نئے ڈی جی آئی ایس پی میجر جنرل بابر افتخار کب لیں گے عہدے کا چارج؟

0
41

نئے ڈی جی آئی ایس پی میجر جنرل بابر افتخار کب لیں گے عہدے کا چارج؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک فوج کے میجر جنرل بابر افتخار یکم فروری کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے کا چارج سنبھالیں گے، آئی ایس پی آر کی جانب سے 16جنوری کو میجر جنرل بابر افتخار کی ڈی جی آئی ایس پی آر جبکہ میجر جنرل آصف غفور کو جی او سی اوکاڑہ تقرری کا اعلامیہ جاری کیا گیا تھا

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخارکا تعلق آرمڈ کور کی یونٹ 6 لانسر سے ہے، میجر جنرل بابر افتخار نے 1990 میں فوج میں کمیشن حاصل کیا، وہ کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ ،نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اور اردن کے رائل کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کے گریجویٹ ہیں، میجر جنرل بابر افتخار دوران ملازمت کمانڈ اینڈ سٹاف پوزیشنز پر کام کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں، وہ بریگیڈ میجر، انفنٹری کے بریگیڈیئراسٹاف کے عہدے پر بھی تعینات رہے،

میجر جنرل آصف غفور نے کی آئی ایس پی آر سے الوداعی ٹویٹ ،کیا کہا؟

میجر جنرل بابر افتخار نے آپریشن ضرب عضب کے دوران انفنٹری اورآرمڈ بریگیڈ کی کمانڈ کی،وہ این ڈی یو اور پی ایم اے میں انسٹرکٹر کی خدمات بھی سرانجام دے چکے ہیں۔ تین سال تک بطور ڈی جی آئی ایس پی آر کی خدمات سرانجام دینے والے میجر جنرل آصف غفور  جمعہ کو ڈی جی آئی ایس پی آر کے عہدے کا چارج چھوڑدیں گے جبکہ نئے تعینات ہونے والے میجر جنرل افتخار بابر یکم فروری کو ڈی جی آئی ایس پی آر کے عہدے کا چارج سنبھال لیں گے

پاک فوج میں اعلیٰ سطح کے تبادلے، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا بھی تبادلہ

Leave a reply