مظفر نگر فسادات، گواہ مکر گئے، مزید ملزم عدالت نے کئے رہا

0
24

مظفر نگر فسادات، گواہ مکر گئے، مزید ملزم عدالت نے کئے رہا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں مظفر نگر میں ہونیوالے فسادات کے 20 ملزمان کو بھارتی عدالت نے رہا کر دیا ہے

بھارتی ریاست اترپردیش کی مقامی عدالت نے کیس کا فیصلہ سنایا اور عم ثبوتوں کی بنا پر ملزموں کو رہا کر دیا، ایڈیشنل ضلع اور سیشن جج بابورام نے تمام ملزمان کو یہ کہتے ہوئے بری کر دیا کہ استغاثہ ان کے خلاف ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہا۔ سرکاری وکیل راجیو شرما نے عدالت میں بیان دیا کہ مظفر نگر فسادات کیس میں تمام گواہان اپنے بیان سے مکر گئے ہیں ،ایڈیشنل ضلع سرکاری وکیل نریندر شرما کا کہنا تھا کہ کوٹبی کے رہائشی سراج الدین نے 8 ستمبر 2013 کو شاہ پور تھانہ میں ایف آئی آر درج کروائی تھی کہ ہجوم نے ان کے گھروں کو جلا دیا ہے اور انہیں جان سے مارنے کی کوشش کی ان کا قیمتی سامان بھی لوٹ لیا گیا۔ اس معاملہ کی سماعت کے دوران ایک شخص کی موت واقع ہو گئی

کابل ائیرپورٹ پر راکٹ حملوں کو دفاعی نظام کے زریعے روک لیا ،امریکی عہدیدار

کابل ائیرپورٹ پر ڈورن حملے سے متاثرہ خاندان کی تفصیلا ت سامنے آ گئیں

افغانستان کی صورتحال، چین نے کیا بڑا اعلان

ذبیح اللہ مجاہد کا کابل ایئر پورٹ کا دورہ، کیا اہم اعلان

طالبان کے کابل پر کنٹرول کے بعد کشمیری مجاہدین کے حوصلے بلند،مودی سرکار نے سر پکڑ لیا

واقعی طالبان کشمیر پہنچ گئے؟ بھارتی فوج کی دوڑیں لگ گئیں

افغان طالبان کا خوف یا کچھ اور، مودی سرکار کی نئی چال سامنے آ گئی

گزشتہ 8 برسوں میں 2013 کے مظفرنگر فسادات سے وابستہ قتل، عصمت دری، ڈاکہ زنی سے وابستہ 97 مقدمات میں 1117 ملزمان کو ثبوتوں کی عدم موجودگی یا گواہان کے اپنے بیان سے مکر جانے کے سبب رہا کر دیا گیا ہے، مظفر نگر پولیس نے فسادات کے سلسلہ میں 510 مقدمات درج کئے تھے اور 1480 افراد کو گرفتار کیا تھا۔مظفرنگر فسادات میں کم از اکم 60 افراد کی موت ہو گئی تھی جبکہ 50 ہزار سے زیادہ افراد کو اپنے گھروں سے ہجرت کرنا پڑی تھی

Leave a reply