نور مقدم کیس،تھراپی ورکس والوں کی ضمانت منسوخی پر نوٹسز جاری

نور مقدم کیس،تھراپی ورکس والوں کی ضمانت منسوخی پر نوٹسز جاری

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نور مقدم قتل کیس میں تھراپی ورکس والوں کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر سماعت ہوئی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے شوکت مقدم ( والد نور مقدم) کی طرف سے ضمانت منسوخی کی درخواست پر اسٹیٹ ، پولیس اور تھراپی ورکس والوں کو نوٹسز جاری کر دئیے ہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے مقدمے کا ریکارڈ اور تمام ملزمان سے جواب طلب کرلیا

نور مقدم قتل کیس میں مقتولہ کے والد نے تھراپی ورکس کے ملازمین اور مالک کی ضمانت منسوخ کرانے کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا مقتولہ کے والد شوکت مقدم کی درخواست میں ماتحت عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کرتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے انصاف کے تقاضے پورے نہیں کئے عدالت نے ضمانت کافیصلہ دیتے وقت سپریم کورٹ کے طے کردہ قواعدوضوابط کونظراندازکیا،ملزمان موقع واردات پر موجود تھے،

عدالت میں دائر درخواست میں مزید کہا گیا تھا کہ ہسپتال میں ملزم امجد محمود کے زخمی ہونے سے متعلق حقائق چھپائے گئے،ملزمان نے ذاکر جعفر اور عصمت آدم کی ضمانت منسوخی کے حقائق کوبھی چھپایااور اب ملزمان درخواست گزار کوبھی دھمکا رہے ہیں،ضمانت منسوخ نہ کی گئی تو درخواست گزار کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج عطاربانی نے ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے ملزمان کو 50،50 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا تھا عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بادی النظر میں تھراپی ورکس کے مالک اور ملازمین کا نور مقدم کے قتل میں کوئی کردار نہیں، ملزمان کے ثبوت مٹانے کی کوشش کا معاملہ ٹرائل کے دوران طے ہو گا۔عدالت نے فیصلہ کیا ہے کہ نور مقدم کے قتل کے وقت تھراپی ورکس کے مالک یا ملازمین موقع پر موجود نہیں تھے،ریکارڈ کے مطابق مرکزی ملزم ظاہر جعفر نے تھراپی ورکس کے ملازم امجد کو زخمی کیا۔یہ مفروضہ قائم نہیں کیا جا سکتا کہ تھراپی ورکس کی ٹیم ثبوت مٹانے گئی تھی-فیصلے میں کہا گیا ہے کہ موقع پر پہنچنے سے پہلے تھراپی ورکس کی ٹیم کو قتل کا علم تھا یا نہیں، ٹرائل میں طے ہو گا، ملزمان کی ضمانتیں 50،50 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض منظور کی جاتی ہیں۔

واضح رہے کہ سابق سفیر کی بیٹی کو قتل کر دیا گیا اسلام آباد کے تھانہ کوہسار کی حدود میں قتل ہونے والی نور مقدم کے والد شوکت علی مقدم نے بیٹی کے قتل کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا ہے رات کو تھانہ کوہسار سے کال آئی کہ نور مقدم کا قتل ہو گیا ہے اور جب میں نے موقع پر پہنچ کر دیکھا تو میری بیٹی کا گلا کٹا ہوا تھا

نورمقدم کے قاتل کو بھاگنے نہیں دیں گے،دوٹوک جواب،مبشر لقمان کا دبنگ اعلان

مبشر لقمان کو ظاہر جعفر کا نوٹس تحریر-سید لعل حسین بُخاری

نور مقدم کیس، فنڈ ریزنگ اور مبشر لقمان کے انکشاف، بیٹا اور بیٹی نے نوازشریف کو ڈبودیا تاریخی رسوائی، شلپا شیٹھی، فحش فلمیں اور اصل کہانی؟

نور مقدم کیس اور مبشر لقمان کو دھمکیاں، امریکہ کا پاکستان سے بڑا مطالبہ، ایک اور مشیر فارغ ہونے والا ہے

جب تک مظلوم کوانصاف نہیں مل جاتا:میں پیچھے نہیں ہٹوں‌ گا:مبشرلقمان بھی نورمقدم کے وکیل بن گئے

مبشرلقمان آپ نے قوم کی مظلوم مقتولہ بیٹی کےلیےآوازبلند کی:ڈرنا نہیں: ہم تمہارے ساتھ ہیں:ٹاپ ٹویٹرٹرینڈ ،

:نورمقدم کی مظلومیت کیوں بیان کی: ظاہر جعفر کے دوست ماہر عزیز کے وکیل نے مبشرلقمان کونوٹس بھجوا دیا

پاکستان کے سابق سفیر شوکت علی مقدم کی بیٹی نور مقدم کے قتل کا مقدمہ تھانہ کوہسار میں درج کیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے والد شوکت علی مقدم کی مدعیت میں قتل کی دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے،

وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا

کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے

لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا

عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

نور قتل کیس، وزیراعظم عمران خان نے بڑا حکم دے دیا

نور قتل کیس، ملزم کی عدالت پیشی،مزید جسمانی ریمانڈ منظور

نور مقدم قتل کیس،ملزم مزید ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

نور مقدم قتل کیس،ظاہر جعفر کے والدین کے ریمانڈ میں توسیع

نورمقدم کیس، ان شاء اللہ درندے کو پھانسی لگے گی، مبشر لقمان

نورمقدم کیس، فارنزک رپورٹ آگئی. وحشی درندہ قتل سے پہلے دو دن نور سے کیا کرتا رہا. دل دہلا دینے والے انکشافات.

نور مقدم قتل کیس میں نیا موڑ، والدین نے درندے کو بچانے کی کیسے کوشش کی؟

نور مقدم قتل کیس، ظاہر جعفر کے ریمانڈ میں مزید توسیع

نورمقدم قتل ، نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس، ملزمان کے نفسیاتی ٹیسٹ کی آئی رپورٹ

Comments are closed.