نواز شریف کے لئے بڑی مشکل،لندن میں بھی پابندی لگنے کا امکان

0
58

نواز شریف کے لئے بڑی مشکل،لندن میں بھی پابندی لگنے کا امکان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میاں نوازشریف کی چھ افراد کے ساتھ چہل قدمی، شہری نے لوکل پولیس کو شکایت کردی

لندن میں گزشتہ روز میاں نوازشریف ایوین فیلڈ پر چھ ساتھیوں کے ہمراہ چہل قدمی کرتے ہوئے ایک بار پھر موبائل کیمرے کے شکنجے میں آگئے، ویڈیو بنانے والے نے بلیو اینڈ بلیو نامی اکاونٹ سے طنزا ٹویٹ کیا کہ میاں نوازشریف "ہارٹ اٹیک کے بعد اور پہلے واک کرتے ہوئے”

نواز شریف ضمانت پر نہیں، وکیل کا عدالت میں اعتراف،ہمیں سزا معطلی سے متعلق بتائیں، عدالت

نواز شریف کے لندن ڈاکٹر کی رپورٹ باغی ٹی وی نے حاصل کر لی

نواز شریف کو سرنڈر کرنا ہو گا، اگر ایسا نہ کیا تو پھر…عدالت کے اہم ریمارکس

نواز شریف حاضر ہو، اسلام آباد ہائیکورٹ نے طلبی کی تاریخ دے دی

نواز شریف کی نئی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع، نواز ذہنی دباؤ کا شکار،جہاز کا سفر خطرناک قرار

جس ڈاکٹر کا سرٹیفیکٹ لگایا وہ امریکہ میں اور نواز شریف لندن میں،عدالت کے ریمارکس

اشتہاری ملزم کی درخواستیں کس قانون کے تحت سن سکتے ہیں،نواز شریف کے وکیل سے دلائل طلب

نواز شریف کی جیل میں طبیعت کیوں خراب ہوئی تھی؟ نئی میڈیکل رپورٹ میں اہم انکشاف

اشتہاری مجرم کی ضمانت منسوخی کی ضرورت ہے؟ نواز شریف کیس میں عدالت کے ریمارکس

نواز شریف کو مفرور بھی ڈکلیئر کر دیں تو تب بھی اپیل تو سنی جائے گی،عدالت

اس پر ایک شہری نے اپنے ریمارکس میں لکھا کہ میاں نوازشریف لندن کے قانون بھی توڑ رہے ہیں، جہاں کرونا وائرس کی وجہ سے 6 افراد کا جمع ہونا اور بغیر ماسک کے چلنا منع ہے،

ایک اور صارف نے لندن میٹروپولیٹن پولیس کو ٹیگ کرتے ہوئے شکایت کردی جس پر پولیس نے جواب دیتے ہوئے ان باکس میں تفصیل مانگی، صارف نے بعدازاں ٹویٹ کیا کہ انباکس میں تفصیلات دینے کے بعد شکایت باقاعدہ طور پر درج کرلی گئی ہے اور متعلقہ پولیس کو خبردار کردیا ہے۔

لندن پولیس کی جانب سے تحقیقات ہوتی ہیں تو بیمار نواز شریف پر بغیر ماسک واک پر پابندی لگ سکتی ہے،نواز شریف کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کر رہے ہیں اس پر بھی ایکشن ہو سکتا ہے

نواز شریف لندن میں علاج کے لئے گئے تھے کرونا وائرس کے آنے کے بعد نواز شریف کے علاج بارے ذاتی معالج بھی خاموش ہیں نواز شریف کے پلیٹ لٹس کے اتار چڑھاؤ بارے کوئی خبر نہیں دی جا رہی.اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف، فیملی ممبران اور ڈاکٹر عدنان بھی میاں نواز شریف کی صحت بارے خاموش ہیں،میاں نواز شریف کی صحت بارے معلومات کے لئے رابطہ کیا تو جواب نہیں دیا جا رہا

شہباز شریف بھی نواز شریف کے ہمراہ لندن گئے تھے لیکن وہ کرونا کے پھیلاؤ کے بعد واپس آچکے ہیں، شہباز شریف کرونا کے حوالہ سے حکومت پر روزانہ تنقید تو کر رہے ہیں لیکن نواز شریف کی صحت بارے وہ بھی خاموش ہیں،

Leave a reply