نواز شریف اسلام آباد پہنچ گئے
سابق وزیراعظم نواز شریف مری کے بعد اسلام آباد پہنچ گئے
سابق وزیر اعظم و قائد مسلم لیگ ن محمد نواز شریف کی سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کے گھر آمدہوئی ہے، چیف آرگنائزر مریم نواز بھی قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کے ہمراہ تھیں،محمد نواز شریف نے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کے صاحبزادے عنزہ طارق کی حادثہ میں انتقال پر اظہار تعزیت کیا،محمد نواز شریف اور مریم نواز نے عنزہ طارق کی مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعا کی،قائد مسلم لیگ ن نواز شریف اور مریم نواز نے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا.
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف لندن سے واپس آئے تو مینار پاکستان جلسہ سے خطاب کیا، عدالت پیش ہوئے تو عدالت نے نواز شریف کو ضمانت دے دی، دو ریفرنسز جن میں نواز شریف اشتہاری ہو چکے تھے، عدالت نے ان میںنواز شریف کی اپیلیں بحال کر دی ہیں، نواز شریف عدالت پیشی کے لئے اسلام آباد آتے تھے تاہم پھر مری روانہ ہو جاتے تھے، آج نواز شریف اسلام آباد آئے، نواز شریف کی اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں متوقع ہیں.
سات منٹ پورے نہیں ہوئے اور میاں صاحب کو ریلیف مل گیا،شہلا رضا کی تنقید
پینا فلیکس پر نواز شریف کی تصویر پھاڑنے،منہ کالا کرنے پر مقدمہ درج
نواز شریف کے خصوصی طیارے میں جھگڑا،سامان غائب ہونے کی بھی اطلاعات
میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ میرے دل کے اندر کبھی کوئی انتقام کا جذبہ نہ لے کر آنا، نواز شریف
نواز شریف ،عوامی جذبات سے کھیل گئے
نوازشریف کی ضبط شدہ پراپرٹی واپس کرنے کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری