نجم سیٹھی کی جانب سے حکومتی ملکیتی زمین پر ناجائز قبضے کا انکشاف

0
116

نجم سیٹھی کی جانب سے حکومتی ملکیتی زمین پر ناجائز قبضے کا انکشاف

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ اور اینکر پرسن نجم سیٹھی مشکل میں پھنس گئے

نجم سیٹھئی کی جانب سے حکومتی ملکیتی زمین پر ناجائز قبضے کا انکشاف سامنے آیا ہے، نجم سیٹھی اور لوک ورثہ کے مابین لیز کا معاہدہ منظر عام پر آ گیا ہے۔ اسلام آباد کے پوش ایریا ایف 6 میں لیز کی ویلیو 25 لاکھ روپے ماہانہ ہے۔ نجم سیٹھی نے صرف دو لاکھ 32 ہزار روپے کی معمولی رقم ماہانہ ادا کی۔

لوک ورثہ انتظامیہ نے 15 نومبر 2018ء کو لیگل نوٹس بھیج کر اس حوالے سے آگاہ کیا تھا۔ لوک ورثہ کی جانب سے 9 مارچ 2019ء کو معاہدہ معطل کر دیا گیا تھا۔ لیکن نجم سیٹھی نے معاہدہ معطل ہونے کے باوجود قیمتی اراضی چھوڑنے سے انکار کر دیا ہے۔

مریم نواز کو اندر کون ڈالے گا؟. اہم سوال اٹھ گیا

مریم کے شوہر کیپٹن ر صفدر گرفتار

کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری کی ویڈیو سامنے آ گئی، پولیس کی جانب سے وی وی آئی پی پروٹوکول

کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری، وفاقی وزراء نے بڑا مطالبہ کر دیا

کراچی جلسہ میں بلانے والی پیپلز پارٹی نے کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری پر ہاتھ کھڑے کر دیئے

مریم کے شوہر کی گرفتاری پر ن لیگ کیا کرنیوالی ہے؟ مریم کے ترجمان نے بتا دیا

مریم نواز کے ترجمان کیپٹن ر صفدر کو تھانے ملنے گئے تو کیا ہوا؟

کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری میں کس کا ہاتھ؟ کامران خان نے نام بھی بتا دیا

پولیس نے کیپٹن ر صفدر کو ناشتے میں کیا دیا؟

مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر کے خلاف حکومت نے بڑا قدم اٹھا لیا

25 لاکھ روپے مالیت کی اس اراضی کو نجم سیٹھی نے محض 2 لاکھ روپے کی قلیل رقم ادا کر کے اپنے قبضے میں رکھا ہوا ہے۔ جب جب لوک ورثہ نے اس اراضی کو نجم سیٹھی کی ملکیت سے چُھڑوانے کی کوشش کی تب تب نجم سیٹھی نے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے یا تو لیز میں انتہائی معمولی اضافہ کروادیا یا پھر قانونی راستے اختیار کر کے اسٹے آرڈر لے لیا۔

تاہم لوک ورثہ نے نجم سیٹھی کو ایک اور نوٹس ارسال کر دیا ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ (ن) لیگ کہ حمایت یافتہ لوگوں میں یا تو لینڈ مافیا یا ڈرگ مافیا کے لوگ شامل ہیں۔ نجم سیٹھی نے 1996 سے اس دکان پر قبضہ کر رکھا ہے جس کا کرایہ 20 لاکھ روپے ہونا چاہیے وہ اس کا ماہانہ 2 لاکھ ادا کرتے رہے ہیں جبکہ لوک ورثہ انتظامیہ اس معاہدے کو 2017 میں منسوخ کر چکی ہے مگر نجم سیٹھی پھر بھی اس پر قبضہ کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پولیٹیکل کمیونیکیشن ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ سیٹھی صاحب یہ ہیں وہ لفافے 25 لاکھ ماہانہ کی زمین آپ ڈھائی لاکھ ماہانہ پر قابو کئیے ہوئے ہیں۔ یہ لفافہ نہیں تو اور کیا ہے؟الٹا آپ وجہ بیان کریں گے کا کس طرح قوم کے وسیع تر مفاد میں آپ نے یہ لفافہ لیا۔ عمران خان ایسے لفافے نہیں دیتا تو آپ عمران خان کے خلاف گھٹیا اور جھوٹی خبریں دیتے ہیں۔

نجم سیٹھی کیخلاف وزیراعظم عدالت پہنچ گئے

 

Leave a reply