نیول چیف کا قطرکا دورہ، اہم ملاقاتیں

نیول چیف کا قطرکا دورہ، اہم ملاقاتیں

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امیرالبحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے قطر کا سرکاری دورہ کیا

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق دوحہ نیول بیس پہنچنے پر کمانڈر قطر امیری نیول فورسز نے ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر امیرالبحر کو روایتی انداز میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ امیرالبحر کو قطری بحریہ کی استعدادکار کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی

۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف نے قطر آرمڈ فورسز کے چیف آف اسٹاف اور کمانڈر قطر امیری ایئرفورس سے بھی اہم ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ دفاعی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نیول چیف نے خطے میں سمندری تحفظ اور امن کو یقینی بنانے کیلئے پاک بحریہ کے عزم کو اجاگر کیا۔ میزبان حکام نے خطے کی بحری سیکیورٹی کو یقینی بنانے میں پاک بحریہ کے کردار کی تعریف کی۔ سربراہ پاک بحریہ نے قطر کی مختلف بحری تنصیبات کا بھی دورہ کیا۔

مادر وطن کی سمندری سرحدوں اور ساحلوں کے دفاع کے لیے تیار ہیں، سربراہ پاک بحریہ

پاک بحریہ کے سربراہ کا کریکس اور کوسٹل ایریا میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ

پاک بحریہ دشمن کے ناپاک منصوبوں کو ناکام بنانے کے لئے تیار، نیول چیف کا دبنگ اعلان

کراچی شپ یارڈ میں پاک بحریہ کیلئے جدید جنگی ملجم کلاس جہاز کی اسٹیل کاٹنے کی تقریب

پاکستان بحریہ کا یوم آزادی پرخصوصی نغمہ ”پرچم پاکستان کا” ٹیزر جاری

یوم آزادی، ملک بھر میں تقریبات کا آغاز، مزار قائد، اقبال پر گارڈز کی تبدیلی،صوبوں میں توپوں کی سلامی

پاک بحریہ میں یوم آزادی کی تقریب،اکیس توپوں کی سلامی دی گئی

پاک بحریہ کے آفیسرز اور سی پی اوز،سیلرز کو عسکری ایوارڈز تفویض کرنے کی تقریب

بحری سرحدوں کے دفاع کیلئے پاک بحریہ ہمہ وقت تیار ،نیول چیف کا دبنگ اعلان

چیف آف دی نیول اسٹاف کا کوسٹل ایریاز میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس نَصرکا افریقی ممالک جبوتی اور سوڈان کا خیر سگالی دورہ

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف نے جوان بن جاسم کالج کے دورے کے دوران کالج کے کمانڈانٹ سے ملاقات کی اور زیر تربیت افسران سے خطاب کیا۔ نیول چیف کا یہ دورہ دونوں ملکوں بالخصوص بحری افواج کے مابین تعلقات کو مزید فروغ دے گا۔

پاک بحریہ کی ساتویں کثیرالقومی بحری مشق امن 2021 کا آغاز

Comments are closed.