پیپلز پارٹی کے رہنما،سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی بلا مقابلہ چیئرمین سینیٹ منتخب ہوگئے ہیں، مسلم لیگ (ن) کے سردار سیدال خان ناصر بلا مقابلہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب ہوگئے ہیں

یوسف رضا گیلانی نے چیئرمین سینیٹ کا حلف اٹھا لیا،یوسف رضا گیلانی نے چیئرمین سینیٹ کی نشست سنبھال لی،چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ سب کی توقعات پر پورا اتروں گا،تمام سیاسی جماعتوں نے بھر پور حمایت کی،پیپلز پارٹی کا مشکور ہوں جنہوں چیئرمین سینیٹ کے عہدے کے لیے نامزد کیا سپریم کورٹ نے یہ مانا کہ ذولفقار علی بھٹو کا قتل جوڈیشل قتل تھاذولفقار علی بھٹو نے غریب عوام کو آواز دی

سردار سدال خان ناصر نےڈپٹی چیئرمین سینٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے حلف لیا،

یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے پر اراکین نے مبارکباد دی،جےیوآئی کے وفد کی نومنتخب چئیرمین سینٹ یوسف رضاء گیلانی سے ملاقات ہوئی،جمعیت علمائے اسلام نے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کو منتخب ہونے پر مبارکباد دی ،جمعیت علمائے اسلام کے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری ، سینیٹر کامران مرتضی ، مولا عطا الرحمن اور سینیٹر عبدالشکور ، سینیٹر احمد خان نے مبارکباد دی

سینیٹ کے چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین کےانتخابات جمہوری عمل کا تسلسل ہیں،وزیراعظم
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے یوسف رضا گیلانی کو چئیرمین سینٹ اور سیدال خان ناصر کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہارکیا، وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سینیٹ کے چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین کےانتخابات جمہوری عمل کا تسلسل ہیں ،امید ہے کہ آپ آئین کی سربلندی اور ملکی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرینگے

کسی ایک صوبے کی نمائندگی کے بغیر چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین کا الیکشن نہیں ہوسکتا، بیرسٹر علی ظفر
بیرسٹر علی طفر نے سینیٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا اجلاس غیر آئینی ہے، خیبر پختونخوا کے سینیٹرز کے بغیر یہ ایک نامکمل سینیٹ ہے، سینیٹ ایک ہاؤس آف فیڈریشن ہے، اس میں ہر صوبے کو نمائندگی کی اجازت ہے، کسی ایک صوبے کی نمائندگی کے بغیر چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین کا الیکشن نہیں ہوسکتا، آرٹیکل59 کہتا ہے کہ سینیٹ میں 96 ممبران ہونے چاہیے اور ہر صوبے سے 26 سینیٹرز ہونے چاہیے، اور آرٹیکل 60 کہتا ہے کہ آرٹیکل 59 کے مطابق جب باضابطہ سینیٹ کی تشکیل ہو جاتی ہے تب ہی چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین کا الیکشن ہوگا،جب تک یہ سینیٹ مکمل نہیں ہوتا تب تک کسی قسم کا الیکشن اخلاقی اور قانونی طور پر ناجائز ہوگا، چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین کا کردار بہت اہم ہوتا ہے، وہ ہم سب کے چیئرمین بھی ہوں گے تو یہ نہیں ہوسکتا کہ اتنے اہم عہدے کو سیاست کی نذر کردیں، الیکشن کمیشن ہر وہ اقدام اٹھاتا ہے جو آئینی بحران پیدا کرے، مخصوص نشستوں کے بغیر، وزیر اعظم، صدر اور وزیر اعلی پنجاب کا انتخاب کروادیا لیکن خیبرپختونخوا کے سینیٹرز کی باری آئی تو کمیشن نے اسے روک دیا، اس وقت حقیقیت یہ ہے کہ خیبرپختونخوا کا کوئی بھی یہاں موجود نہیں

قبل ازیں سینیٹ کے نو منتخب اراکین نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھالیا ہے،سینیٹ اجلاس میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار پریزائیڈنگ افسر کی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں،سینیٹ اجلاس کا آغاز ہوا تو پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کیا گیا ہے، پی ٹی آئی کے سینیٹر علی ظفر نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ "جب تک کے پی کے سینیٹر نہیں آجاتے اس اجلاس کو ملتوی کیا جائے”۔چیئرمین سینیٹ انتخاب قانون کیخلاف ہورہا ہے،پریزائیڈنگ آفیسر سے انتخاب مؤخر کرنے کا مطالبہ کرینگے،اگر پریزائیڈنگ آفیسر نے مطالبہ نہ مانا تو انتخاب کا حصہ نہیں بنیں گے، وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بطور پریزائیڈنگ افسر نو منتخب سینیٹرز سے حلف لیا جس کے بعد ارکان رول آف ممبرز پر دستخط کررہے ہیں۔”چوری کا سینیٹ الیکشن نامنظور”، پی ٹی آئی کے ارکان نے سینیٹ میں نعرہ بازی کی اور بھر پور احتجاج کیا،سینیٹ میں 43 سینیٹرز نے حلف اٹھا لیا 43 سینیٹرز سے پریزائڈنگ افیسر نے حلف لیا. دو منتخب سینیٹرز فیصل واوڈا اور مولانا عبدالواسع نے اپنے عہدے کا حلف نہیں لیا،سینیٹر فلک ناز چترالی نے عمران خان کی تصویر اٹھائے چیئرمین سینیٹ کی ڈائس کے سامنے احتجاج کیا۔

ایک جماعت نے ایک سیٹ لی، اسے دو سینیٹر دیدئے گئے، یہ کیا انصاف ہے، شبلی فراز
سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ ہم چئیرمین اور ڈپٹی چئیرمین کے الیکشن کا بائیکاٹ کررہے ہیں ، ہاوس مکمل نہیں ہے، خیبر پختونخوانخواکے عوام کی نمائندگی پوری نہیں، یہ ہاوس آف فیڈریشن ہے چاروں صوبوں کی نمائندگی ہونی چاہیے ،یہ غیرآئینی اور غیر قانونی کام ہورہا ہے، جو نہ جمہوریت کو مضبوط کرے گا نہ ادارے کی ساکھ کو بہتر کرے گا ، ریزرو سیٹوں پر ہمارا حق بنتا ہے ساری دنیا کو معلوم ہے وہ کسی دوسری جماعت جو بانٹ دینا کہاں کی جمہوریت ہے ،آئین اور روایات پر عملداری جمہوریت کا نام ہے، ایک جماعت نے ایک سیٹ لی، اسے دو سینیٹر دیدئے گئے، یہ کیا انصاف ہے،

چیئرمین سینیٹ کے عہدے کے لیے سابق وزیر اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضاگیلانی حکمران اتحاد کے مضبوط امیدوار تھے۔پاکستان مسلم لیگ(ن) نے ڈپٹی چیئرمین کے عہدے پر سیدال خان ناصر کو نامزد کر دیا،سیدال خان ناصر بلوچستان سے پارٹی کے دیرینہ کارکن ہیں،

سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

ریاست مدینہ کی جانب حکومت کا پہلا قدم،غریب عوام کی دعائیں، علی محمد خان نے دی اذان

وفاقی حکومت کی طرف سے پاکستان بیت المال کو سماعت وگویائی سے محروم بچوں کے لیے فنڈز نہ مل سکے ،

سماعت سے محروم بچے چلا رہے ہیں ریسٹورینٹ، صدر مملکت بھی وہاں پہنچ گئے، کیا کہا؟

ویلڈن پاک فوج، سماعت سے محروم افراد سننے اور بولنے لگے

چلڈرن ہسپتال کا کوکلیئر امپلانٹ کے تمام اخراجات برداشت کرنے کافیصلہ،ڈاکٹر جاوید اکرم

یوسف رضا گیلانی اور سیدال خان ناصر خوشحال پاکستان کے لیے بھر پور معاونت کرینگے،وزیراعلیٰ پنجاب
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ اور سیدال خان ناصر کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ چیئر مین اور ڈپٹی چیئرمین کاانتخاب پاکستان کے عوام کی طرف سے اعتماد کا ثبوت ہے۔ امید ہے یوسف رضا گیلانی اور سیدال خان قوم کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے بھرپور کردار ادا کرینگے۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی اور سیدال خان ناصر خوشحال پاکستان کے لیے بھر پور معاونت کرینگے۔ امید ہے یوسف رضا گیلانی اور سیدال خان ناصر کی رہنمائی میں سینیٹ جمہوری اصولوں کے مطابق تعمیری مکالمے اور مباحثے کے پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت کے لئے یوسف رضا گیلانی اور سیدال خان کا تجربہ یقیناً وطن عزیز کی ترقی میں مفید ثابت ہوگا۔

نومنتخب چیئرمین سینیٹ کی بلاول زرداری سے ملاقات
اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے لئے نومنتخب چیئرمین سینیٹ مخدوم سید یوسف رضا گیلانی کی زرداری ہاؤس آمد ہوئی ہے، پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سید یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ کا بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہونے پر مبارک باد دی، بلاول بھٹو زرداری سے نومنتخب چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے ان پر اعتماد کرنے پر اظہار تشکرکیا،

bilawal

Shares: