نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس ،ایک ملزم کی ضمانت پر عدالت نے سنایا فیصلہ
اسلام آباد ہائیکورٹ میں لڑکے اور لڑکی پرتشدد کیس کی سماعت ہوئی

شریک ملزم عمر بلال مروت کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری منظورکر لی گئی عدالت نے ملزم کو10،10 لاکھ روپے کے 2 مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے محفوظ فیصلہ سنا دیا عدالت نے 12 اگست کو فریقین کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا

گزشتہ سماعت پر اسلام آباد ای الیون میں لڑکے اور لڑکی پر تشدد کے واقعے میں ملوث پانچویں ملزم بلال مروت کو اسلام آباد کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ وقار گوندل کے روبرو پیش کیا گیا تھا ملزم کے منہ کو سفید کپڑے سے ڈھانپ کرعدالت میں پیش کیا گیا تھا تفتیشی افسر نے عدالت میں کہا کہ ملزم کی شناخت معلوم نہیں ہو سکی عدالت نے تفتیشی افسر سے سوال کیا کہ ملزم ویڈیو میں نظر نہیں آیا کیا؟ تفتیشی افسر نے عدالت میں جواب دیا کہ مدعیوں سے شناخت کروانی ہیں، عدالت نے سوال کیا کہ آپ نے ملزم کو کس بنیاد پر گرفتار کیا؟ تفتیشی افسر نے عدالت میں کہا کہ کیس کے مرکزی ملزم عثمان مرزا سمیت دیگر ملزمان نے نام لیا، وزیراعظم نے آئی جی اسلام آباد کو اس کیس کومنطقی انجام تک پہنچانے کی ہدایت کی ہے

شریک ملزم عمر بلال مروت نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت دائر کر رکھی تھی جس پر عدالت نے آج فیصلہ سنا دیا ہے .ای الیون میں لڑکا لڑکی کی نازیبا ویڈیو بنانے، تشدد اور بلیک میلنگ کیس میں شریک ملزم عمر بلال مروت کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر فیصلہ 12 اگست کو محفوظ کیا گیا تھا

لڑکے اور لڑکی کو برہنہ کر کے تشدد کرنے والے کیس میں ملزم عثمان مرزا و دیگر کو پولیس نے گرفتار کر رکھا ہے، ملزمان کے خلاف مقدمات درج ہو چکے ہیں، متاثرہ لڑکی اور لڑکے کی شادی ہو گئی ہے،

موصول ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمان نے تشدد کر کے لڑکی کی شرٹ اتروا دی اس دوران لڑکی انکی منتیں کرتی رہی تا ہم ملزمان باز نہ آئے، آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے وقوعہ کا فوری نوٹس لیا اور ایس ایس پی آپریشنز کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا گرفتار ملزمان میں عثمان مرزا، فرحان اور عطاء الرحمان شامل ہیں۔

دس برس تک سگی بیٹی سے مسلسل جنسی زیادتی کرنیوالے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا

شادی شدہ خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے بعد ملزمان نے ویڈیو وائرل کر دی

وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا

کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے

لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا

عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

نوجوان جوڑے پر تشدد کیس، پانچویں ملزم کو کس بنیاد پر گرفتار کیا؟ عدالت کا تفتیشی سے سوال

ویڈیو کس نے وائرل کی تھی؟ عدالت کے استفسار پر سرکاری وکیل نے کیا دیا جواب

نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ملزم عثمان مرزا کو عدالت نے کہاں بھجوا دیا؟

نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ملزم عثمان مرزا کے والدین بھی عدالت پہنچ گئے

Shares: