نور مقدم قتل کیس،مرکزی ملزم ظاہر جعفر کو آج عدالت کیسے پیش کیا گیا؟
نور مقدم قتل کیس،مرکزی ملزم ظاہر جعفر کو آج عدالت کیسے پیش کیا گیا؟
سیشن کورٹ اسلام آباد میں نور مقدم قتل کیس کی سماعت ہوئی
تفتیشی افسر پرملزم ظاہرجعفر کے وکیل نے جرح کی تفتیشی افسر عبدالستار خان نے کہا کہ شوکت مقدم ہمارے پہنچنے سے پہلے موجود تھے،ایف سیون گھر سے لاش 20 جولائی کو مردہ خانہ کے لیے بھجوا دی تھی، ظاہر جعفر کا پہلا ریمانڈ 21 جولائی کو لیا، کسی بھی برآمد چیز کا ذکر نہیں کیا، جج نے دوبارہ 23 جولائی کو ملزم کو پیش کرنے کا کہا، نور مقدم کا موبائل فون بمعہ آئی ایم ای آئی نمبر نہیں لکھا،نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے وکیل کی جانب سے تفتیشی افسر پر جرح کے دوران تفتیشی افسر نے بتایا کہ ہمسایوں کے کسی چوکیدار کا بیان نہیں لکھا گیا، جائے وقوعہ سے برآمد کیے گئے چاقو اور پستول کی فرانزک رپورٹ کے مطابق مرکزی ملزم کے فنگر پرنٹس نہیں پائے گئے،دوران جرح سکندر ذوالقرنین نے سوال کیا کہ جب ظاہر جعفر کو گرفتار کیا گیا تو کیا اس کی پینٹ (پتلون) پر خون کے نشانات موجود تھے؟ جس پر تفتیشی افسر نے بتایا کہ گرفتاری کے وقت پتلون پر خون نہیں لگا ہوا تھا ،دوران تفتیش مدعی شوکت مقدم گاہے بگاہے شامل تفتیش ہوتے رہے لیکن اس دوران انہوں نے نور مقدم کی تلاش میں کی گئی فون کالز میں کسی کا ذکر نہیں کیا کہ انہوں نے کس کس کو کالز کیں مقتولہ کے کپڑے یا کوئی بھی سامان جائے وقوعہ سے برآمد نہیں ہوا، تفتیشی افسر پر جرح مکمل کر لی گئی ہے ،عدالت نے کیس کی سماعت 26 جنوری تک ملتوی کر دی ہے آئندہ سماعت پر عصمت آدم جی اور تھراپی ورکس کے سی ای او کے وکلا تفتیشی افسر پر جرح کریں گے
کیس کی سماعت کے دوران ظاہر جعفر کو عدالت پیش کیا گیا، اس پیشی پر پولیس نے ملزم کو پکڑ کر عدالت پیش کیا، ملزم خود چل کر عدالت آیا، ملزم کو ہتھکڑیاں لگائی گئی تھیں، ملزم ظاہر جعفر کو عدالت میں لایا گیا تو مرکزی ملزم عدالت میں پہنچ کر فرش پر بیٹھ گیا،
نور مقدم قتل کیس , مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے عدالت میں پیشی کے مناظر#baaghitv #pakistan #islamabad #court #noormukadam pic.twitter.com/MjRjGIFC3z
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) January 24, 2022
گزشتہ دو سماعتوں پر ملزم کو ایک بار کرسی پر اور ایک بار سٹریچر پر عدالت پیش کیا گیا تھا
@MumtaazAwan
واضح رہے کہ سابق سفیر کی بیٹی کو قتل کر دیا گیا اسلام آباد کے تھانہ کوہسار کی حدود میں قتل ہونے والی نور مقدم کے والد شوکت علی مقدم نے بیٹی کے قتل کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا ہے رات کو تھانہ کوہسار سے کال آئی کہ نور مقدم کا قتل ہو گیا ہے اور جب میں نے موقع پر پہنچ کر دیکھا تو میری بیٹی کا گلا کٹا ہوا تھا نور مقدم کا قاتل ملزم ظاہر جعفر اسکے والدین اور دیگر ملزمان اڈیالہ جیل میں قید ہیں امریکی سفارتخانے نے نور کے قاتل سے بات کی ہے
نورمقدم کے قاتل کو بھاگنے نہیں دیں گے،دوٹوک جواب،مبشر لقمان کا دبنگ اعلان
مبشر لقمان کو ظاہر جعفر کا نوٹس تحریر-سید لعل حسین بُخاری
جب تک مظلوم کوانصاف نہیں مل جاتا:میں پیچھے نہیں ہٹوں گا:مبشرلقمان بھی نورمقدم کے وکیل بن گئے
:نورمقدم کی مظلومیت کیوں بیان کی: ظاہر جعفر کے دوست ماہر عزیز کے وکیل نے مبشرلقمان کونوٹس بھجوا دیا
پاکستان کے سابق سفیر شوکت علی مقدم کی بیٹی نور مقدم کے قتل کا مقدمہ تھانہ کوہسار میں درج کیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے والد شوکت علی مقدم کی مدعیت میں قتل کی دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے،
نورمقدم قتل ، نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس، ملزمان کے نفسیاتی ٹیسٹ کی آئی رپورٹ
نور مقدم قتل کیس،مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے ریمانڈ میں توسیع
نور مقدم قتل کیس، ایک اور ملزم نے ضمانت کے لئے رجوع کر لیا
نور مقدم کیس، سسٹم کا گھناؤنا چہرہ بے نقاب،کیس الجھ گیا، مال کی چمک دمک شروع
نور مقدم کو انصاف دلوائو.. | مبشر لقمان نے سپر سٹارز کا ضمیر جھنجوڑ دیا
نور مقدم قتل کیس، ظاہر جعفر کا عدالت میں ایک اور ڈرامہ
نورمقدم قتل کیس، ظاہر جعفر پاگل ہے، عدالت میں درخواست دائر
نور مقدم قتل کیس، سماعت بغیر کارروائی ملتوی
نورمقدم قتل کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ
نور مقدم قتل کیس،مرکزی ملزم کو اندر بلا کر عدالت نے میڈیا کو باہر نکال دیا
بیٹی کو ناحق قتل کیا گیا، ملزم کوسزائے موت سنائی جائے،نورمقدم کے والد کا عدالت میں بیان
نورمقدم قتل کیس کے تفتیشی افسر کا بیان قلمبند
نور مقدم قتل کیس، ظاہر جعفر کا ایک اور ڈرامہ،سوشل میڈیا صارفین برس پڑے