نواز شریف کیخلاف نیب درخواست سماعت کیلئے مقرر

نواز شریف کیخلاف نیب درخواست سماعت کیلئے مقرر

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف نیب کی درخواست سماعت کے لئے مقرر کر دی گئی ہے

اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈویژن بینچ نواز شریف کے خلاف نیب کی درخواست پر سماعت کرے گا،نواز شریف کے خلاف درخواست پر سماعت 8 اپریل کو ہو گی، ڈویژن بنچ میں جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اخترکیانی شامل ہونگے ۔ نیب نے دائر درخواست میں کہا کہ سپریم کورٹ ہدایات جاری کر چکی کرپشن کیسز پر روز سماعت کی جائے، انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لئے اپیلیں جلد سنی جائیں،نیب نے نواز شریف کی اپیلیں جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی درخواست میں کہا ہے کہ نو دسمبر 2020 کے بعد کیس سماعت کے لیے مقرر نہیں ہوا اب جلد کیس کی سماعت کی جائے

نواز شریف کو سرنڈر کرنا ہو گا، اگر ایسا نہ کیا تو پھر…عدالت کے اہم ریمارکس

نواز شریف حاضر ہو، اسلام آباد ہائیکورٹ نے طلبی کی تاریخ دے دی

نواز شریف کی نئی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع، نواز ذہنی دباؤ کا شکار،جہاز کا سفر خطرناک قرار

جس ڈاکٹر کا سرٹیفیکٹ لگایا وہ امریکہ میں اور نواز شریف لندن میں،عدالت کے ریمارکس

اشتہاری ملزم کی درخواستیں کس قانون کے تحت سن سکتے ہیں،نواز شریف کے وکیل سے دلائل طلب

نواز شریف کی جیل میں طبیعت کیوں خراب ہوئی تھی؟ نئی میڈیکل رپورٹ میں اہم انکشاف

اشتہاری مجرم کی ضمانت منسوخی کی ضرورت ہے؟ نواز شریف کیس میں عدالت کے ریمارکس

نواز شریف کو مفرور بھی ڈکلیئر کر دیں تو تب بھی اپیل تو سنی جائے گی،عدالت

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں نواز شریف کی درخواستیں مسترد کر دی گئی تھیں،عدالت نے نوازشریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے تھے ،جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے فیصلہ سنایا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے حاضری سے استثنی اور نمائندہ مقرر کرنے کی درخواستیں مسترد کردی تھیں

Comments are closed.