ن لیگی رہنما کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا
باغی ٹی وی : مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ آصف کی آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں ضمانت منظور – لاہور ہائی کورٹ کے 2 رُکنی بینچ نے خواجہ آصف کو رہا کرنے کا حکم دے دیا؛
لاہور ہائیکورٹ میں خواجہ آصف کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد لیگی رہنما خواجہ آصف کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔ لاہور ہائی کورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس شہباز رضوی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے خواجہ آصف کی ضمانت کا فیصلہ سنایا۔خواجہ آصف کو 29 دسمبر 2020 کو گرفتار کیا گیا تھا جبکہ خواجہ آصف نے درخواست ضمانت 27 مارچ 2021 کو دائر کی تھی
آٹا و چینی بحران ہماری کوتاہی، وزیراعظم نے کیا اعتراف، اور کیا بڑا اعلان
چینی بحران رپورٹ میں کی گئی باتیں غلط، وزیراعظم کو موقف پیش کریں گے، جہانگیر ترین
شہباز شریف کے بعد خواجہ آصف بھی جیل سے باہر آنے کیلئے بیتاب
خواجہ آصف کی جیل سے باہر آنے کی امیدوں پر پانی پھر گیا
واضح رہے کہ نیب نے گذشتہ سال دسمبر میں آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں خواجہ آصف کو گرفتار کیا تھا، ان کی گرفتاری احسن اقبال کے گھر سے عمل میں لائی گئی تھی۔
ترجمان نیب نے لیگی رہنما کی گرفتاری سے متعلق جاری اعلامیہ میں کہا تھا کہ خواجہ آصف 26 کروڑ مالیت کے اثاثوں کا تسلی بخش جواب نہ دے سکے تھے، جس کے باعث آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں ان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔