محسن بیگ کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ ختم کرنے کی درخواست سماعت کے لئے مقرر
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد سے سینئر صحافی محسن بیگ کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ ختم کرنے کی درخواست سماعت کے لئے مقرر کر دی گئی ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کل درخواست پر سماعت کریں گے
قبل ازیں سینئر صحافی محسن بیگ کی اہلیہ نے محسن بیگ کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔ ان کی اہلیہ نے دہشتگردی کا مقدمہ خارج کرنے کی استدعا کردی جبکہ درخواست میں موقف دیا کہ پولیس نے تھانہ مارگلہ میں جھوٹا اور بےبنیاد مقدمہ درج کیا اور کہا کہ عدالت پولیس کو مقدمہ خارج کرنے کا حکم دے
واضح رہے کہ گزشتہ روز ایف آئی اے نے حکومتی پالیسیوں پر تنقید کرنے کے جرم میں محسن بیگ کو گرفتار کیا اوربعد ازاں عدالت پیش کیا، عدالت نے محسن بیگ کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا، محسن بیگ کے خلاف ایف آئی اے نے مراد سعید کی شکایت پر مقدمہ درج کیا جبکہ اسلام آباد پولیس نے الگ سے انسداد دہشت گردی ایکٹ کا مقدمہ درج کیا تھا اسلام آباد کے تھانہ مارگلہ میں محسن بیگ کے خلاف درج ہونے والے مقدمے میں ان کے بیٹے کو بھی نامزد کیا گیا تھا، جس میں دہشت گردی سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی تھیں
عدالت پیشی کے موقع پر محسن بیگ نے قانون نافذ کرنیوالے اہلکاروں کی تحویل میں میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے اور پولیس کا جو رویہ رہا اس کے لیے چہرہ دیکھ لیں ایف آئی اے نے عمران خان کے کہنے پر مجھ پر تشدد کیا ، چہرے پر موجود نشانات بارے محسن بیگ نے صحافیوں کو بتایا کہ عمران خان کے کہنے پر ایف آئی اے اہلکاروں کی طرف سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا
مراد سعید کے درخواست گزار ہونے بارے سوال کے جواب میں محسن بیگ کا کہنا تھا کہ میں نے تو کوئی ایسی بات نہیں کہی کتاب پرنٹ ہے یا اس پر مقدمہ کرتے یا ریحام خان کیخلاف مقدمہ کرتے وہ کتاب بھی مارکیٹ اور انٹرنیٹ پر دستیاب ہے
محسن بیگ کی غیر قانونی گرفتاری پر عدالت نے بیلف مقرر کر دیا، پیش کرنیکا حکم
وزیراعظم کی رہائشگاہ بنی گالہ کے قریب کسی بھی وقت بڑے خونی تصادم کا خطرہ
مارگلہ کے پہاڑوں پر قبضہ،درختوں کی کٹائی جاری ،ادارے بنے خاموش تماشائی
سپریم کورٹ کا مارگلہ ہلز میں مونال ریسٹورنٹ کے حوالہ سے بڑا حکم
مارگلہ ہلز ، درختوں کی غیرقانونی کٹائی ،وزارت موسمیاتی تبدیلی کا بھی ایکشن
مارگلہ ہلز،درختوں کی کٹائی پرتحقیقاتی کمیٹی قائم،پاک فوج بھی کمیٹی کا حصہ
جو نقشے عدالت میں پیش کئے گئے وہ سب جعلی،یہ سب ملے ہوئے ہیں، مارگلہ ہلز کیس میں چیف جسٹس کے ریمارکس
نور مقدم قتل کیس، ظاہر جعفر پر ایک اور مقدمہ درج
مارگلہ کی پہاڑیوں پر تعمیرات پر پابندی عائد
ایف نائن پارک میں شہری پر حملے کا مقدمہ تھانہ مارگلہ میں درج کر لیا گیا
وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی بھی اسلام آباد پولیس کے خلاف بول اٹھے
اسلام آباد جرائم کا گڑھ بن گیا، روز پولیس مقابلے، ڈکیتیاں، وجہ کیا؟ تہلکہ خیز انکشاف
محسن بیگ نے کچھ بولا ہی نہیں اب تو پوری دنیا آپ کے راز کھولے گی،ریحام خان
محسن بیگ کو گرفتار کیوں اور کس کے کہنے پر کیا گیا؟
سادہ کپڑوں میں چھاپہ مارا گیا،سمجھا ڈاکو گھس آئے،محسن بیگ کا عدالت میں بیان
محسن بیگ کی گرفتاری کیخلاف پی ایف یو جےکا ملک گیر احتجاج کا اعلان
محسن بیگ کےگھر پرچھاپہ غیر قانونی ہے:عدالت کافیصلہ