مسافر طیارہ تباہ،132 مسافر تھے سوار،ایمرجنسی نافذ

0
107

مسافر طیارہ تباہ،132 مسافر تھے سوار،ایمرجنسی نافذ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین میں ایک مسافر طیارہ تباہ ہو گیا ہے

مسافر طیارے میں 132 مسافر سوار تھے، چینی میڈیا کے مطابق چین کا ایک مسافر طیارہ جس میں 132 افراد سوار تھے، پیر کی سہ پہر جنوبی چین کے گوانگشی ژوانگ خود مختار علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا

چین کی سول ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (سی اے اے سی)کا کہنا ہے کہ کہ حادثے میں بوئنگ 737 کنمنگ سے گوانگزو جا رہا تھا۔ فوری طور پر ہلاکتوں کی تعداد معلوم نہیں ہوسکی طیارہ ووزو شہر پر اپنا کنٹرول کھو بیٹھا۔ اس میں 123 مسافر اور عملے کے نو افراد سوار تھے۔ جہاں طیارہ گرا وہاں آگ لگ گئی تھی، طیارہ گرنے کےبعد آگ لگنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے،

ناسا کے سیٹلائٹ ڈیٹا سے پتہ چلتا ہے کہ جس جگہ طیارہ گرا تھا وہاں آگ لگ گئی تھی۔ ابتدائی طورپر مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں کہ اس واقعے کی وجہ کیا بنی؟ واقعہ کے بعد علاقے میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہیں، امدادی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے، میڈیا نے بتایا کہ نہیں لگتا کوئی بھی اس حادثے میں زندہ بچا ہو،

حادثے کے بعد کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، چین کے صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے فوری طور پر اہم ہدایات دیں اور اس حادثے کے بارے میں کہا کہ چائنا ایسٹرن ایئرلائنز کی پرواز MU5735 کے حادثے کے بارے میں جان کر بے حد صدمہ ہوا ہے ۔فوری طور پر ہنگامی طریقہ کار کو فعال کیا جانا چاہیے، متاثرہ افراد کی تلاش اور بچاؤکا کام منظم انداز میں کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جلد از جلد حادثے کی وجوہات معلوم کی جائیں ،سول ایوی ایشن کے شعبے میں ممکنہ خطرات کی تحقیقات کو مضبوط بنایا جائے،ذمہ داریوں کی ادائیگی پر بھرپور توجہ دی جائے، ایوی ایشن آپریشنز کے مکمل تحفظ اور لوگوں کی زندگیوں کی مکمل حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔

طیارہ حادثہ کے بعد چین کی ایسٹرن ائیر لائن نے بوئنگ کمپنی کے تمام 737-800 جہازوں کو گراؤنڈ کر دیا ۔ کمپنی حکام کے مطابق ایسے تمام جہاز وں پر پرواز کے لیے پابندی عائد کر دی گئی

وزیر اعظم عمران خان نے چین میں طیارہ حادثہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے، وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ چین میں مسافر طیارے کے حادثے میں المناک جانی نقصان پر گہرا دکھ ہوا ہم اپنے چینی بھائیوں اور بہنوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور غمزدہ خاندانوں کے ساتھ اپنی گہری تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں

چین میں آخری مہلک جیٹ حادثہ 2010 میں ہوا تھا، جب ایوی ایشن سیفٹی نیٹ ورک کے مطابق، ہینان ایئر لائنز کا ایک Ambraer E-190 علاقائی جیٹ گر کر تباہ ہونے سے 96 میں سے 44 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

بھارت سے دوحہ جانیوالے طیارے کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

کاش. پی آئی اے والے یہ کام کر لیتے تو PK8303 کا حادثہ نہ ہوتا، سنیے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشافات

ماشاء اللہ، پی آئی اے کے پائلٹ ماضی میں کیا کیا گل کھلاتے رہے ؟سنئے مبشر لقمان کی زبانی

سول ایوی ایشن نے گونگلوؤں سے مٹی جھاڑ دی،پائلٹ کوذمہ دار ٹھہرانے کا لیٹر کیوں جاری کیا گیا؟ سنئے مبشر لقمان کی زبانی

طیارہ حادثہ،ابتدائی رپورٹ اسمبلی میں پیش، تحقیقاتی کمیٹی میں توسیع کا فیصلہ،پائلٹس کی ڈگریاں بھی ہوں گی چیک

طیارہ حادثہ، تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی تشکیل

لاشوں کی شناخت ،طیارہ حادثہ میں مرنیوالے کے لواحقین پھٹ پڑے،بڑا مطالبہ کر دیا

کراچی طیارہ حادثہ،طیارہ ساز کمپنی ایئر بس نے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی

Leave a reply