نیب کا رانا ثناء اللہ کیخلاف آمدن سے زائد انکوائری بند کرنے کا فیصلہ

0
34

نیب لاہور نے رانا ثنا اللہ کیخلاف آمدن سے ذائد انکوائری بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے

ڈی جی نیب لاہور نے حتمی منظوری کے لیے فائل چیئرمین نیب کو بھجوا دی،میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ بھی سپریم کورٹ میں چیلنج نہ کرنے کا فیصلہ کیا ، رانا ثنااللہ کیخلاف نیب ترمیمی آرڈیننس کے بعد بھی انکوائری جاری نہیں رہ سکتی،لاہور ہائیکورٹ بھی رانا ثنااللہ کی ضمانت کنفرم کر چکی ہے، رانا ثنااللہ کیخلاف 3 مختلف شکایات نیب کو موصول ہوئیں 24 ، 27 اپریل اور 16 اگست 2019 کو شکایات موصول ہوئیں، 3 دسمبر 2019 کو رانا ثنااللہ کیخلاف شکایات کی ویری فکیشن مکمل ہوئی، نیب نے رانا ثنااللہ کے گرفتاری کے وارنٹ 9 نومبر 2020 کو جاری کیے،

ہم یہاں کسی کو نہیں نواز رہے،رانا ثناء اللہ کیس میں لاہور ہائیکورٹ کے ریمارکس

نیب کو مکمل اعداد وشمار کے ساتھ دستاویزات پیش کرنے سے قاصر ہوں،رانا ثناء اللہ

ن لیگی رہنما رانا ثنااللہ نے تحقیقات بند کرنے کے لیے نیب کو تحریری جواب بھجوایا تھا، رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ اے این ایف کی عدالت میں معاملہ پہلے ہی زیر سماعت ہے، ایک معاملہ پر دو وفاقی ادار بیک وقت تحقیقات نہیں کر سکتے،آئین پاکستان ہر شہری کے بنیادی حقوق کے تحفظ کا ضامن ہے، ایک ہی جائیداد کیخلاف متوازی کارروائی تعصب پر مبنی ہے، جے آئی ٹی کو بتایا کہ اے این ایف نے میرے تمام اثاثے منجمد کر رکھے ہیں، میں نے نیب کی تفتیشی ٹیم کے ساتھ ہر بار مکمل تعاون کیا،جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کو وہ تمام ریکارڈ دیا جو موجود تھا، نیب کو مکمل اعداد وشمار کے ساتھ دستاویزات پیش کرنے سے قاصر ہوں،میں اپنے اثاثوں سے متعلق ریکارڈ فراہم کر چکا ہوں،

کرونا کا خوف، بھارت میں فوج کے بعد پولیس والوں کو بھی چھٹی دے دی گئی

کرونا لاک ڈاؤن میں بھی جرائم کم نہ ہو سکے،15 روز میں 100 افراد قتل

سب سن لیں،مریم پارٹی کو لیڈ کررہی ہیں،رانا ثناء اللہ، نواز شریف کو بھی دیا مشورہ

مردوں سے دوقدم آگے بڑھ کریہ کام کرنا ہے، مریم نواز نے خواتین رہنماؤں کو دیئے مشورے

Leave a reply