نیب کے پاس خراب گاڑیاں، ڈی جی نیب نے عدالت میں کیا اعتراف

0
38

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت لاہورمیں مال مقدمہ میں شامل گاڑی نیب کے افسروں کے زیر استعمال کیس کی سماعت ہوئی

ڈی جی نیب عدالت میں پیش ہوئے، احتساب عدالت کے جج نے کہا کہ آپ ڈی جی نیب ہیں ،کیا نام ہے آپکا ۔ جس پر ڈی جی نیب نے کہا کہ میرا نام شہزاد سلیم ہے میں ڈی جی نیب لاہور ہوں ۔عدالت نے کہا کہ جو پراپرٹیز لیتے اسکا کیا کرتے ہیں. جس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ اسکی حفاظت کرتے ہیں.

جج نے کہا کہ اسے خود چلاتے پھرتے ہیں ،ٹرکینگ کمپنی سے پتہ چلا ہے کہ گاڑی باہر جاتی رہی ہے. پراسیکیوٹر نیب نے کہا کہ ملزمان کو ٹریس کرنے کے لیے گاڑی استعمال کی گئی ۔ عدالت نے استفسار کیا کہ کیا کیس پراپرٹی کو استعمال کرنے کی قانون اجازت دیتا ہے. جس پر نیب حکام نے کہا کہ آئیندہ ایسا نہیں ہو گا.

عدالت نے کہا کہ آیندہ ایسا نہ ہو کیونکہ کیس عدالت میں ہے. ڈی جی نیب نے کہا کہ گاڑی کھڑی کھڑی خراب ہو جاتی ہے. اس لیے چلاتے ہیں. عدالت نے استفسار کیا کہ اگر گاڑیاں باہر جائیں اور انکا ایکسیڈنٹ ہو جائے تو کیا ہو گا ۔پھر آپ پر ایک اور مقدمہ درج ہو جائے گا ۔
نیب والے عدالت کے تھوڑے کہے کو زیادہ جانیں ۔

ڈی جی نیب سلیم شہزاد نے عدالت میں کہا کہ جتنی بھی گاڑیاں ہیں ڈیوٹی پر بھیجتے ہیں اکثر میں خرابیاں ہیں،عدالت نے ڈی جی نیب سے استفسار کیا کہ اگر باہر گاڑی کا حادثہ ہو جائے تو اسکا کون ذمہ دار ہے؟ گاڑی کو نیب کی احاطے میں ہی استعمال کرے،گاڑی محفوظ کسٹڈی میں رکھے ،یہ مال مقدمہ عدالت اور ملزم کی امانت ہوتی ہے،

عدالت نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی ۔عدالت میں نجی بینک نے درخواست دی تھی کہ نیب کی تحویل انکی گاڑی استعمال ہوتی ہے

مریم نواز ایک بار پھر "امید” سے، کیپٹن ر صفدرخوشی سے نہال

نواز شریف ہوٹل کیوں گئے تھے؟ حسین نواز نے ایسا انکشاف کہ ن لیگی رہنما دنگ رہ گئے

نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کیوں نہیں کی؟ راجہ بشارت نے کیا اہم انکشاف

حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف

حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

مشکوک خاتون دنیا کو بتا رہی ہے کہ پاکستانی ایک جنسی درندہ قوم ہیں.شاہ اویس نورانی

رحمان ملک ان ایکشن، الزامات پر سینتھیا کو 50 ارب ہرجانے کا دوسرا نوٹس بھجوا دیا

ق لیگ تو صرف سامنے تھی،حکومت ختم کرنے کی یقین دہانی کس نے کروائی تھی، مولانا فضل الرحمان

مولانا کر رہے ہیں حکومت کے خلاف بہت بڑی تیاری،کن وزراء کا چاہتے ہیں استعفیٰ؟ مبشر لقمان نے بتا دیا

بلاول صاحب،دوسرے صوبہ سے لاڑکانہ یا نواب شاہ کا ڈی سی لگا کر دکھائیں،کراچی کے ساتھ دشمنی کیوں؟ رضا ہارون

نیب پراسیکیوٹر عدالت کو ڈکٹیٹ نہیں کر سکتے،ڈی جی نیب پیش ہوں، احتساب عدالت

Leave a reply