نیب سے کون ڈرتا ہے؟ ڈی جی نیب نے کیا انکشاف اوربتائی کارکردگی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں عالمی انسداد بد عنوانی دن کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم نے کہا کہ نیب تین سو پینسٹھ دن کرپشن کے خلاف کام کرتا ہے، کرپٹ افراد کو سزا دلوانے کے لئے دن رات کوششیں کرتے ہیں۔
رانا ثناء اللہ ایک بار پھرمشکل میں پھنس گئے، حکومت نے اب کیا کیا؟ جان کر ہوں حیران
رانا ثناء اللہ کیس کی سماعت کرنیوالے جج کا تبادلہ، ضمانت کیس کی سماعت ملتوی
رانا ثناء اللہ نے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کوجیل سے لکھا خط، کیا کہا؟
شہزاد سلیم نے مزید کہا کہ اب کرپٹ لوگوں کی نیندیں حرام ہوچکی ہے، کیونکہ نیب ملک کی ترقی کی لئے کام کرتا ہے اور نیب سے وہ لوگ ڈرتے ہیں جو خود کرپٹ ہوتے ہیں،کسی بھی ادارے کا خوف لوگوں میں اچھے برے اثرات مرتب کرتا ہے۔نیب سے صرف وہ شخص ڈرتا ہے جو دو نمبر ہے، کوئی نیک اور شریف بندہ نیب سے نہیں ڈرتا، 900 ارب روپے کی کرپشن کے ثبوت عدالت میں دے دیے، اب عدالت فیصلہ کرے،
ن لیگ کے ایک اور سینئر ترین رہنما، رکن قومی اسمبلی کے خلاف نیب انکوائری کی منظوری
کم عمر بچیوں کی شادی نہ کروانے پر کاشانہ کی سپرنٹنڈنٹ کے ساتھ کیا سلوک کیا گیا؟
شہزاد سلیم کا مزید کہنا تھا کہ ہاؤسنگ سیکٹر کے خلاف کارکردگی میں سات سو سات سو گنا اضافہ ہو چکا ہے،نیب کے نو سو ارب روپے کے کیسز عدالتوں میں زیر التوا ہیں۔ایک مشہورسیاستدان کے اکاؤنٹ میں 50 کروڑتھے جو پنجاب حکومت کو دیے،عوام کاپیسہ لوٹنے والوں کوکسی صورت معافی نہیں ملے گی،تحقیقات میں کسی کے اثرورسوخ کوخاطر میں نہیں لایا جائے گا ،
نواز شریف کی حالت نازک مگر بیماری کی رپورٹ سامنے کیوں نہیں آئی؟ اہم خبر
نواز شریف کی صحت، ڈاکٹرز نے وارننگ دے دی، خطرے کی گھنٹی
شہزاد سلیم نے بتایا کہ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی قیادت میں تین برسوں میں پچپن ارب روپے کے کیسسز عدالتوں میں بھیجے ہیں،جبکہ پلی بارگین کے ذریعے تین برسوں میں نو ارب روپے قومی خزانے میں جمع کرائے ,