پاکستان بین الاقوامی سیاحت، کھیل اورکاروباری سرگرمیوں کے لئے محفوظ ہے،آرمی چیف

0
36

پاکستان بین الاقوامی سیاحت، کھیل اورکاروباری سرگرمیوں کے لئے محفوظ ہے،آرمی چیف

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے یونان کے سفیر کی ملاقات ہوئی ہے

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں ہونے والی ملاقات میں علاقائی سکیورٹی، افغانستان کی صورتحال پر بات چیت کی گئی،مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ افغان عوام کے روشن مستقبل کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے، پاکستان اپنے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ خطے میں امن اور افغان عوام کے مستحکم اور خوشحال مستقبل کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ ہر شعبے میں باہمی تعاون کے فروغ کی حوصلہ افزائی کریں گے، پاکستان اپنے بین الاقوامی شراکت داروں کیساتھ ہے،

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان ہر قسم کی بین الاقوامی سیاحت ، کھیلوں اور کاروباری سرگرمیوں کے لیے محفوظ ہے ، ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق مہمان خصوصی نے کرونا وائرس پر قابو پانے میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے افغان صورتحال میں پاکستان کے کردار کو سراہا

@MumtaazAwan

ہمارے شہدا ہمارے ہیرو ہیں،ترجمان پاک فوج کا راشد منہاس شہید کی برسی پر پیغام

سیکیورٹی خطرات کے خلاف ہم نے مکمل تیاری کر رکھی ہے، ترجمان پاک فوج

الیکشن پر کسی کو کوئی شک ہے تو….ترجمان پاک فوج نے اہم مشورہ دے دیا

فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے ، دعا ہے علی سد پارہ خیریت سے ہو،ترجمان پاک فوج

طاقت کا استعمال صرف ریاست کی صوابدید ہے،آپریشن ردالفسار کے چار برس مکمل، ترجمان پاک فوج کی اہم بریفنگ

انسداد دہشت گردی جنگ تقریبا ختم ہو چکی،نیشنل امیچورشارٹ فلم فیسٹیول سے ڈی جی آئی ایس پی آر کا خطاب

افغان امن عمل، افغان فوج نے کہیں مزاحمت کی یا کرینگے یہ دیکھنا ہوگا، ترجمان پاک فوج

Leave a reply