ن لیگ کو بڑا جھٹکا،رکن اسمبلی جعلی ڈگری کی وجہ سے نااہل قرار

0
51
سپریم کورٹ کے باہر سیکورٹی سخت،پیپلز پارٹی،جے یو آئی کی درخواست دائر

ن لیگ کو بڑا جھٹکا،رکن اسمبلی جعلی ڈگری کی وجہ سے نااہل قرار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کو بڑا جھٹکا، عدالت نے رکن اسمبلی کی نااہلی کا فیصلہ برقرار رکھا

سپریم کورٹ میں ن لیگ کے رکن صوبائی اسمبلی محمد کاشف کی نااہلی کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی، عدالت نے سماعت کے بعد کیس کا فیصلہ سنایا اور نااہلی کا ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا، سپریم کورٹ نے رکن اسمبلی محمد کاشف کی نااہلی کی اپیل مسترد کر دی،کاشف محمود PP-241 چشتیاں سے پنجاب اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے اسلام آباد ہائیکورٹ نے جعلی ڈگری کی بنیاد پر رکن اسمبلی کو نااہل قرار دیا تھا

اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد ن لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی محمد کاشف نے سپریم کورٹ میں اپیل کی تھی جو مسترد کر دی گئی، الیکشن کمیشن نے جعلی ڈگری پر ن لیگی ایم پی اے کاشف محمود کو ڈی نوٹیفائی کر دیا تھا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل اسلام آباد ہائیکورٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری اور سابق صدر آصف علی زرداری کی نااہلی کی درخواستوں پر سماعت ہوئی اسلام آباد ہائیکورٹ نے اہم قانونی نکتے پر معاونت طلب کر لی ،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالت منتخب نمائندوں کی نااہلی سے متعلق کیسز کیوں سنے؟ وکلا معاونت کریں، درخواست قابل سماعت ہونے پر دلائل دیں، کیس میں مزید التوانہیں دیا جائے گا، فواد چودھری کے بھائی وکیل فیصل چودھری اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے وکیل نے فواد چودھری نااہلی کیس عدم پیروی پر خارج کرنے کی استدعا کی جس پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا کہ ان کو آئندہ سماعت پر آنے دیں پھر دیکھتے ہیں، عدالتوں میں آنے کی بجائے سیاسی لیڈرشپ کو میدان میں مقابلہ کرنا چاہیے یہ پارلیمنٹ کا معاملہ ہے یہاں پہلے ہی کیسز کا بوجھ ہے، دوسرے فورم بھی موجود ہیں پارلیمنٹ اپنا احتساب خود کرے عدالت کیسز کے میرٹس پر نہیں جائے گی پہلے قابل سماعت ہونے پر دلائل دیں اب عدالت ہمیشہ کے لیے ان پٹشنز کا فیصلہ کرنا چاہتی ہے،آرٹیکل 199 کے تحت عدالت کو کیوں ان پٹشنز کو سننا چاہیے؟ ہم کوئی سپیرئیر تو نہیں یہ عوامی نمائندے ہیں ان کا خود احتسابی کا اپنا نظام ہونا چاہیے،اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت 9 دسمبر تک ملتوی کردی

پاکستان بار کونسل کے تمام امیدواروں کی ڈگریاں چیک کرنے کا حکم

وکلا کی جعلی ڈگریوں کے حوالے سے کیس،عدالت نے اہم شخصیت کو کیا طلب

جعلی ڈگریوں پرملازمت کیس میں سپریم کورٹ کے اہم ریمارکس

جعلی ڈگری کیس، عدالت نے سابق سینیٹر کو سزا سنا دی،گرفتار کرنیکا حکم

جعلی ڈگری ،سپریم کورٹ کا وکلا پر مشتمل کمیٹی تشکیل دینے کا عندیہ

سول ایوی ایشن نے گونگلوؤں سے مٹی جھاڑ دی،پائلٹ کوذمہ دار ٹھہرانے کا لیٹر کیوں جاری کیا گیا؟ سنئے مبشر لقمان کی زبانی

طیارہ حادثہ،ابتدائی رپورٹ اسمبلی میں پیش، تحقیقاتی کمیٹی میں توسیع کا فیصلہ،پائلٹس کی ڈگریاں بھی ہوں گی چیک

طیارہ حادثہ، تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی تشکیل

لاشوں کی شناخت ،طیارہ حادثہ میں مرنیوالے کے لواحقین پھٹ پڑے،بڑا مطالبہ کر دیا

کراچی طیارہ حادثہ،طیارہ ساز کمپنی ایئر بس نے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی

Leave a reply