نور مقدم قتل کیس، ظاہر جعفر پر ایک اور مقدمہ درج
نور مقدم قتل کیس، ظاہر جعفر پر ایک اور مقدمہ درج
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سیشن کورٹ اسلام آباد میں نور مقدم قتل کیس کی سماعت ہوئی
ملزم ظاہر جعفر کو پولیس سے ہاتھا پائی کے مقدمے میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ملزم نے گزشتہ روز پیشی کے دوران کمرہ عدالت میں نازیبا زبان استعمال کی تھی
قبل ازیں نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر پر اسلام آباد پولیس کی جانب سے ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ،ظاہر جعفر نے گزشتہ روز عدالت پیشی کے موقع پر پولیس اہلکاروں پر حملہ کیا تھا اور مبینہ طور پر فرار ہونے کی کوشش کی تھی، عدالت پیشی کے موقع پر جج کے سامنے بولنے کی کوشش اور پھر کمرہ عدالت سے باہر نکالے جانے پر ظاہر جعفر نے ڈرامہ کیا تھا،مرکزی ملزم ظاہر جعفر نے عدالت میں کہا کہ میں نے کورٹ میں ایک بات کرنی ہے، پولیس نے ملزم ظاہر جعفر کو عدالت کے دروازے کے پاس کھڑا کر دیا پردے کے پیچھے کیا ہے، ملزم ظاہر جعفر کمرہ عدالت میں بولنے لگا. جج سیشن کورٹ عطا ربانی نے کہا کہ ملزم ڈرامے بازی کر رہا ہے اسے لے جائیں، کمرہ عدالت سے نکلنے پر ملزم ظاہر جعفر نے پولیس انسپکٹر کا گریبان پکڑ لیا پولیس مرکزی ملزم ظاہر جعفر کو اٹھا کر بخشی خانے لے گئی ملزم ظاہر جعفر کمرہ عدالت میں حمزہ ، حمزہ پکارتا رہا
پولیس نے واقعہ کے بعد مقدمہ درج کر لیا ہے، وفاقی پولیس نے نورمقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے خلاف کارسرکار میں مداخلت اوراحاطہ عدالت میں خود کشی کی کوشش کرنے پر ایک اور مقدمہ درج کر لیا ہے ,درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ عدالت میں ملزم نے گالم گلوچ شروع کر دیا ،عدالت نے ملزم کو باہر لے جانے کا کہا تو ملزم نے انکار کر دیا، ملزم نے پولیس اہلکار کا گریبان کھینچا، ملزم انتہائی چالاک اور ڈرامے باز ہے،نے خود کشی کی کوشش کی، عدالت کے تقدس کو پامال کیا،مارگلہ تھانے میں واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے
ظاہر جعفر کے والدین پر نور مقدم قتل کیس میں اعانت جرم کا الزام ہے والدین کا مؤقف ہے کہ بیٹے کی جانب سے لڑکی کے قتل سے ان کا کوئی تعلق نہیں، قتل کے بارے میں وہ آگاہ تھے اور نہ ہی حقائق چھپائے ہیں۔ ہم متاثرہ فریق کے ساتھ کھڑے ہیں اور اپنے بیٹے کے ساتھ نہیں ہیں ،عدالت نے نور مقدم قتل کیس میں مرکزی ملزم ظاہر جعفرسمیت 12 ملزمان پر فرد جرم عائد کی ہے مرکزی ملزم ظاہر جعفر، ذاکر جعفر،عصمت آدم، افتخار، جمیل، جان محمد اور تھراپی ورک کے طاہرظہور سمیت دیگرچھ ملزمان پر بھی فرد جرم عائد کی گئی ہے
@MumtaazAwan
واضح رہے کہ سابق سفیر کی بیٹی کو قتل کر دیا گیا اسلام آباد کے تھانہ کوہسار کی حدود میں قتل ہونے والی نور مقدم کے والد شوکت علی مقدم نے بیٹی کے قتل کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا ہے رات کو تھانہ کوہسار سے کال آئی کہ نور مقدم کا قتل ہو گیا ہے اور جب میں نے موقع پر پہنچ کر دیکھا تو میری بیٹی کا گلا کٹا ہوا تھا نور مقدم کا قاتل ملزم ظاہر جعفر اسکے والدین اور دیگر ملزمان اڈیالہ جیل میں قید ہیں امریکی سفارتخانے نے نور کے قاتل سے بات کی ہے
نورمقدم کے قاتل کو بھاگنے نہیں دیں گے،دوٹوک جواب،مبشر لقمان کا دبنگ اعلان
مبشر لقمان کو ظاہر جعفر کا نوٹس تحریر-سید لعل حسین بُخاری
جب تک مظلوم کوانصاف نہیں مل جاتا:میں پیچھے نہیں ہٹوں گا:مبشرلقمان بھی نورمقدم کے وکیل بن گئے
:نورمقدم کی مظلومیت کیوں بیان کی: ظاہر جعفر کے دوست ماہر عزیز کے وکیل نے مبشرلقمان کونوٹس بھجوا دیا
پاکستان کے سابق سفیر شوکت علی مقدم کی بیٹی نور مقدم کے قتل کا مقدمہ تھانہ کوہسار میں درج کیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے والد شوکت علی مقدم کی مدعیت میں قتل کی دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے،
نورمقدم قتل ، نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس، ملزمان کے نفسیاتی ٹیسٹ کی آئی رپورٹ
نور مقدم قتل کیس،مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے ریمانڈ میں توسیع
نور مقدم قتل کیس، ایک اور ملزم نے ضمانت کے لئے رجوع کر لیا
نور مقدم کیس، سسٹم کا گھناؤنا چہرہ بے نقاب،کیس الجھ گیا، مال کی چمک دمک شروع
نور مقدم کو انصاف دلوائو.. | مبشر لقمان نے سپر سٹارز کا ضمیر جھنجوڑ دیا
نورمقدم کیس،پولیس کی پھرتیاں، نامکمل چالان پیش،نورمقدم نے واش روم سے چھلانگ لگائی مگر، اہم انکشاف
نورمقدم کیس،ضمانت کی درخواست پر نوٹس،نور کو انصاف دلوانے کیلئے عدالت کے باہر احتجاج
ایف آئی آر میں ظاہر جعفر کے والدین کا کوئی ذکر نہیں،ملزم کیسے بن گئے، وکیل کے عدالت میں دلائل
قتل کے بعد تھراپی ورکس والوں کوموقع پر بھجوایا گیا تو اس میں اعانت جرم کہاں ہے؟ وکیل کے دلائل
نورمقدم کیس، ایڈووکیٹ جنرل کو کہیں کہ وہ خود آ کر دلائل دیں، عدالت کے ریمارکس
نورمقدم قتل کیس،ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے تاریخ مقرر
نور مقدم قتل کیس، تھراپی ورک کی عمارت دوبارہ کھلوانے کی درخواست
نور مقدم قتل کیس ،ملزم ظاہر جعفر کے والدین نے ضمانت کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا
نور مقدم قتل کیس،درخواست ضمانت پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ
نورمقدم قتل کیس،مرکزی ملزم ظاہر جعفر کی عدالت میں بار بار بولنے کی کوشش
نور مقدم قتل کیس، فرد جرم عائد کرنے کے خلاف درخواست پر ہوئی سماعت
نور مقدم قتل کیس،اگر یہ کام کیا تو عصمت ذاکرکی ضمانت واپس لی جا سکتی ہے،سپریم کورٹ
نور مقدم قتل کیس، سی سی ٹی وی فوٹیج فراہم کرنے کی درخواست پر فیصلہ آ گیا
نورمقدم قتل کیس، ظاہر جعفر، دیگر ملزمان کو سکائپ پر کارروائی کا حصہ بنا لیا گیا
نور مقدم قتل کیس،آئندہ سماعت پر مزید گواہ طلب
نور مقدم قتل کیس،مرکزی ملزم ظاہر جعفر کی عدالت پیشی کے موقع پر فرار ہونے کی کوشش