این آر او کا حق وزیراعظم کے پاس نہیں،شاہد خاقان عباسی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ہمارے دور میں گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوا،

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ڈھائی سال گزرنے کے بعد بھی ملک میں بجلی کا بحران ہے،مسلم لیگ ن کی حکومت کو انرجی کرائسس کا مسئلہ تھا ،حکومت کی جانب سے غلط بیانی ہو رہی ہے،ہم نےسستی بجلی اور گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا، آج ہمارے پاس اضافی گیس مل رہی ہے،سستی اور اضافی بجلی سے ملکی جی ڈی پی میں 3 فیصد اضافہ ہوا

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ حکومت بتائے کہ آج گیس کی قیمت بڑھنے کے باوجود گیس دستیاب نہیں ہے،گیس کی قیمت کیوں بڑھی حکومتی وزراء بتانے سے قاصر ہیں،مجھے این آر او نہیں چاہیے،این آر او کا حق وزیراعظم کے پاس نہیں،حکومت عوام کے زور پر ہوتی ہے،کرپشن کے دو کیسز میں جواب دے رہا ہوں ،پاکستان کے توانائی بحران کا حل صرف اضافی گیس سے ہی حل ہوسکتا ہے،حکمرانوں کو عوام کی تکلیف کا احساس نہیں، ، کوشش ہے ملتان جلسے میں پہنچ جاؤں،

اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد پی ڈی ایم آج پنجاب کے شہر ملتان میں طاقت کا مظاہرہ کرے گا ,ملتان میں پی ڈی ایم کی جانب سے قافلوں کی آمد کا شیڈول طے پاگیا ہے، ملتان میں سیاسی پارہ گزشتہ3 دن سے مسلسل بڑھ رہا ہے اورعلی قاسم گیلانی سمیت درجنوں کارکن گرفتار ہیں۔ ابھی تک قاسم باغ میں اسٹیج نہیں لگ سکا اور نہ ہی کرسیاں پہنچ سکیں۔ اسٹیڈیم سے پی ڈی ایم جماعتوں کے جھنڈے اور بینرز بھی اتار دئیے گئے

مریم نواز ایک بار پھر نیوز کانفرنس سے اٹھ کر چلی گئیں

مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پی ڈی ایم کا اہم اجلاس جاری،مریم سمیت کون کون شریک؟

کیپٹن ر صفدر کی درخواست ضمانت پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا

مریم نواز کو اندر کون ڈالے گا؟. اہم سوال اٹھ گیا

پی ڈی ایم کا گوجرانوالہ میں جلسے پر مقدمہ درج

پی ڈی ایم جلسہ ،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مقدمہ، عدالت کا بڑا حکم

ملتان میں پی ڈی ایم رہنماؤں پر مقدمے، بلاول کے ترجمان برس پڑے

ملتان ،حالات کشیدہ، کینٹینر لگ گئے، اپوزیشن کا ہر حال میں جلسہ کرنیکا اعلان

بطور جانشین مشن کو آگے بڑھانے کا ذمہ دار ہوں،بلاول

مریم نواز ملتان کیلئے روانہ،کہا جلسہ ہونے سے پہلے سے ہی کامیاب ہوگیا

آصفہ بھٹوکراچی سے ملتان روانہ، کون ہے ہمراہ؟

آصفہ بھٹو مریم نواز پر پہلے روز ہی بازی لے گئی

پی ڈی ایم وائرس کا بھی مقابلہ کریں گے،مریم نواز کی سیاست بارے فردوس عاشق کا بڑا دعویٰ

دوسری جانب انتظامیہ نے بھی کمر کس لی، جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں، کنٹینر لگا کر راستے بلاک کر دئیے گئے۔ ملتان میں پی ڈی ایم کا جلسہ روکنے کیلئے پولیس کی جانب سے کئی شہروں میں پکڑ دھکڑ کی گئی۔ پولیس نے ملتان گھنٹہ گھر چوک میں نواز لیگ کی ریلی نکالنے کی کوشش ناکام بنا دی، گھنٹہ گھر کو چاروں طرف سے سیل کر دیا گیا

علی قاسم گیلانی کی درخواست ضمانت پرعدالت نے فیصلہ سنا دیا

Shares: