اپنے فیصلوں میں انحراف کو ناسور قرار دے چکی ہے منحرف ارکان کا ڈالا گیا ووٹ گنتی میں شمارنہیں ہونا چاہیئے منحرف ارکان کا ڈالا گیا ووٹ متنازعہ تصور کیا جائے۔ کوئی وجہ نہیں کہ منحرف ارکان کی نااہلی تاحیات قرارنہ دی جائے

پرویز الہیٰ کی جانب سے حملے کے الزام کے بعد رانا مشہود بھی خاموش نہ رہ سکے

حمزہ شہباز کی حلف برداری کی تقریب آج، کون لے گا حلف؟

عثمان بزدار ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کے پاس پہنچ گئے

وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹا دیا

جب تک صدر پاکستان عہدے سے نہیں ہٹاتے میں گورنر پنجاب ہوں، عمرسرفراز چیمہ

مولانا فضل الرحمان نے فوری الیکشن کا مطالبہ کر دیا

بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

 

Leave a reply