نیب کو کس نے اختیار دیا 7 ارب کمپنی کےحوالے کرے،شاہد خاقان عباسی کا بڑا مطالبہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نیب کو کس نے اختیار دیا کہ عوام کے 7 ارب روپے ایک کمپنی کےحوالے کر دے,

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ موڈیز پاکستان میں نہیں رہتا، آج پاکستان میں نا بجلی ہے نا گیس، مہنگائی عروج پر ہے۔ ڈھائی سال میں واضح ہو گیا کہ ملک تب ترقی کرے گا جب آئین کہ مطابق چلے گا۔

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ نیب دوسروں کو کٹہرے میں کھڑا کرتا ہے آج خود کٹہرے میں کھڑا ہے،براڈ شیٹ کا معاملہ کوئی معمولی معاملہ نہیں ،نیب نے سات ارب دیے نیب کو کیا ملا ،برطانوی عدالت کا فیصلہ پبلک کیوں نہیں کیا جاتا ،اعلی عدلیہ اس معاملے کا نوٹس لے،براڈ شیٹ کو ایک شخص کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملا وہ ہے نواز شریف،براڈ شیٹ نے جن لوگوں کے نام بتائے وہ نام چھپائے گئے ،نیب کو خود شرم نہیں آتی ہے ،اس سے پوچھنے والے بھی خاموش بیٹھے ہیں،براڈ شیٹ نیب کی کہانی ہے، 20سال نیب پہلے کیا کرتا رہا ہے اب کیا کررہا ہے،

مریم نواز ایک بار پھر نیوز کانفرنس سے اٹھ کر چلی گئیں

مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پی ڈی ایم کا اہم اجلاس جاری،مریم سمیت کون کون شریک؟

کیپٹن ر صفدر کی درخواست ضمانت پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا

مریم نواز کو اندر کون ڈالے گا؟. اہم سوال اٹھ گیا

پی ڈی ایم کا گوجرانوالہ میں جلسے پر مقدمہ درج

پی ڈی ایم جلسہ ،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مقدمہ، عدالت کا بڑا حکم

ملتان میں پی ڈی ایم رہنماؤں پر مقدمے، بلاول کے ترجمان برس پڑے

ملتان ،حالات کشیدہ، کینٹینر لگ گئے، اپوزیشن کا ہر حال میں جلسہ کرنیکا اعلان

بطور جانشین مشن کو آگے بڑھانے کا ذمہ دار ہوں،بلاول

مریم نواز ملتان کیلئے روانہ،کہا جلسہ ہونے سے پہلے سے ہی کامیاب ہوگیا

آصفہ بھٹوکراچی سے ملتان روانہ، کون ہے ہمراہ؟

آصفہ بھٹو مریم نواز پر پہلے روز ہی بازی لے گئی

پی ڈی ایم وائرس کا بھی مقابلہ کریں گے،مریم نواز کی سیاست بارے فردوس عاشق کا بڑا دعویٰ

ہم گھبرانے والے نہیں،تمام ادارے آئینی حدود میں کام کریں،شاہد خاقان عباسی

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ رپورٹس، عدالت کا فیصلہ پبلک کیوں نہیں کیا جا رہا؟ چھپانے کی کیا ضرورت ہے؟ آج کرپشن کو ڈھونڈنے کے دعویدار خود کٹہرے میں کھڑے ہیں، آج ان پر الزام ہے کہ کک بیکس مانگ رہے تھے، کرپشن کر رہے تھے، آپ فیسوں میں حصہ مانگ رہے تھے،پی ایس او کے ایم ڈی کی تعیناتی کاآج بھی نیب کورٹ میں کیس چل رہا ہے،

Shares: